• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 11, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

ونڈر بوائے VS ونڈر فل بوائے 

by ویب ڈیسک
جنوری 24, 2026
in بلاگ
0
ونڈر بوائے VS ونڈر فل بوائے 
0
SHARES
101
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter


سمیرا سلیم کا بلاگ

شہباز شریف کی کابینہ سے 2022 میں  اپنی وزارت کی اننگ کا آغاز بطور وزیر خارجہ کرنے والے بلاول بھٹو اب ان کی جگہ پاکستان کے وزیراعظم بننے کا نہ صرف خواب دیکھ رہے ہیں بلکہ اس مقصد کے لئے پس پردہ کوششیں بھی جاری ہیں۔ سہیل وڑائچ صاحب نے اپنے کالم میں لکھا تھا کہ شہباز شریف اور مقتدرہ کا ورکنگ ریلیشن شپ تو بہت اچھا ہے مگر ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ شہباز سرکار سیاسی بیانیہ بنانے اور اسے مقبول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یہاں تک کہ اس حکومت کے حامی بھی اسکی ڈیلیوری سے مطمئن نہیں۔ اسی عدم اطمینان سے گرینڈ پلان کی کہانی جنم لیتی ہے جو بظاہر قیاس پر مبنی ہے اور جسکا کوئی مادی ثبوت نہیں، مگر اندازہ کہتا ہے کہ گرینڈ پلان میں ایک ’’ونڈر بوائے‘‘ کی ضرورت کو محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف سونا ہیں مگر اب سونے نہیں ہیرے کی ضرورت آن پڑی ہے۔ سہیل وڑائچ صاحب کے کالم کے بعد ونڈر بوائے آنے کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں تو اس کے ردعمل میں منیب فاروق بھی پیچھے نہ رہے ، انہوں نے خبر دی کہ ونڈر فُل بوائے شہباز شریف کے ہوتے ہوئے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے بیچ نہ دراڑ ہے اور نہ ہی اس کی گنجائش ہے۔

اب ان دونوں ونڈر اور ونڈرفل بوائے مسیحاؤں  کی کارکردگی پر ایک نظر ڈالیں تو ممکنہ نئے ونڈر بوائے کی اپنے صوبے میں حکومت کی کارکردگی یہ ہے کہ سندھ میں 78 لاکھ سے زائد بچے سکول سے باہر ہیں، 37 فیصد اسکولوں میں پینے کے پانی کی سہولت نہیں۔ 68 فیصد اسکول بجلی سے محروم ہیں  تو 25 فیصد اسکولز میں واش رومز کے وجود سے خالی ہیں۔ 70 فیصد آبادی خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ، دیہی علاقوں میں صورتحال اور بھی گھمبیر ہے۔ چھوٹے بڑے شہر کچرا کنڈی بنے ہوئے ہیں ۔بیوروکریسی نہ صرف کرپٹ ہے بلکہ شفافیت اور احتساب کا میکنزم بھی کمپرومائزڈ ہے۔

ابھی فافن کی رپورٹ آئی ہے جس میں انکشاف ہوا کہ سندھ کے سرکاری ادارے پورا ڈیٹا ہی فراہم نہیں کرتے۔ گلی ،محلے اور سڑکوں پر کھلے مین ہولز  آئے روز بچے ، بوڑھے اور جوانوں کو نگلنے میں لگے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ونڈر بوائے نے جس دن ایوان صدر میں ایک تقریب کے دوران اپنی جماعت کی کارکردگی کی جو ہوشربا کہانی سنائی تھی  وہ اگلے ہی روز ہی کراچی گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی نذر ہو گئی۔ 36 گھنٹے شعلوں میں شہری زندہ جلتے ، چیخ و پکار کرتے رہے مگر کوئی مسیحا مدد کو نہ پہنچا۔ بے حسی کا عالم یہ تھا کہ میئر کراچی وزیر اعلی  24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی موقع پر نہ پہنچے ۔

اس سانحے نے ایمرجنسی ریسیکیو 1122 اور فائربرگیڈ کی مکمل ناکامی کو آشکار کیا ہے تاہم اصل ذمہ دار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، میئر اور اسکے بعد وزیر اعلی ہیں۔میئر کراچی نے گزشتہ روز ٹی وی پروگرام میں یہ کہ کر اپنی جان چھڑا لی کہ دو سال قبل کراچی کی 600 سے زائد عمارتوں کا سیفٹی آڈٹ کروایا تھا جس میں سے 250 کے قریب عمارتوں میں سیفٹی ایگزٹ اور فائر الارم موجود نہیں تھے۔ یہ رپورٹ جنوری 2024 میں وزیر اعلی مراد علی شاہ کو بھیجی تھی۔ادھر وزیر اعلی سندھ اسمبلی میں کھڑے ہو کر گل پلازہ کا ایسٹ انڈیا کمپنی تک کا ریکارڈ سامنے لیکر آگئے بس اس میں سے 2008 سے جاری اپنے  اقتدار کے 17 سال غائب ہیں۔انھوں نے سارا ملبہ ایسٹ انڈیا کمپنی سے شروع کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے میئر نعمت اللہ خان،  ایم کیو ایم اور کے ایم سی پر ڈال دیا۔کوئی ان سے پوچھے کہ 18 ویں ترمیم اور 2013 میں ایکٹ کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تو صوبائی حکومت کے کنٹرول میں چلی گئی تھی۔ پھر ان 12 سالوں میں کس نے کام کرنے سے روکا۔ میئر کراچی کی 2 سال سے بھیجی گئی اس رپورٹ پر ہی کچھ ایکشن ہوجاتا تو یہ نوبت نہ آتی۔ اب تک 100 افراد زندہ جل کر راکھ ہو گئے۔ تنقید کریں تو کہتے ہیں کہ سانحہ پر سیاست نہ کریں۔ سندھ کا دارالحکومت کراچی دنیا کے بدترین شہروں میں شمارکیا جاتا یے۔ یہ ہے ونڈر بوائے کی حکومت کی کارکردگی۔ 

اب آتے ہیں ونڈر فل بوائے کی طرف جو کسی دور میں شہباز سپیڈ کے نام سے جانے جاتے تھے۔ یہ جب سے شہر اقتدار میں وزیراعظم کی حیثیت سے آئے ہیں، ملکی معیشت ریسورس گیئر میں چلی گئی ہے ، مہنگائی ، غربت ، بیروزگاری کی شرح 21 سالوں کی بلند ترین سطح پر، اربوں کی کرپشن ، تنخواہ دار طبقے اور عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار، پیٹرول عالمی منڈی میں سستا ہونے کے باوجود پاکستانیوں کے لئے مہنگا، قرضوں میں تاریخی اضافہ، غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے کا بے دریغ استعمال ۔ ونڈر فل بوائے کے ہر بیرونِ ملک دورے کے بعد بیرونی سرمایہ کاری میں مزید کمی ، انڈسٹری ختم ہونے کے قریب ،   150 ٹیکسٹائل یونٹس، 100 سے زائد سپننگ ملز اور400 سے زائد جننگ فیکٹریاں بند،  ایکسپورٹ میں تاریخی کمی، اس کے علاؤہ  26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنا، میڈیا کی زبان بندی، درختوں کا قتل عام ،ستائیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے طاقتور حلقوں کو تاحیات استشنی دینا بھی ونڈر فل بوائے کے کریڈٹ پر ہے۔ قومی اسمبلی سے اپنے اثاثے چھپانے کے لیے شرمناک بل کی منظوری کے بعد 28ویں ترمیم لانے کی بازگشت ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 2 کروڑ 30 لاکھ نوجوانوں  سے ووٹ کا حق چھیننے کا پلان ہے۔  

مغربی جمہوریت میں تو یہی دیکھا تھا کہ عوام اپنی اکثریتی مرضی و منشا سے ونڈر بوائے یا ونڈرفل بوائے لاتی اور گھر بھیجتی ہے۔ہمارے ہاں دستور نرالا ہے یہاں طاقتور فیصلہ کرتے ہیں کہ قوم کا ونڈر فل بوائے کون ہوگا۔ قوم نے جسے اپنا ونڈرفل بوائے چنا تھا وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے بیٹھا ہے کیونکہ قبولیت نہیں۔ نظام کو مقبولیت سے کوئی غرض نہیں چاہے وہ بھٹو ، نواز شریف، بے نظیر ہو یا عمران خان۔ نظام کو ایسا ونڈرفل بوائے عزیز ہے جو اس کی ناکامیاں بخوشی اپنے سر لینے کیلئے تیار ہو اور کامیابیوں کا ہار اس کے گلے میں ڈالے۔ ہمارے سینیئر صحافی پریشان نہ ہوں،ونڈر بوائے ہو یا ونڈرفل بوائے جب جب ضرورت ہوگی بکثرت میسر رہیں گے اور ملک یونہی ترقی کرتا رہے گا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
مرزا شہزاد اکبر سمیت برطانیہ میں مقیم عمران خان کے حامی رہنمائوں پر حملے ،کاؤنٹر ٹیررازم پولیس متحرک، تین برطانوی شہریوں پر سنگین الزامات، فرد جرم عائد

مرزا شہزاد اکبر سمیت برطانیہ میں مقیم عمران خان کے حامی رہنمائوں پر حملے ،کاؤنٹر ٹیررازم پولیس متحرک، تین برطانوی شہریوں پر سنگین الزامات، فرد جرم عائد

امریکا میں خاندانی تنازع خونریز سانحے میں تبدیل ،بھارتی شہری سمیت 4 افراد فائرنگ سے ہلاک، بچوں نے الماری میں چھپ کر جان بچائی

امریکا میں خاندانی تنازع خونریز سانحے میں تبدیل ،بھارتی شہری سمیت 4 افراد فائرنگ سے ہلاک، بچوں نے الماری میں چھپ کر جان بچائی

بھکاری نہیں، مجبور ہوں میں

بھکاری نہیں، مجبور ہوں میں

دبئی کا دنیا کی پہلی مکمل روبوٹک تعمیر سے بننے والی رہائشی ولا بنانے کا اعلان

دبئی کا دنیا کی پہلی مکمل روبوٹک تعمیر سے بننے والی رہائشی ولا بنانے کا اعلان

افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان سے دیگرممالک جانے کا انکشاف

دہری شہریت،سرکاری بابوز،چینی قیادت اور ہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In