• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

پیپلز پارٹی کا کراچی

by ویب ڈیسک
دسمبر 4, 2025
in بلاگ
0
پیپلز پارٹی کا کراچی
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سمیر اسلیم کا بلاگ

کسی زمانے میں ایشیا کا پیرس اور روشنیوں کا شہر کہے جانے والے شہر کراچی کی روشنیاں ماند پڑ گئی ہیں۔ کراچی میں کھلے مین ہولز میں گر کر بچوں کی اموات کے بڑھتے واقعات سندھ حکومت کی بے حسی اور نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ گزشتہ اتوار کراچی میں گلشن اقبال کے نیپا چورنگی پر تین سالہ ننھا اِبراہیم کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ انتظامیہ بچے کو جلد ریسکیو تک نہ کر سکی۔ لواحقین کو گھنٹوں کرب سے گزرنا پڑا۔17 سال سے مسلسل حکمرانی کرنے والی پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انتظامی طور پر شہر کو سنبھالنا سندھ حکومت اور میئر مرتضیٰ وہاب کے بس کی بات نہیں۔

کراچی میں ڈمپر، سڑکیں ، گٹر اور سیوریج لائنز متعدد جانیں نگل چکے ہیں۔ اتوار کو پیش آنے والا غمناک واقعہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی درجنوں ایسے واقعات ہوئے لیکن انتظامیہ گہری نیند سوئی رہی۔ شہرِ قائد میں نااہل انتظامیہ اور بے ہنگم انفراسٹرکچر کی بھاری قیمت شہریوں کو اپنی جانوں سے چکانی پڑ رہی ہے، رواں برس 11 ماہ کے دوران کھلے مین ہولز اور نالوں میں گر کر 24 افراد جن میں بچے ، بڑے اور بزرگ شامل ہیں ، زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس ملک میں انسان کی کوئی قدر و قیمت باقی نہیں رہی۔ ہر سال صرف مون سون کے موسم میں کراچی شہر میں متعدد افراد کرنٹ لگنے سے مرجاتے ہیں۔ ٹریفک حادثات بھی بھیانک منظر پیش کر رہے ہیں۔ رواں برس اب تک شہر قائد میں ڈمپر اور ٹینکرز کی زد میں آ کر 168 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ کراچی شہر میں خوفناک حادثات کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں۔

غافل حکمرانوں کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ جب ایک صحافی نے سیدھا سوال کیا تو جس طرح مرتضیٰ وہاب برہم ہوئے اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ حکمرانی کرنے والے خود کو عوام کے آگے جوابدہ نہیں سمجھتے۔ جبکہ دوسری جانب جب مارچ 2022 میں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون کیمرے سے آصفہ بھٹو زخمی ہو گئیں تھیں، تو معاملہ آئی ایس آئی تک جا پہنچا۔ پیپلز پارٹی نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو باضابطہ طور پر خط بھی لکھا کہ انھیں حکومت کی تحقیقات پر بھروسہ نہیں۔ لہذا، خفیہ ایجنسی تحقیقات کرے۔ بات صرف یہیں نہیں رکی بلکہ بلاول بھٹو نے تحقیقات کے لیے ٹیکنالوجی کے عالمی ماہرین سے بھی رپورٹ بنوانے کا اعلان کیا تھا۔ مگر 3 سالہ اِبراہیم کی المناک موت پر بلاول بھٹو کی خاموشی یہ بتاتی ہے کہ ان حکمرانوں کے نزدیک عوام کی حیثیت چونٹیوں کے برابر بھی نہیں۔

میئر کراچی تو اس خوفناک واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں تھے،استعفیٰ دینا تو دور کی بات۔ ایسے دل خراش واقعات پر ان حکمرانوں کی رعونت جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے۔نیپا واقعے پر مرتضیٰ وہاب نے جو ردعمل دیا وہ انتہائی افسوناک تھا۔ سوشل میڈیا پر فنکاروں اور عوام کی جانب سے سخت تنقید کے بعد مرتضیٰ وہاب کو مئیر شپ خطرے میں دکھائی دی تو وہ بچے کے لواحقین سے معافی مانگنے پہنچ گئے۔ سوشل میڈیا پر عوام نے اپنا احتجاج رجسٹر کرایا جس کے بعد سندھ حکومت حرکت میں آئی۔ شدید عوامی ردعمل کے بعد کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے کئی اعلیٰ حکام کو معطل کر دیا گیا ہے، تاکہ معاملہ کو ٹھنڈا کیا جا سکے۔

مرتضیٰ وہاب ڈیڑھ سال سے زائد عرصے میں کراچی شہر میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکے۔ دراصل پیپلز پارٹی کا ایجنڈا سندھ کی سیاست اور ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔ سندھ میں دہائیوں سے اقتدار میں رہنے والی پیپلز پارٹی کے صوبہ سندھ کے 10 اضلاع کی کم از کم 70 فیصد آبادی اب بھی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 5 اضلاع میں 80 فیصد سے زیادہ لوگ غربت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سمجھ نہیں آتی کہ این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کو جو حصہ ملتا ہے وہ کہاں جاتا ہے؟

بھوک اور افلاس کی ماری عوام کی بے حسی بھی عروج پر ہے۔ وہ اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے کسی کے گھر کا چراغ بجھانے کا سبب بن رہے ہیں۔ گٹروں کے ڈھکن اتار کر بیچ دینا کسی سنگین جرم سے کم نہیں۔ عوام اور ریاست دونوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔ اپنے اردگرد اور شہر میں جہاں ایسے کھلے گٹر ان کو ڈھانپا جائے اور ان کی نشان دہی کی جائے۔ بے نشان مین ہولز اور ناقص سیوریج نظام کو درست کیا جائے۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے اردگرد کے گٹروں کو ڈھانپنے کا بندوست کریں، تاکہ ایسے دل خراش واقعات سے بچا جا سکے۔ حکومت سندھ اور میئر سے امیدیں وابستہ نہ کریں کیونکہ عوام کی فلاح و بہبود ان کی ترجیح نہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
جو ٹھیکیدار مجھے مسلمان کرنا چاہتا ہے وہ خود رشوت دیتا اور لیتا ہے ،سینیٹر دنیش کمار کی سینیٹ میں دھواں دھار تقریر

جو ٹھیکیدار مجھے مسلمان کرنا چاہتا ہے وہ خود رشوت دیتا اور لیتا ہے ،سینیٹر دنیش کمار کی سینیٹ میں دھواں دھار تقریر

ٹوئٹر پر چند دنوں کے اندر جسٹن بیبر کے 2 کروڑ ،رونالڈو کے 9 لاکھ ، ٹیلر سوئفٹ کے 60 لاکھ اور انوپم کھیر کے 9 لاکھ فالوورز اُڑ گئے ، ایکس کے اے آئی بوٹ گروک نے اس کی وجہ کیا بتائی ؟ 

ٹوئٹر پر چند دنوں کے اندر جسٹن بیبر کے 2 کروڑ ،رونالڈو کے 9 لاکھ ، ٹیلر سوئفٹ کے 60 لاکھ اور انوپم کھیر کے 9 لاکھ فالوورز اُڑ گئے ، ایکس کے اے آئی بوٹ گروک نے اس کی وجہ کیا بتائی ؟ 

وفاقی دارلحکومت کے سب سے بڑے ادارے سی ڈی اے میں گریڈ ایک سے لے کر 14 تک 58 ملازمین کی جعلی کاغذات پر بھرتیوں کا انکشاف

وفاقی دارلحکومت کے سب سے بڑے ادارے سی ڈی اے میں گریڈ ایک سے لے کر 14 تک 58 ملازمین کی جعلی کاغذات پر بھرتیوں کا انکشاف

مشہور بھارتی اداکار آشوتوش رانا کی زندگی کا سبق آموز واقعہ

مشہور بھارتی اداکار آشوتوش رانا کی زندگی کا سبق آموز واقعہ

امریکی اسلحہ پاکستان کیلئے "سیکیورٹی تھریٹ”

امریکی اسلحہ پاکستان کیلئے "سیکیورٹی تھریٹ"

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In