• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

موت کی سوداگر انمول پنکی کی بالی ووڈ سٹائل انٹری سے بنی گالا تک

by ویب ڈیسک
مئی 18, 2026
in بلاگ
0
موت کی سوداگر انمول پنکی کی بالی ووڈ سٹائل انٹری سے بنی گالا تک
0
SHARES
54
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سمیر اسلیم کا بلاگ

یہ ملک تو ایک ہے مگر قانون دو ہیں، ایک طاقتور ور کے لئے اور ایک عام آدمی کے لئے۔ جس کی تازہ ترین مثال آپ نے کچھ دن قبل ملاحظہ کی۔ ایک قانون بری امام کے باسیوں کے لئے تھا جبکہ دوسرا ون کانسٹیوٹوشن ایوینو کے باسیوں کے لئے۔ اشرافیہ کا ون کانسٹیوٹوشن ایوینو ٹاور آج بھی اپنی جگہ کھڑا ہے جبکہ بری امام کھنڈر میں تبدیل ہو گیا۔ اسی دوہرے قانون کے سائے تلے طاقتوروں کی سرپرستی میں منشیات فروشی کی ایک نئی داستان ابھر کر آئی ہے، جس کا شور کراچی سے لاہور اور اب بات بنی گالہ تک جا پہنچی ہے۔ چند روز قبل گارڈن کراچی سے گرفتار ہونے والی ایک موت کی سوداگر کوکین کوئین پنکی کو ملکہ بنا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جیسے کبھی ماڈل ایان علی کو پیش کیا جاتا تھا۔ پنکی کی عدالت میں انٹری کسی بالی وڈ فلم کے سین سے کم نہ تھی۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ملزمہ عدالت نہیں بلکہ کسی فیشن شو میں کیٹ واک کر رہی ہیں۔منشیات کے کاروبار سے منسلک ایک ملزمہ کی عدالت کے احاطے میں بے خوفی اور پروٹوکول ساتھ شاہانہ انداز میں انٹری نے جہاں عدالتی نظام پر سوالات کھڑے کئے وہیں پولیس کی کوکین کوئین کے سامنے جی حضوری پر بھی سنگین سوالات اٹھائے گئے۔۔سوشل میڈیا پر ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کا عدالت میں چال چلن سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا تو معاملہ بگڑ گیا۔ پھر اچانک سب بدل گیا۔۔پنکی کو میڈم سے ملزم بننے میں چند گھنٹے لگے۔

اس کے بعد پنکی کو جس طرح کپڑا تان کر ، اس کا منہ اور گلا بند کر کے عدالت پیش کیا گیا وہ مناظر بھی آپ سب نے دیکھیں ہونگے، مگر کہانی میں ٹوئسٹ تب آیا جب کوکین کوئین نے چینختے چلاتے ہوئے حکام پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی، پنکی نے الزام لگایا کہ وہ اس پر تشدد کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے خاص کلائنٹس میں سے ایک نام بنی گالا کے مکین کا بھی لے۔ پنکی نے اس نظام پر زبردستی بنی گالا والا بیان قلمبند کروانے کا جو الزام لگایا ہے، ایک لمحے کے لئے اگر فرض کر لیا جائے کہ منشیات کے دھندے کی ایک چھوٹی سی ڈان سچ بول رہی ہے، تو تب بھی جس شخص کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ، اس پر کوکین کے عادی ہونے کی سازش کامیاب ہوتی نظر نہیں آتی۔ تاہم یہ کوشش حکومت کی جانب سے کی جا سکتی ہے کہ بنی گالا کا جو مکین اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے، اس پر ایک منشیات کا مقدمہ کرنا رہ گیا تھا وہ پنکی کے ذریعے بیان دلوا کر دائر کر دیا جائے۔ جس شخص پر منشیات کے مقدمہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس پر ماضی میں بھی منشیات کے عادی ہونے کے الزامات لگتے رہے، مگر جس طرح وہ ایک لمبے عرصے سے جیل میں قید تنہائی کاٹ رہے ہیں ، وہ اپنے اوپر لگنے والے اس الزام سے پاک ہو چکے ہیں، اس کی گواہی تو خود ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے بھی دے دی، اور یہ حکومت اتنی اچھی بھی نہیں کہ اڈیالہ کے قیدی کو کوکین سپلائی کرے اور ہوا تک نہ لگنے دے۔

جہاں عدت کیس سمیت سینکڑوں مقدمات بنائے گئے اگر ایک منشیات کا کیس بھی بن جائے گا تو میرا نہیں خیال کہ اس سے کوئی فرق پڑے گا۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ایک طرف ن لیگ بنی گالا کے مکین کے ساتھ اسکور سیٹل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تو دوسری طرف اٹھائیسویں ترمیم پر بحث کا رخ موڑنے کے لئے کوکین کوئین کو سامنے لایا گیا یے۔ اس مہرے کو لانچ کرنے کے پیچھے بڑی واردات ڈالنے کی تیاری ہے۔ ورنہ گرفتار تو وہ کئی دن پہلے ہو چکی تھی۔ تب کیوں نہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے ایکشن لیا، الٹا پروٹوکول دیتے رہے۔

بحر حال جس طرح انمول پنکی کو دھکے مکے مارے جا رہے تھے، میڈیا والوں سے بات نہیں کرنے دی جا رہی تھی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے طاقتور ہاتھ خود کو بچانے کے لئے اس مہرے کو استعمال کریں گے۔ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے کا پنکی صرف ایک گھناؤنا کردار ہے۔ اس کے تانے بانے پولیٹیکل اور بیوروکریٹک ایلیٹ سے ملتے ہیں، جن کی سرپرستی میں منشیات فروشی کا کاروبار کراچی سے لاہور اور آسلام آباد اور نہ جانے ملک میں کہاں کہاں تک پھیلا ہوا یے۔ یہ یونیورسٹی کالجز حتیٰ کہ اسکولز میں بھی منشیات کے استعمال کی خبریں آئے روز اخباروں اور ٹی وی چینلز کی زینت بنتی ہیں، یہاں تک کہ معاملہ قائمہ کمیٹیوں تک جا پہنچا لیکن اسلام آباد کی یونیورسٹیز اور کالجز میں منشیات فروشی کی روک تھام پھر بھی نہ ہو سکی۔ کراچی میں تو اسکولوں میں بھی منشیات فروشی ہو رہی ہے، کھلی چھٹی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ حکومت کی بلا سے چاہے پورا ملک ہی چرس پہ لگ جائے۔

طلبہ اور نوجوان نسل کو نہ صرف اس زہر کا عادی بنایا گیا بلکہ اس خطرناک نیٹ ورک کا حصہ بنایا گیا۔ نوجوان نسل کے اندر یہ زہر بڑے عرصے سے گھولا جا رہا ہے، مگر حکومت کی ترجیحات میں عوام کے مفاد میں ہیں ہی نہیں تو پھر گلہ کیسا۔ یہ اشرافیہ اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لئے سرگرم ہے ، باقی ملک یا نئی نسل کی بربادی سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں۔ ٹیکسی ڈرائیور سے لیکر گارڈز اور پولیس والے سب اس مکروہ کاروبار کا حصہ بنے۔ جس قسم کے لوگ اس موت کی سوداگری میں ملوث ہیں ان کی پہنچ اور اثرورسوخ کے بغیر یہ کام کبھی اتنا کھلے عام نہ ہوتا۔

کوکین کارٹیل پنکی سے تفتیش کے دوران جو معلومات سامنے آ رہی ہیں ان کے مطابق 27 سو کے قریب کانٹیکٹس میں ججز ، سیاسی رہنما اور پولیس والوں سمیت کچھ شوبز سے متعلقہ افراد کے پنکی سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اندازہ لگا لیں آپ کہ یہ کھیل اکیلی پنکی کا نہیں، بڑے ڈان تو منظر پر کبھی آتے نہیں یا لائے نہیں جاتے۔ پولیس تو خود اس گھناونے کاروبار میں ملوث ہے۔ انمول پنکی تو بس ایک مہرہ ہے، ہینڈلرز بارے معلومات کا پبلک ہونا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ پنکی نے نہ جانے یہ پیغام کس کو دیا ہے کہ” ہم تو ڈوبے ہیں صنم ان سب کو بھی لے ڈوبیں گے” لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان سب انکشافات کے بعد بھی وہ لوگ کیفر کردار تک نہیں پہنچے گے جن کی سرپرستی ملکہ کوکین کو کراچی سے لاہور تک حاصل رہی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
یو اے ای میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا

یو اے ای میں ملازمت کرنے والوں کے لیے خوشخبری، تنخواہوں کا نیا قانون نافذ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In