• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اگست 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

عمران خان کی ہسپتال منتقلی ڈیل یا ڈھیل؟

by ویب ڈیسک
اگست 19, 2026
in بلاگ
0
عمران خان کی مبینہ سہولتکاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے زیر تحویل سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رہا
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter


سمیرا سلیم کا بلاگ


سپریم کورٹ نے عمران خان کو میڈیکل گراؤنڈ پر سخت شرائط کے ساتھ جو چھوٹا سا ریلیف دیا ہے، اس پر کچھ سیاسی و صحافتی حلقے حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ خود پی ٹی آئی بھی ایسا فیصلہ آنے کے حوالے سے اتنی پرامید نہیں تھی۔ ظاہر ہے، جس طرح تین سال سے عمران خان کی پارٹی کو دیوار سے لگایا گیا اور خان کو کال کوٹھری میں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا، ان کی آنکھ کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا اور قیدِ تنہائی میں رکھ کر ذہنی تشدد کیا گیا، جس سے بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کے باعث ان کے وائٹل آرگنز بری طرح متاثر ہوئے ہیں، یہ ریمارکس بھی سماعت کے دوران مشاہدے میں آئے۔ اتنی سختی کے بعد یہ ریلیف جہاں خان کی فیملی کے لیے بارش کی پہلی بوند ثابت ہوا ہے، وہیں حکومتی حلقوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ کپتان کی الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کو سیاسی اور صحافتی حلقے ڈیل یا ڈھیل کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ آیا یہ فیصلہ اَن دیکھے بیک ڈور مذاکرات کے نتیجے میں برف پگھلنے کا نتیجہ تو نہیں۔ عدالتی فیصلے نے اب اس بحث کو جنم دیا ہے کہ آیا یہ اقدام پی ٹی آئی کے لیے سیاسی گنجائش پیدا ہونے کا اشارہ ہے یا موجودہ سیاسی حکمران جماعت کے خلاف کوئی سازش سر اٹھا رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر ناصر بٹ کو تو اس فیصلے میں نواز شریف کے خلاف سازش کی بو آنے لگی ہے، ہسپتال منتقلی انہیں عمران خان کی رہائی کا پروانہ دکھائی دے رہی ہے۔ اسی طرح وزیرِ قانون بھی اس فیصلے کے خلاف جانے کی بات کر رہے ہیں۔ انہیں بھی کپتان کی نجی ہسپتال منتقلی ایک آنکھ نہیں بھائی۔ وزیرِ قانون کو لگتا ہے کہ عمران خان ہسپتال نہیں، بنی گالہ کا رخ کر رہے ہیں۔ ان کی پریشانی کی وجہ ن لیگ قائدین کا اپنا ماضی ہے، جو جانتے ہیں کہ کس روٹ کو اپنا کر جیل سے ہسپتال اور پھر لندن جایا جا سکتا ہے، لہٰذا ن لیگ کی چیخیں نکلنا شروع ہو گئی ہیں۔

اگر فیصلے کو سامنے رکھا جائے تو بظاہر سپریم کورٹ نے انتہائی سخت آرڈر دیا ہے، جس کی خلاف ورزی پی ٹی آئی کو مہنگی پڑ سکتی ہے، جبکہ دوسری طرف اس ریلیف کے پیچھے یہ Conspiracy Theory بھی موجود ہے کہ عمران خان کی صحت کے ساتھ جیل میں کوئی نہ کوئی گڑبڑ تو ضرور کی گئی ہے، ورنہ فیصلے میں یہ نہ لکھا ہوتا کہ خان کی رپورٹس کو میڈیا پر نہ لایا جائے۔ ماضی میں نواز شریف کی پلیٹ لیٹس گرنے کی خبریں صبح، دوپہر، شام ٹی وی اسکرینوں کی زینت بنی رہیں۔ اس قدر شور ڈالا گیا کہ گویا نواز شریف کو فوری لندن روانہ نہ کیا گیا تو ان کے بچنے کا کوئی چانس نہیں۔ پھر جیل سے ہسپتال منتقلی اور لندن کی کافی شاپس میں گزرتی شاموں کے مناظر نے پلیٹ لیٹس گرنے کی ساری حقیقت کو روزِ روشن کی طرح عیاں کر دیا۔ اب حکمران جماعت اسی خوف کا شکار ہے کہ کہیں بازی پلٹنے تو نہیں جا رہی۔ یہ ڈویلپمنٹ یقیناً شریف اور زرداری خاندان کے لیے نیک شگون نہیں۔

حکومت تدبر کا مظاہرہ کرتی اور خود سے یہ فیصلہ کرتی تو عدالت کو مداخلت کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔ عمران خان کو علاج کی وہی سہولیات دی جاتیں جو بطور وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کے علاج میں دی تھیں، جہاں ذاتی معالجین نواز شریف کے ساتھ ساتھ رہے، تو حکومتی قد کاٹھ بڑھتا اور سیاسی درجہ حرارت میں بھی کمی آتی۔ بقول سعد رفیق کے، اگر قیدی آپ کا سیاسی مخالف ہو تو اس کی حفاظت اور حقوق کی ادائیگی اور بھی ضروری ہو جاتی ہے۔

عمران خان کی جیل سے ہسپتال منتقلی کسی ریلیف سے زیادہ یہ پیغام دے رہی ہے کہ ان کی صحت، بلکہ زندگی کو لاحق خدشات نے طاقتوروں کو یہ بڑا اقدام اٹھانے پر مجبور کیا ہے، ورنہ عمران خان کا کال کوٹھری سے نکلنا ناممکن دکھائی دے رہا تھا۔ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ کسی بڑے گھر کی رضامندی سے ہوا ہے یا خالصتاً طبی وجوہات بنیاد بنی ہیں، اس کی حقیقت آئندہ چند ہفتوں میں سامنے آ جائے گی، تاہم اس فیصلے نے سپریم کورٹ کے ہاتھ بندھے ہونے کے تاثر میں کچھ کمی ضرور کی ہے۔ دیکھتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں یہ ریلیف کیا رخ اختیار کرتا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In