• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

فضل الرحمان نے وزیراعظم کی قائم کردہ ٹائیگر فورس کو مسترد کردیا

by sohail
اپریل 2, 2020
in پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
فضل الرحمان نے وزیراعظم کی قائم کردہ ٹائیگر فورس کو مسترد کردیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ ٹائیگر فورس کو مسترد کردیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی گئی فورس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، ہمیں ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر قومی سطح پر کام کرنا ہے تو قومی تحریک کی نیت کرنی چاہیے، ہم ٹائیگر فورس کی طرف سے کسی ریلیف کے کاموں کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں اپنے رضاکاروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کی معاونت کریں۔

لوگوں‌ کو کھانا نہیں پہنچا سکتے، عمران خان کا لاک ڈاؤن سے انکار

احتیاط نہ کی گئی تو کورونا مریضوں کی تعداد 50 ہزار تک جا سکتی ہے، عمران خان

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کیا مسائل درپیش ہیں؟

پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے بھی ٹائیگر فورس کے قیام کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے اس سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ کورونا ٹائیگر فورس کورونا کے خلاف قومی کوششوں کو سیاسی بنا دے گی، اس وقت کوئی قومی تعاون پالیسی موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت سندھ حکومت سے رہنمائی لیتے ہوئے محلہ کمیٹیاں قائم کرے، جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور این جی اوز کے نمائندے شامل ہوں۔

 وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کورونا ٹائیگر ریلیف فورس بنانے کا اعلان کیا تھا جو کہ لوگوں کو امداد پہنچائے گی اور وائرس سے متعلق آگاہی اور بیماری کی صورت میں الگ تھلگ رہنے کا طریقہ کار بتائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کو سرمائے سے شکست نہیں دی جاسکتی، پوری قوم متحدہ ہوگی تو کامیابی ملے گی، کورونا کے خلاف ہماری طاقت ایمان اور نوجوان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر فورس میں ینگ ڈاکٹرز، نرسز ، اسٹوڈنٹس، ڈرائیور سب شریک ہوں گے ،ٹائیگر فورس اور ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر تمام کمی پوری کریں گے۔

ٹائیگر فورس کیلئے رجسٹریشن کا عمل وزیراعظم سٹیزن پورٹل کے ذریعے کیا جارہا ہے اور یکم اپریل سے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے۔

Tags: پاکستان میں‌ کورونا وائرسٹائیگر فورسکورونا وائرسمولانا فضل الرحمان
sohail

sohail

Next Post
کورونا سے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ و تدفین، عالمی ادارہ صحت نے رہنما اصول بتا دیے

کورونا سے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ و تدفین، عالمی ادارہ صحت نے رہنما اصول بتا دیے

بھارت :عوام نے کورونا وائرس سے بچانیوالے ڈاکٹروں پر حملہ کردیا

بھارت :عوام نے کورونا وائرس سے بچانیوالے ڈاکٹروں پر حملہ کردیا

مودی حکومت نے بھارت میں آزادی صحافت کا خاتمہ کیسے کیا

مودی حکومت نے بھارت میں آزادی صحافت کا خاتمہ کیسے کیا؟

پرائیویٹ اسکول کی فیسوں میں کمی کا امکان

پرائیویٹ اسکول کی فیسوں میں کمی کا امکان

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In