بھارت کے علاقہ اندور میں کورونا وباء کے حوالے سے مریضوں کے معائنہ کی غرض سے جانیوالے ڈاکٹروں اور طبی عملہ پر عوام نے دھاوا بولتے ہوئے پتھراؤ شروع کر دیا۔ بھارتی صحافی ادیتیہ راج کول نے اپنے ٹویٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جو وہاں کی آبادی میں موجود کسی شخص نے چھت پر کھڑے ہو کر بنائی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حفاظتی سامان سے لیس طبی عملہ کسی محلے میں موجود ہیں جہاں درجنوں مرد، بچے اور خواتین موجود ہیں جنہوں نے اچانک عملہ پر حملہ کر دیا۔ ان لوگوں نے ڈاکٹروں پر پتھر برسانا شروع کر دیے جس کے بعد حفاظتی لباس پہنے طبی عملہ جان بچا اپنی گاڑی میں بیٹھ گیا اور وہاں سے روانہ ہو گیا۔ بعد ازاں عملے میں موجود ای لیڈی ڈاکٹر نے بتایا کہ انہیں کچھ علم نہیں کہ لوگوں نے حملہ کیوں کیا۔
بھارتی اداکار انوپم کھیر کا خوبصورت ویڈیو پیغام، تمام انسانوں کے نام
بھارت میںلاک ڈاؤن بیروزگاری، اموات، ہجرت اور بھوک کی دردناک داستان بن گیا
بھارت میں کورونا کے شکار ہندو کی آخری رسومات مسلمانوں کے ہاتھوں، ویڈیو وائرل
ان کا کہنا تھا کہ جونہی انہوں نے معائنہ شروع کیا لوگوں نے گالی گلوچ شروع کر دی اور پتھر اٹھا کر مارنا شروع ہو گئے۔ صحافی ادیتیہ راج کول نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بھارت کے علاقہ اندور میں عالمی وباء کوویڈ 19 کے حوالے سے معائنہ کی خاطر جانیوالے ڈاکٹر اور طبی عملہ پر خاص کمیونٹی کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ یہ عمل پاگل پن کی حد تک خود کشی کے مترادف ہے، انہوں نے ایسے علاقوں میں فوجی دستے تعینات کرنے کی تجویز دی ہے۔