• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

شہباز شریف کی اڑان 

by ویب ڈیسک
مئی 23, 2026
in بلاگ
0
پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سمیرا سلیم کا بلاگ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ باکو کے بعد دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ایک بار پھر شہباز شریف کے جہاز نے چین کا رخ کر لیا ہے، یہ اور بات ہے کہ چچا بھتیجی کے دوروں سے ملکی معیشت  بہتری کی طرف مائل نہ ہوسکی۔ نئی سرمایہ کاری آنا تو دور کی بات، جو تھوڑی بہت تھی وہ بھی کوچ کر گئی ہے۔اب وزیر اعظم عید سے قبل چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ 2024 سے اب تک وزیراعظم شہباز شریف تقریباً 50 کے قریب غیر ملکی دورے کر چکے ہیں۔ جہاں جائے بغیر کام چل سکتا ہے وہاں پر جانا بھی وزیراعظم ضروری سمجھتے ہیں،اور دعوی ہے کہ ہم بڑی سادگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہچکولے کھاتی معیشت پر مزید بوجھ بننے والے یہ غیر ملکی دورے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔ 

ملک میں پچاس فیصد لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، عوام کی اکثریت بھوک سے مر رہی ہے، کسان سے سستی گندم لیکر اب عوام کو مہنگا آٹا بیچا جا رہا ہے، ایسی گھمبیر اور پریشان کن صورتحال میں عوام الناس کی بھلائی کے لئے کچھ ٹھوس اقدامات کرنے  کے بجائے حکمران طبقہ لگژری جہازوں پر ملکوں ملکوں گھوم پھر رہا ہے۔ سفارتی اڑان تو کافی بھر لی اب معاشی اڑان کے لئے بھی چند سنجیدہ کوششیں کر لیں تاکہ عوام کے بھوکے پیٹ کا کچھ ساماں ہوسکے۔اگر شہریوں  کو ان تقریبات میں شرکت کے نتیجے میں کچھ عملی فوائد ملیں تو تنقید بھی نہ ہو ۔ صرف اڑان پروگرام جیسے پراجیکٹ سے ملک اڑان نہیں بھر سکتا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ چند سالوں میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے صرف 25 ماہ کے دوران 15 ہزار 714 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ بڑھ کر 80 ہزار 524 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ شہباز سرکار نے قرض لینے کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔گزشتہ 75 سالوں میں اتنا قرض نہیں لیا گیا جتنا قرض موجودہ نظام میں لیا گیا ہے۔ بیرونی دوروں سمیت اپنے سارے اخراجات اور درآمدات کی ادائیگی قرض لے لے کر کی جا رہے ہیں، معیشت کیا خاک سنبھلے گی۔ برآمدات بڑھانے کی بجائے سارا زور عوام پر ٹیکس بڑھا دو کی پالیسی پر ہے۔ مہنگائی سے نجات دلانے آئے تھے اور اب حالات یہ ہیں کہ عوام میں چیخنے کی سکت بھی نہیں رہی۔

مہنگائی کے ستائے عوام پٹرول ، انرجی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سے تنگ آکر بازاروں کا رخ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ تاجر طبقہ بھی سراپا احتجاج نظر آتا ہے۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کے مطابق بازاروں میں خرید و فروخت میں 70 فیصد کمی آچکی۔ 12کروڑ شہری قوت خرید سے محروم ہو چکے ہیں یہ صرف ہم نہیں کہہ رہے، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے۔ صرف یہی نہیں بے روزگاری اتنی بڑھ گئی ہے کہ مزدور تو ملک چھوڑ کر جا ہی رہے ہیں ، لیکن جو پریشان کن بات ہے وہ یہ کہ بہتر مستقبل اور روزگار کی تلاش میں رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں ڈیڑھ لاکھ مزدوروں سمیت ڈھائی لاکھ پاکستانی جن میں 1078 ڈاکٹرز، 2000 انجینئرز، 419 نرسز، 1650 اکاؤنٹنٹس، 9500 باورچی، 1235 الیکٹریشنز، 818 مکینکس، 550 کمپیوٹر ماہرین بیرون ملک منتقل ہو گئے ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں افرادی قوت خاص طور پر پیشہ وارانہ افراد ہجرت کر رہے ہیں۔دلیل دی جاتی ہے کہ یہ پاکستانی ملک میں پیسہ بھیجیں گے جس سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا۔ جس رفتار سے حکمران غیر ملکی دوروں، شو بازیوں اور پروٹوکولز پر قیمتی زرمبادلہ خرچ کر رہے ہیں، ملک میں جتنی بھی ترسیلات زر آجائیں ملک کو فائدہ نہیں ہوگا۔ جب تک آپ ملک اور اس کی عوام پر وہ پیسہ نہیں لگائیں گے، انصاف اور سیاسی و معاشی استحکام پر کام نہیں کریں گے، ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In