• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, فروری 9, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

امریکا میں خاندانی تنازع خونریز سانحے میں تبدیل ،بھارتی شہری سمیت 4 افراد فائرنگ سے ہلاک، بچوں نے الماری میں چھپ کر جان بچائی

by ویب ڈیسک
جنوری 24, 2026
in دنیا
0
امریکا میں خاندانی تنازع خونریز سانحے میں تبدیل ،بھارتی شہری سمیت 4 افراد فائرنگ سے ہلاک، بچوں نے الماری میں چھپ کر جان بچائی
0
SHARES
2k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں مبینہ خاندانی تنازع کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ایک بھارتی شہری سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام اور اٹلانٹا میں بھارتی قونصل خانے نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

یہ واقعہ لارنس وِل شہر میں پیش آیا، جہاں پولیس کو ایک رہائشی مکان میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔ پولیس کے پہنچنے پر گھر کے اندر چار افراد گولیوں کے زخموں کے ساتھ مردہ پائے گئے، جنہیں موقع پر ہی ہلاک قرار دے دیا گیا۔

مقامی رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے وقت گھر میں تین بچے بھی موجود تھے جن کی عمریں 7، 10 اور 12 سال تھیں۔ بچوں نے خود کو بچانے کے لیے ایک الماری میں چھپا لیا، جبکہ 12 سالہ بچے نے 911 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی، جس کے نتیجے میں اہلکار چند منٹوں میں موقع پر پہنچ گئے۔ بچے محفوظ رہے اور بعد میں انہیں ایک رشتہ دار کے حوالے کر دیا گیا۔

ملزم کون ہے؟

پولیس نے ملزم کی شناخت 51 سالہ وجے کمار کے طور پر کی ہے، جو اٹلانٹا کا رہائشی ہے۔ اس پر چار افراد کے قتل، سنگین حملے (ایگریویٹڈ اسالٹ)، فیلونی مرڈر اور دانستہ قتل (مالس مرڈر) کے چار، چار الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس پر بچوں پر ظلم کے جرم میں ایک فرسٹ ڈگری اور دو تھرڈ ڈگری کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں وجے کمار کی اہلیہ 43 سالہ مینو ڈوگرا (اٹلانٹا کی رہائشی) اور اس کے تین رشتہ دار شامل ہیں: 33 سالہ گورو کمار، 37 سالہ ندھی چندر اور 38 سالہ ہریش چندر، جو سب لارنس وِل کے رہائشی تھے۔

واقعہ کیسے پیش آیا؟

تحقیقات کرنے والے حکام کے مطابق وجے کمار اور اس کی بیوی مینو ڈوگرا کے درمیان اٹلانٹا میں واقع ان کے گھر پر کسی بات پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد وہ اپنے 12 سالہ بچے کے ساتھ بروک آئیوی کورٹ میں واقع اس گھر پہنچے جہاں باقی تین افراد دو بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔

گوینیٹ کاؤنٹی پولیس کی کارپورل اینجلا کارٹر کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جھگڑا کس بات پر ہوا، وہ اس گھر کیوں گئے، یا واقعے سے پہلے کیا کچھ پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک صورتحال ہے ،ایک ہی وقت میں چار افراد کی موت، خاص طور پر جب گھر میں بچے موجود ہوں، بہت ہی المناک ہے۔

بھارتی قونصل خانے کا ردعمل

اٹلانٹا میں بھارتی قونصل خانے نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔قونصل خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ہم مبینہ خاندانی تنازع سے جڑے اس افسوسناک فائرنگ کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں، جس میں ایک بھارتی شہری بھی جان سے گیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
بھکاری نہیں، مجبور ہوں میں

بھکاری نہیں، مجبور ہوں میں

دبئی کا دنیا کی پہلی مکمل روبوٹک تعمیر سے بننے والی رہائشی ولا بنانے کا اعلان

دبئی کا دنیا کی پہلی مکمل روبوٹک تعمیر سے بننے والی رہائشی ولا بنانے کا اعلان

افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان سے دیگرممالک جانے کا انکشاف

دہری شہریت،سرکاری بابوز،چینی قیادت اور ہم

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

کرناٹک میں والدین اور بہن کو قتل کر کے کرایے کے مکان میں دفن کرنے والا سفاک ملزم گرفتار، پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے کیا حیرت انگیز چال چلی اور قتل کیوں کیے ؟ 

کرناٹک میں والدین اور بہن کو قتل کر کے کرایے کے مکان میں دفن کرنے والا سفاک ملزم گرفتار، پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے کیا حیرت انگیز چال چلی اور قتل کیوں کیے ؟ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In