• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 2, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

قاسم خان کی یو این ایچ سی آر میں اپیل پر ہنگامہ کیوں ؟

by ویب ڈیسک
مارچ 30, 2026
in بلاگ
0
قاسم خان کی یو این ایچ سی آر میں اپیل پر ہنگامہ کیوں ؟
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter


سمیرا سلیم کا بلاگ

سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے گزشتہ برس سے ہی والد کی رہائی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ان میں تیزی اس وقت آئی جب انھوں نے دیکھا کہ تحریک انصاف کی پاکستانی قیادت سے کچھ نہیں بن پا رہا اور رہائی کی کوششوں کے بجائے یہ لوگ کہیں کمپرومائزڈ نظر آتے ہیں تو کہیں گروپ بندی کا شکار ہیں۔ بچوں نے باپ کو کال کوٹھڑی سے نکالنے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان کو اڈیالہ جیل میں قید ہوئے اگست میں تین برس ہوجائیں گے۔اس دوران موجودہ نظام نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ خان کی جھلک بھی عوام کو دکھائی نہ دے گویا عمران خان کی آواز،تصویر اور وجود اگر پاکستانیوں کو نظر نہیں آئے گا تو خان قصہ پارینہ بن جائیں گے، انھیں کوئی یاد نہیں رکھے گا۔ مگر ایسا نہ ہو سکا خاص طور پر جب موجودہ حکومت عوام کو نہ روزگار دے سکی اور نہ ہی معاشی صورتحال بہتر کر سکی۔ عمران خان کی آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کے باوجود بھی ان کو اہل خانہ، وکلاء، معالجین اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت نہ دینا بچوں کے لئے تشویش کا باعث بنا جس کے بعد قاسم خان نے ایک بار پھر ایک بین الاقوامی فورم این ایچ آر سی پر اپنے والد کی رہائی اور ان کے ساتھ رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک بارے آواز اٹھائی ہے۔

اس سے قبل قاسم اور سلیمان نے اپنے والد کی رہائی اور منصفانہ سلوک کے لئے اقوام متحدہ اور واشنگٹن ڈی سی کے پاور کوریڈورز میں لابنگ کی تھی۔ عدلیہ سے تو امید باقی نہیں رہی شاید اسی لیے عمران خان نے عید کے دن اپنے بیٹے کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں عدلیہ کے طرز عمل پر افسوس کا اظہار کیا۔ عمران خان عدلیہ سے مکمل طور پر مایوس ہو گئے ہیں۔ 

 والد سے عید پر گفتگو کے چند روز بعد جنیوا میں یو این ایچ آر سی میں 47 ممالک کے نمائندوں سے خطاب میں قاسم خان نے اپنے والد کے ساتھ منصفانہ اور انسانی سلوک کی درخواست کی اور قاسم خان نے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ قاسم نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا کہ حکومت پاکستان کا سیاسی قیدیوں کی فوجی عدالتوں کے ذریعے مقدمات چلانے سے انسانی حقوق کے کنونشنز اور یورپی یونین کے متعلقہ پروٹوکول کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ یہ بات حکومتی حلقوں کو نہایت ناگوار گزری ہے اور اسکے بعد سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا کہ قاسم خان نے یہ اپیل کی ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی اسٹیٹس ختم کر دیا جائے۔ کچھ حکومتی حلقوں کا کہنا تھا کہ خان کے بیٹے نے دانستہ کوشش کی ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم ہو جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور عظمیٰ بخاری صاحبہ نے سخت ردعمل دیا۔ غیر جانبدار ہو کر دیکھا جائے تو قاسم خان نے بہت مشکل انگریزی میں گفتگو نہیں کی تھی کہ جسے سمجھنا اتنا مشکل ہو، اگر ایسا ہو بھی کہ بات سمجھ میں نہ آئے تو ان کے جو مشیر اور ان کو گائیڈ کرنے والے تو اس قابل ہونگے کہ ان کو بتا سکیں کہ قاسم خان نے ایسی کوئی بات نہیں کی ہے کہ جس پر اسے حرف تنقید بنایا جائے۔ اقتدار پر فائز لوگوں کو کچھ اپنے عہدے اور کرسی کا خیال کرتے ہوئے غلط بیانی سے گریز کریں۔

قاسم خان کے یو این ایچ آر سی میں خطاب سے حکومت اس قدر خوفزدہ لگ رہی ہے کہ     ان کا بس چلے تو یہ عمران خان کے بیٹوں کو بھی 9 مئی کے کیسز میں قید کر دیں۔ شاید اس لئے عظمیٰ بخاری صاحبہ نے ایک بیٹے کی باپ کے لئے کی گئی اپیل اور گفتگو کو 9 مئی جیسا سانحہ قرار دیا۔ جمائما گولڈ اسمتھ بھی اس خدشہ کا اظہار کر چکی ہیں کہ حکومت چاہتی ہے کہ میرے بیٹے بطور برطانوی شہری پاکستان نہ آئیں، اس لئے ان کو ویزا نہیں دیا جا رہا ۔ حکومت کی خواہش ہے کہ عمران خان نے کے بیٹے NICOP پر پاکستان کا سفر کریں تاکہ قاسم اور سلیمان کو بھی حراست میں لے سکیں۔

شاید یہ خدشہ درست تھا۔ اس لئے قاسم کی گفتگو کو متنازع بنانے کی بھرپور مہم چلائی گئی تاہم سوشل میڈیا کے اس دور میں حقیقت کو چھپایا نہیں جا سکتا یہی وجہ ہے کہ حکومتی مہم خود بخود دم توڑ گئی اور یہی قاسم خان کی پہلی بڑی کامیابی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
بیوی قتل کیس ، بھارت فوج کا ریٹائرڈ مفرور کیپٹن چار سال بعد ایک ایل پی جی سلنڈر ذریعے کیسے پکڑا گیا ؟

بیوی قتل کیس ، بھارت فوج کا ریٹائرڈ مفرور کیپٹن چار سال بعد ایک ایل پی جی سلنڈر ذریعے کیسے پکڑا گیا ؟

طب کی دنیا کا حیرت انگیز کرشمہ ، پلازما عطیہ سے نابینا ماں کی بینائی بحال، وہ جذباتی لمحہ جب جیسیکا نے دوبارہ اپنے بیٹے کو دیکھا

طب کی دنیا کا حیرت انگیز کرشمہ ، پلازما عطیہ سے نابینا ماں کی بینائی بحال، وہ جذباتی لمحہ جب جیسیکا نے دوبارہ اپنے بیٹے کو دیکھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In