• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, فروری 9, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

ارب پتی لوگوں پر زیادہ ٹیکس لگائو، کروڑ پتی لوگوں کا مطالبہ

by ویب ڈیسک
جنوری 21, 2026
in دنیا
0
ارب پتی لوگوں پر زیادہ ٹیکس لگائو، کروڑ پتی لوگوں کا مطالبہ
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہالی وڈ اداکار اور فلم ساز مارک روفالو، موسیقار برائن اینو اور فلم پروڈیوسر ایبیگیل ڈزنی سمیت روشن خیال شخصیات کا ایک کھلا خط منظر عام پر آیا ہے۔ تقریباً 400 کروڑ پتی اور ارب پتی شخصیات کے اس دستخط شدہ خط میں 24 ممالک سے انتہائی امیروں پر زیادہ ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان شخصیات کا عالمی رہنماؤں سے مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جی 20 سمیت دیگر ممالک کے سربراہان ڈیوس (سوئٹزرلینڈ) میں ورلڈ اکنامک فورم پر اکھٹے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چند افراد کے ہاتھوں میں وسائل اور انتہائی زیادہ دولت سیاست کو آلودہ کر رہی ہے۔ ان اہم شخصیات نے معاشرے کے امیر ترین افراد کے سیاسی اثر و رسوخ خریدنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں انتہائی اہم مسائل کی بہترین نشاندھی کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی گئی ہے کہ بے پناہ دولت کے مالک مٹھی بھر عالمی اشرافیہ نے ہماری جمہوریتوں کو خرید لیا ہے، ہماری حکومتوں پر قبضہ کر لیا؛ ہمارے میڈیا کی آزادی پر قدغن لگائی ہے، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔

مزید برآں ، گہری سے گہری ہوتی غربت اور سماجی اخراج کا بڑھنا موسمیاتی ایمرجنسی کو ہوا دے رہا ہے۔ جس نے ہمارے سیارے زمین کے ٹوٹنے کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ جس چیز کو ہم امیر اور غریب یکساں اہمیت دیتے ہیں، انتہائی دولت مند افراد اپنی وسیع طاقت کے باعث باقی سب کے درمیان خلیج کو بڑھانے کے ارادے سے ہماری مشترکہ اقدار کو کھا رہے ہیں۔

ان روشن خیال افراد کا کہنا ہے کہ جب ہم جیسے کروڑ پتی بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ بے حد دولت ان چند خاندانوں یا افراد کے علاؤہ باقی ہر ایک کے لئے سب کچھ مہنگا کر دیا ہے، تو اس میں کوئی شک نہیں کہ معاشرہ خطرناک حد تک تباہی کے دہانے پر جا رہا ہے۔ اس لئے ڈیوس میں کانفرنس میں شرکت کرنے آئے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ معاشرے سے انتہائی امیر طبقے اور دیگر طبقوں کے درمیان اس فرق کو ختم کریں۔

اس خط میں ٹرمپ بارے بھی سخت موقف اپنایا گیا ہے۔ فوربس میگزین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ برس امریکی تاریخ کی سب سے امیر ترین کابینہ بنائی۔ جس کی مشترکہ مالیت گزشتہ برس اگست میں 7.5 ارب ڈالرز تھی۔ پیٹریاٹک ملینیئرز گروپ جو انتہائی امیر ترین افراد پر زیادہ ٹیکس لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان کے لیے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق G20 ممالک کے 77 فیصد کروڑ پتی سمجھتے ہیں کہ انتہائی امیر افراد سیاسی اثر و رسوخ خریدتے ہیں۔ سروے کے مطابق کروڑ پتی افراد کی اکثریت کے مطابق ٹرمپ نے عالمی اقتصادی استحکام پر منفی اثر ڈالا ہے۔سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 60 فیصد سے زیادہ کا خیال تھا کہ بے پناہ دولت جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔ دو تہائی افراد نے عوامی خدمات میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے انتہائی امیروں پر زیادہ ٹیکس کی حمایت کی، جبکہ صرف 17 فیصد نے مخالفت کی۔

تاریخ میں پہلی بار مجموعی طور پر ارب پتیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ آکسفیم کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال عالمی سطح پر ریکارڈ تعداد میں لوگ ارب پتی بنے۔ اس کے ساتھ ہی اہم شخصیات کی جانب سے امیروں پر زیادہ ٹیکس لگانے کی جو مہم شروع ہوئی ہے یہ بہت اہم اور مثبت پیش رفت ہے۔ ہم جیسے ترقی یافتہ ممالک کی عوام سے بہتر یہ کون جان سکتا ہے کہ امیروں اور طاقتوروں نے سیاسی اثرورسوخ کیسے خرید رکھا ہے۔ جمہوریت کی حکمرانی کیسے طاقتور کے گھر کی باندھی بن چکی ہے۔ شوگر مافیا، فلور ملز مافیا ، انرجی سیکٹر میں آئی پی پیز کی لوٹ مار، لینڈ مافیا،کھاد سیمنٹ گویا ہر اہم سیکٹر میں دولت مند افراد کی اجارہ داری نے اس معاشرے کا اسٹرکچر اور سوشل فیبرک تباہ کر دیا ہے۔ ہم تو اب یہ کہتے ہی نہیں کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، بلکہ اس کا نام تو ہارڈ اسٹیٹ ہائبرڈ پلس سپر میکس نظام رکھ دیا گیا ہے۔ ہماری جمہوریت تو تباہ ہو چکی، اب ٹرمپ کے ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں یہ چار سوکروڑ پتہ اور ارب پتی افراد G20 ممالک میں جمہوریت کو بچا پائیں گے یا نہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
سلاخوں کے پیچھے قید بچپن

سلاخوں کے پیچھے قید بچپن

بینکر سٹی ہاؤسنگ اسکینڈل: دو دہائیوں بعد انصاف ، 1.2 ارب روپے کی واپسی کا آغاز، متاثرین آبدیدہ

بینکر سٹی ہاؤسنگ اسکینڈل: دو دہائیوں بعد انصاف ، 1.2 ارب روپے کی واپسی کا آغاز، متاثرین آبدیدہ

ونڈر بوائے VS ونڈر فل بوائے 

ونڈر بوائے VS ونڈر فل بوائے 

مرزا شہزاد اکبر سمیت برطانیہ میں مقیم عمران خان کے حامی رہنمائوں پر حملے ،کاؤنٹر ٹیررازم پولیس متحرک، تین برطانوی شہریوں پر سنگین الزامات، فرد جرم عائد

مرزا شہزاد اکبر سمیت برطانیہ میں مقیم عمران خان کے حامی رہنمائوں پر حملے ،کاؤنٹر ٹیررازم پولیس متحرک، تین برطانوی شہریوں پر سنگین الزامات، فرد جرم عائد

امریکا میں خاندانی تنازع خونریز سانحے میں تبدیل ،بھارتی شہری سمیت 4 افراد فائرنگ سے ہلاک، بچوں نے الماری میں چھپ کر جان بچائی

امریکا میں خاندانی تنازع خونریز سانحے میں تبدیل ،بھارتی شہری سمیت 4 افراد فائرنگ سے ہلاک، بچوں نے الماری میں چھپ کر جان بچائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In