• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

سرکاری جہاز اور شاہی خاندان

by ویب ڈیسک
ستمبر 12, 2026
in بلاگ
0
محض90سیکنڈ ، دنیا کی مختصر ترین پرواز کس ملک میں اڑتی ہے؟
0
SHARES
22
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter


سمیرا سلیم کا بلاگ

پنجاب حکومت کے 11 ارب کے جہاز گلف اسٹریم G500 پر 8 ماہ گزرنے کے باوجود نت نئے سوالات اٹھتے رہتے ہیں۔ جس کی بڑی وجہ اس سرکاری جہاز کی خریداری پر کی گئی غلط بیانیاں، اس کا ذاتی استعمال اور غربت کی ماری عوام کے پیسوں سے اس جہاز پر آنے والے کروڑوں روپے کے اخراجات کی ادائیگی ہے۔

سب کو یاد ہوگا جب اس جہاز کی خریداری کا معاملہ میڈیا پر آیا تو عظمیٰ بخاری نے بڑی سادگی سے اس لگژری جہاز کو ایئر پنجاب فلیٹ کی ایک کڑی قرار دیا، ایسی ایئرلائن جس کا کوئی وجود ہی نہ تھا۔

جب اس بیان پر شدید تنقید ہوئی تو مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی کے فلور پر بڑی رعونت سے کہا کہ ہاں بھئی، خریدا ہے جہاز! گویا جو کرنا ہے کر لو، ہم تو جو دل چاہا کریں گے۔

عوام کو ایک طویل عرصے تک گمراہ رکھنے کے جرم میں کوئی قانون حرکت میں نہ آیا۔ اب قومی خزانے سے خریدے گئے اس جہاز کی ٹریکنگ بند کر دی گئی ہے، تاکہ کسی کو پتہ نہ چلے کہ جہاز کب کب پرواز پر رہا۔

یہ شاہی خاندان بے دردی سے سرکاری وسائل اپنی جاگیر سمجھ کر استعمال کر رہا ہے، اور عوام 400 روپے فی لیٹر ڈیزل خرید کر ان کے شاہی اخراجات پورے کرنے میں مگن ہے۔

اس ملک کے حکمران دو شاہی خاندانوں میں قومی خزانے کو اپنی من مرضی سے خرچ کرنے کی ایک دوڑ لگی ہوئی ہے۔ صدر زرداری بھی نجی دورے پر سرکاری جہاز لے کر لندن گئے تھے۔ مریم نواز نے سوچا ہوگا کہ ہم کیوں پیچھے رہیں، سو 12 ارب مالیت کے جہاز نے بھی لندن کی اڑان بھر لی۔

اکانومسٹ فرخ سلیم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس تین روزہ دورے پر جو اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے، اس کے مطابق جہاز کے فیول، لینڈنگ، انجن، مینٹیننس اور پارکنگ پر تقریباً 3 سے ساڑھے 3 کروڑ روپے اخراجات آئے ہیں۔ اور محمد مالک کے مطابق یہ دورہ عوام کو صرف جہاز کے فیول اور پارکنگ کی مد میں 1 کروڑ 25 لاکھ میں پڑا ہے۔

جب سوشل میڈیا پر سوالات اٹھے تو عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز نے اس نجی دورے کے اخراجات خود اٹھائے ہیں۔ اپنے دعوے کے حق میں اب تک کسی قسم کی کوئی رسیدیں پیش نہیں کی گئیں۔ شاید شاہی خاندان کو رسیدیں بنوانے کے لیے تھوڑا وقت درکار ہے۔

اس بار فواد چوہدری بھی میدان میں آ گئے ہیں اور مریم نواز کے دورۂ لندن پر آئے 6 کروڑ روپے کے اخراجات کی رسیدیں عوام کے سامنے رکھنے کی بات کر رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف اس جہاز کا معاملہ پھر پنجاب اسمبلی میں لینڈ کر گیا ہے۔

مریم نواز کی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب کے لیے پنجاب حکومت کے طیارے کے استعمال پر قومی خزانے سے 12.5 ملین روپے کے مبینہ اخراجات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کی جانب سے نجی دورے کے لیے طیارے کے استعمال پر وضاحت کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اب دیکھتے ہیں کہ اس بار بھی جواب مریم اورنگزیب جیسا آتا ہے کہ ہاں بھئی، کیا ہے سرکاری جہاز پر نجی دورہ!

عوام کو یاد کرواتی چلوں کہ یہ جہاز امریکی پائلٹس چلا رہے تھے، جن کی تنخواہوں پر بھی کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ کہا گیا تھا کہ پاکستانی پائلٹس ٹریننگ کے لیے گئے ہیں، نہ جانے وہ لوٹے ہیں یا نہیں۔

عوامی احتساب کے خوف سے بالاتر یہ حکمران بادشاہت کے مزے لوٹ رہے ہیں، جبکہ رعایا کرپشن، جرائم، مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔ ان کی سسکیاں اقتدار کے ایوانوں تک نہیں پہنچ رہیں۔ اگر پہنچ بھی گئیں تو کیا ہوگا؟ ان سے تو ایک ایف بی آر کا ادارہ ٹھیک نہیں ہو پا رہا، الٹا اس ادارے کو ٹھیک کرنے کے چکر میں 5 ارب ڈالر کا قرض چڑھ گیا۔

یہ وہ لوگ ہیں جو 2 ارب ڈالر کے قرض کے لیے آئی ایم ایف کے آگے ناک رگڑتے ہیں۔ قرض مل جائے تو اپنے آرام کے لیے اربوں روپے مالیت کا لگژری جہاز خریدتے ہیں اور آئی پی پیز کو اربوں ڈالر کی ادائیگیاں کر دیتے ہیں۔ ان کو اس سے کیا فرق پڑے کہ ہسپتالوں میں علاج کے لیے جانے والے ایڈز کا شکار ہوں یا جل کر خاکستر ہو جائیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In