رپورٹ : رانا اشرف
وفاقی دارلحکومت کے سب سے بڑے ادارے سی ڈی اے میں گریڈ ایک سے لے کر 14 تک 58 ملازمین جعلی اسناد جعلی سرٹیفکیٹس اور ڈرائیونگ لائسنس پر بھرتی ہو گئے۔ سب انجینئر،کلرک ،وارڈ بوائے، لیب ٹیکنیشن، سیکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اور دیگر آسامیوں پر فیک دستاویزات پر سی ڈی اے میں بھرتی ہوئے تھے۔ ایف آئی اے نے انکوائری مکمل کر کے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سی ڈی اے میں صوبائی کوٹے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سی ڈی اے میں 23 پٹواری بھرتی کرنے اور ان کو ریگولر کرنے پر سی ڈی اے منجمنٹ اور ان پٹواریوں کے خلاف میں ایف آئی اے نے تفتیش شروع کر دی ہے۔











