• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا 13سالہ بچےکو حقیقی والدین سے لےکر گود لینے والے والدین کےحوالےکرنےکا حکم

by ویب ڈیسک
دسمبر 3, 2025
in پاکستان
0
پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
0
SHARES
316
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ہائی کورٹ نے 13 سالہ بچے کو حقیقی والدین سے لےکرگود لینے والے والدین کے حوالے کرنےکا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے شہری سید ارشد کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بچے کی رائے کو اہمیت دینا ضروری ہے، بچے نے لے پالک والدین کے ساتھ جانے کا بیان دیا، اس کے باوجود عدالت نے ایک ہفتےکے لیے بچے کو حقیقی والدین کے ساتھ بھیجا لیکن بچے نے دوبارہ پیشی پر پھر لے پالک والدین کے ساتھ جانےکا بیان دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ بچےکی حوالگی کے کیس میں اصولی طور پر حقیقی والدین کو ترجیحی حق حاصل ہوتا ہے، موجودہ کیس میں حقیقی والدین نے اپنی مرضی سے پیدائش کے وقت بچہ اپنے بھائی کو دیا، لے پالک والدین نے بچے کی پرورش کی، بچےکی موجودہ عمر 13 برس ہو چکی ہے، ایک صبح اچانک بچے پر بم گرایا گیا کہ وہ جن کے ساتھ رہ رہا ہے وہ اصل والدین نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ حقیقی والد کی 3 شادیاں اور 13 بچے ہیں، اتنے بڑے خاندان میں بچےکو بھیجنا مناسب نہیں جبکہ حقیقی والدین یہ نہیں ثابت کرسکےکہ بچےکی بہتر پرورش نہیں ہوئی. 13سالہ بچہ موجودہ خاندان کے ساتھ رہے یہی اس کا اصل ماحول ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ موجودہ کیس میں بچے کی فلاح نہیں بلکہ گھریلو تنازع دعوے کی وجہ بنا۔ 2022 میں سیالکوٹ کی مقامی عدالت نے بچہ لے پالک والدین سے لےکر حقیقی والدین کو دے دیا جس پر لے پالک والدین نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی، عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ بچے کو اچانک اجنبی ماحول میں بھیج دینا اس کے مفاد میں نہیں، حقیقی والدین بچے سے ملاقات کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ بچوں کی حوالگی کے کیس میں ان کی خواہش اور ذہنی کیفیت کو مقدم رکھا جائے۔ عدالت نے 13سالہ بچے کو حقیقی والدین سے لےکر لے پالک والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
شہر کے شہر لمحوں میں تباہ و برباد کر دینے والا زلزلہ کیسے آتا ہے ؟ جاپان کے اوساکا سٹی میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں موجود جاپانی ماڈل کی حیرت انگیز ویڈیو

شہر کے شہر لمحوں میں تباہ و برباد کر دینے والا زلزلہ کیسے آتا ہے ؟ جاپان کے اوساکا سٹی میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں موجود جاپانی ماڈل کی حیرت انگیز ویڈیو

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ممکنہ طور پر جان بوجھ کر گرایا گیا: دی ٹیلی گراف

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ممکنہ طور پر جان بوجھ کر گرایا گیا: دی ٹیلی گراف

اسلام آباد اسکوٹی حادثے میں جاں بحق لڑکی تابندہ کی فیملی کی رو رو کر دُہائی

اسلام آباد اسکوٹی حادثے میں جاں بحق لڑکی تابندہ کی فیملی کی رو رو کر دُہائی

پیپلز پارٹی کا کراچی

پیپلز پارٹی کا کراچی

جو ٹھیکیدار مجھے مسلمان کرنا چاہتا ہے وہ خود رشوت دیتا اور لیتا ہے ،سینیٹر دنیش کمار کی سینیٹ میں دھواں دھار تقریر

جو ٹھیکیدار مجھے مسلمان کرنا چاہتا ہے وہ خود رشوت دیتا اور لیتا ہے ،سینیٹر دنیش کمار کی سینیٹ میں دھواں دھار تقریر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In