• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت سے لوٹنے والے دو پاکستانیوں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی

by sohail
مارچ 31, 2020
in تازہ ترین, کورونا وائرس
0
بھارت سے لوٹنے والے دو پاکستانیوں میں کورونا کی تصدیق ہو گئی

فوٹو کریڈٹ ایکسپریس ٹریبون

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت میں وطن واپس لوٹنے والے دو پاکستانیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے 25 مارچ کو 5 لوگوں کے گروپ کو واپس بھجوانے کی اپیل کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے کل 5 پاکستانی اتوار کو واہگہ بارڈر سے واپس لوٹے جن میں سے تین کی کورونا وائرس رپورٹ منفی آئی جبکہ دو کی رپورٹ مثبت آئی۔

کورونا کا شکار ہونے والے دو افراد میں سے ایک جگر کا ٹرانسپلانٹ کرانے کےلیے بھارت گیا تھا۔

پاکستان میں‌ ایک ہی دن میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ

کورونا وبا کا خاتمہ کیسے ہو گا؟ تین امکانات سامنے آ گئے

بھارت میں کورونا سے 32 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے 26 سے زائد ہلاکتیں

 ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پر دونوں ملکوں کی جانب سے کوئی اسکریننگ نہیں کی گئی تھی اور مثبت رپورٹس آنے والوں کی گھر پہنچ کر طبیعت خراب ہوئی جسکے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرائے۔

بھارت سے آنے والے کورونا کے دونوں مریض اس وقت سروسز ہسپتال میں داخل ہیں۔

واپس آنے والے پانچ افراد میں مریض محمد اشفاق اور نگہت مختار ، نگہت کے لیے دونر محمد خالد اور اسکا اٹینڈنٹ اور یاسر مختار شامل ہیں.

ٹائمز آف انڈیا کے صحافی کے مطابق سرحد پار بھارت میں جس ٹیکسی میں پاکستانی آئے تھے اسکے ڈرائیور سمیت کسٹم کے اہلکاروں کو بھی قرنطینہ میں بھجوادیا گیا ہے.

سو کے قریب پاکستانی اب بھی اٹاری انٹرنیشنل بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں.

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 1975 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اس وقت تک پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 26 ہو چکی ہے جبکہ 56 صحتیاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں اب تک 676 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ سندھ میں بھی اتنی ہی تعداد میں مصدقہ مریض اسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں۔

Tags: پاکستان میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
کورونا وائرس: بند سرحدوں کے کنارے محبت کی داستان نے سب کے دل چھو لیے

کورونا وائرس: بند سرحدوں کے کنارے محبت کی داستان نے سب کے دل چھو لیے

نان نفقہ

وینٹی لیٹر کیا ہے؟ اس وقت دنیا اس کی کمی کو کیسے پورا کر رہی ہے؟

وینٹی لیٹر کیا ہے؟ اس وقت دنیا اس کی کمی کو کیسے پورا کر رہی ہے؟

تبلیغی مرکز میں کورونا مریض سامنے آنے بعد پورے رائیونڈ میں مکمل لاک ڈاؤن

تبلیغی مرکز میں کورونا مریض سامنے آنے بعد پورے رائیونڈ میں مکمل لاک ڈاؤن

مسلمان ممالک حج کے لیے ابھی معاہدے نہ کریں، سعودی عرب کا اعلان

مسلمان ممالک حج کے لیے ابھی معاہدے نہ کریں، سعودی عرب کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In