• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home ٹیکنالوجی

امریکا کے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین پہنچ گئے مگر کیسے؟پینٹاگون نے تحقیقات شروع کردیں

by Ahmed Arsalan
ستمبر 24, 2026
in ٹیکنالوجی
0
امریکا کے جدید ترین لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین پہنچ گئے مگر کیسے؟پینٹاگون نے تحقیقات شروع کردیں
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن: امریکا کے جدید ترین اور انتہائی خفیہ ٹیکنالوجی سے لیس F-35 اسٹیلتھ فائٹر کے اہم پرزے ہانگ کانگ پہنچنے اور چین کے ہاتھ لگنے کی اطلاعات پر پینٹاگون نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق F-35 کے پرزوں کی ایک کھیپ آسٹریلیا سے امریکا بھیجی جارہی تھی، تاہم راستے میں غیر متوقع طور پر ہانگ کانگ پہنچ گئی۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کھیپ کا رخ ہانگ کانگ کی جانب کیسے موڑا گیا۔

بلومبرگ کے مطابق چین کے پاس F-35 کے کاک پٹ کینوپی اور ہتھیاروں کے خانے کا دروازہ موجود ہے۔ یہ پرزے آسٹریلیا سے امریکا مرمت یا تلفی کے لیے بھیجے گئے تھے۔

F-35 جوائنٹ پروگرام آفس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام اور صنعتی شراکت دار پرزے واپس حاصل کرنے، واقعے کی تحقیقات اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلز نے تصدیق کی کہ طیارے کے پرزے ہانگ کانگ پہنچے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ دستیاب معلومات کے مطابق یہ حساس آلات یا حساس پرزے نہیں تھے۔

واقعے پر امریکی کانگریس میں بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ پولیٹیکو کے مطابق اس معاملے نے یہ خدشات پیدا کیے ہیں کہ چین کو F-35 کی انتہائی خفیہ ٹیکنالوجی کے اہم اجزا تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔

F-35 کو امریکا کا جدید ترین پانچویں نسل کا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ سمجھا جاتا ہے، جس میں جدید ریڈار، سینسرز، اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور جنگ کے دوران اتحادی طیاروں و زمینی فورسز سے رابطے کی جدید صلاحیت موجود ہے۔

کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق اب تک 1,200 سے زائد F-35 طیارے تیار کیے جاچکے ہیں جبکہ 19 ممالک ان طیاروں کے آرڈر دے چکے ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چین پر ماضی میں امریکی دفاعی پروگرامز سے متعلق سائبر معلومات حاصل کرنے کے الزامات بھی عائد کیے جاچکے ہیں۔ 2013 میں امریکی ڈیفنس سائنس بورڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ چینی سائبر حملہ آوروں نے پینٹاگون کے متعدد پروگرامز کا ڈیٹا حاصل کیا، جن میں F-35 کا جوائنٹ اسٹرائیک فائٹر پروگرام بھی شامل تھا۔

اب اصل سوال یہ ہے کہ F-35 کے پرزے امریکا پہنچنے کے بجائے ہانگ کانگ کیسے پہنچے اور چین تک ان کی رسائی کیسے ہوئی؟ پینٹاگون کی تحقیقات میں اس سوال کا جواب تلاش کیا جارہا ہے۔

Ahmed Arsalan

Ahmed Arsalan

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In