ایک رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات کی اصلی تعداد سرکاری اعداوشمار سے کہیں زیادہ ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 14 ہزار اموات ہو چکی ہیں مگر ریسرچرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے اٹلی میں 20 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور اس سے متاثرہ افراد کی درست تعداد 60 لاکھ تک ہوسکتی ہے۔
دی ٹائمز کی ایک رپورٹ میں ایک ریسرچر کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے اٹلی میں گھروں یا کئیر ہومز پر ہلاک ہونیوالے ہزاروں افراد کو سرکاری اعدادوشمار میں شامل نہیں کیا جا رہا۔
ان کا کہنا ہے کہ چونکہ ان مرنیوالوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ نہیں کئے گئے اس لیے انہیں کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
کورونا وائرس کا آغاز چین سے نہیں اٹلی سے ہوا؟ نئے حیران کن حقائق منظرعام پر
کورونا کے شکار اٹلی کے 72 سالہ پادری نے قربانی کی لازوال داستان رقم کر دی
بیوی کو دھوکہ دیکر محبوبہ کے ساتھ اٹلی جانیوالا شوہر کرونا وائرس کا شکار
وال اسٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میلان کے قریب کوکاگلیو میں ایک نرسنگ ہوم میں گزشتہ ماہ 24 ہلاکتیں ہوئیں۔
اخبار کے مطابق ان 24 ہلاک افراد میں سے کسی کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ نہیں کئے گئے، کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالے کئی افراد ٹیسٹ کے لیے اسپتال پہنچ ہی نہیں پاتے۔
اٹلی میں کوکاگلیو کے ڈپٹی میئر کی جانب سے وال اسٹریٹ جنرل کو بتایا گیا ہے کہ وقت اور وسائل محدود ہونے کے باعث کئی مرنیوالوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہی نہیں کئے جا سکے۔
ڈیلی میل کے مطابق اٹلی میں دوردراز علاقوں میں موجود بزرگ شہری اور وہ لوگ جو وبا کے دوران بحرانی صورتحال میں علاج کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے وہ کورونا وائرس کے اعدادوشما ر کا حصہ نہیں بن پاتے۔
اخبار کی جانب سے طبی ماہرین کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی حقیقی تعداد 60 لاکھ ہوسکتی ہے۔
اٹلی کے ایک ڈاکٹر کے مطابق علاج کے انتظار میں اسپتالوں کے باہر مرجانیوالے مریضوں کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا جاتا۔
