• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

لکھنؤ ڈرم قتل کیس: بیٹے کے ہاتھوں والد کے بہیمانہ قتل کی وجوہات سامنے آ گئیں

by ویب ڈیسک
فروری 26, 2026
in دنیا
0
لکھنؤ ڈرم قتل کیس: بیٹے کے ہاتھوں والد کے بہیمانہ قتل کی وجوہات سامنے آ گئیں
0
SHARES
173
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter


بھارتی شہر لکھنؤ میں پیش آنے والے ڈرم قتل کیس کی ہوش رُبا تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشَت پرتاپ سنگھ نے رقم کی چوری اور شراب کے لائسنس کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے پر پہلے اپنے والد منویندر سنگھ کو گولی مار کر قتل کیا اور پھر لاش کے ٹکڑے کر کے اسے ٹھکانے لگانے کی کوشش کی تھی۔

ابتدائی تحقیقات سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ 19 فروری کی رات منویندر سنگھ گھر پہنچا تو 50 لاکھ روپے کی نقدی تجوری سے غائب تھی، پوچھ گچھ پر معلوم ہوا کہ اکشَت نے یہ رقم شراب کے لائسنس کی تجدید کے لیے چرائی تھی جس پر دونوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا، غصے میں باپ نے بیٹے کو تھپڑ مارا اور رائفل تان دی۔

پولیس کے مطابق اسی رنجش میں اکشَت نے رات تقریباً 4 بجے اپنے والد کے کمرے میں جا کر اِسی رائفل سے والد کو گولی مار دی۔

بعد ازاں لاش کو گھر کے ایک کمرے میں منتقل کر کے مشین سے ٹکڑے کیے گئے، ہاتھ، پاؤں اور سر الگ کیے گئے اور جسم کے حصے لکھنؤ کے مضافاتی علاقے سدراؤنا کے قریب دو دن میں پھینکے گئے۔

رپورٹس کے مطابق دھڑ کو نیلے ڈرم میں ڈال کر سلیپنگ بیگ میں لپیٹا گیا اور بدبو دبانے کے لیے روم فریشنر استعمال کیا گیا، 22 فروری کو ڈرم ٹھکانے لگانے کی کوشش اس وقت ناکام ہوئی جب شراب کی دکان کا اکاؤنٹنٹ گھر آ گیا۔

اس ہولناک واقعے کی چشم دید گواہ ملزم کی بہن بتائی جا رہی ہے جسے خاموش رہنے کی دھمکی دی گئی تھی، پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے اکشَت نے والد کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ قتل سے چند دن پہلے اکشَت نے زیورات اور نقدی چوری کر کے الزام ملازمہ پر ڈالا تھا۔ ہمسایوں کے مطابق اکشت منشیات کا عادی تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت لے جاتے وقت اکشَت نے اپنے باپ کے قتل پر افسوس کا اظہار اور کسی دوسرے اہلِ خانہ کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
نعرہ تکبیر کی گونج میں آپریشن غضب للحق جاری

نعرہ تکبیر کی گونج میں آپریشن غضب للحق جاری

جوہری طاقت بمقابلہ خودکش بٹالین 

جوہری طاقت بمقابلہ خودکش بٹالین 

ایف آئی اے اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی ، جعلی ڈگریوں پر تقرری کے الزام میں سی ڈی اے کے 26 ملازمین گرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی ، جعلی ڈگریوں پر تقرری کے الزام میں سی ڈی اے کے 26 ملازمین گرفتار

قطر اور سعودی عرب میں موساد ایجنٹس کی گرفتاری،مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، ٹرمپ فیل ،اب کون کرے گا ثالثی؟

قطر اور سعودی عرب میں موساد ایجنٹس کی گرفتاری،مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، ٹرمپ فیل ،اب کون کرے گا ثالثی؟

ٹرمپ نے اسرائیل کی دیرینہ خواہش پوری کر دی

ٹرمپ نے اسرائیل کی دیرینہ خواہش پوری کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In