بھارت کے معروف اداکار انوپم کھیر نے کورونا وباء کے دوران گھر پر قیام کے دوران خودکلامی کے انداز میں ٹویٹر کے ذریعے ویڈیو پیغامات شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔
گزشتہ روز انہوں نے کورونا وباء کے انسانی زندگی پر اثرات کے حوالے سے بہت فکر انگیز گفتگو کی ہے، وہ کہتے ہیں کہ اچانک زندگی میں کسی چیز کی اہمیت نہیں رہی ، کسی منزل کی کوئی خواہش نہیں رہی۔
ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کسی کے پاس جتنا مال و متاع ہو ، کسی نے اپنی کلاس میں اول پوزیشن حاصل کی یا وہ آنیوالے دنوں میں کوئی اہم مشن مکمل کرنے کا سوچ رہا ہو، سب موجودہ حالات میں سب بے معنی نظر آرہا ہے۔
انوپم کھیر نےکہا کہ اچانک سب کچھ غیر اہم سا ہوگیا ہے ۔ ہم بالکل زیرو ہوگئے ہیں۔
بھارت میںلاک ڈاؤن بیروزگاری، اموات، ہجرت اور بھوک کی دردناک داستان بن گیا
کورونا وائرس وبا کا خاتمہ کیسے ہوگا؟
کور ونا وائرس کے شکار امریکی شہری کی درد بھری داستان
انہوں نے کہا کہ حقیقت میں ہم زیرو ہی تھے لیکن ہمارا دماغ خراب ہوگیا تھا، ہمارے تکبر کی کوئی انتہا ہی نہیں رہی تھی، ہم خود کو بھگوان سمجھنے لگے تھے ۔ لیکن اب سب اوقات میں آ گئے ہیں۔
انوپم کھیر نے کہا کہ آج کل سب محتاج ہوکر گھر میں اپنوں سے ہی ڈرے، ڈرے پھرتے ہیں۔
https://twitter.com/AnupamPKher/status/1244514443788046336
انہوں نے وضح کیا کہ ان کے اس پیغام کا مقصد کسی کا حوصلہ پست کرنا نہیں لیکن یہ فیصلہ کن وقت ہے جس میں امرت بھی نکلے گا اور زہر بھی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب امرت نکلے گا اور زہر چلا جائے گا پھر اس کے بعد ہم خود کو دوبارہ بھگوان سمجھنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اس زمین پر بسنے والے لوگوں کی قدر کریں اور ان کی عزت کریں۔