• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس ، چاروں مجرمان دوبارہ گرفتار

by sohail
اپریل 4, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس ، چاروں مجرمان دوبارہ گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستانی حکام نے امریکی صحافی ڈینیل پرل کے اغواء اور قتل میں ملوث چارمجرموں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ وہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

جمعرات کے روز سندھ ہائی کورٹ نے برطانوی نژاد عسکریت پسند احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو سات سال قید میں تبدیل کر دیا تھا۔

احمد عمر شیخ 2002ء میں امریکی صحافی ڈینیل پرل کے اغواء اور قتل کے ماسٹر مائنڈ تھے، کیس میں شریک دیگر تینوں مجرمان پر بھی قتل اور دہشت گردی کی دفعات کو ختم کر تے ہوئے رہائی کا حکم دیا گیا تھا۔

ملزمان کے رہا ہوتے ہی کراچی میں ڈکیتیاں شروع ہوگئیں، چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم معطل کر دیا

کورونا وائرس سے نمٹنے کے ناکافی اقدامات، اٹلی سے آنے والا مسافر سپریم کورٹ پہنچ گیا

سندھ ہائیکورٹ کے اس فیصلہ کیخلاف امریکی حکام اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر آفیسر نے پاکستانی حکام کی جانب سے اس فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

جنوبی و وسطیٰ ایشیاء کے لیے امریکی نمائند ہ خصوصی ایلس ویلز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈینیل پرل کے گھناؤنے اغوا اور قتل کے ذمہ داران کو مکمل انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستانی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق چاروں مجرمان کو حکومت کے خصوصی اختیارات کے تحت مشتبہ افراد کو تین ماہ کے لیے حراست میں رکھنے کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی ڈینیل پرل کو 2002ء میں پاکستان کے شہر کراچی میں اس وقت اغواء کے بعد قتل کیا گیا جب وہ القاعدہ سے جڑی عسکریت پسند تنظیموں کے متعلق تحقیقاتی سٹوری پر کام کررہے تھے

Tags: امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹڈینیل پرل قتل کیسسپریم کورٹ
sohail

sohail

Next Post
کورونا وباء ختم ہونے کے بعد بیروزگاری بلند ترین سطح تک پہنچ جائے گی، ماہرین معاشیات

کورونا وباء کے باعث بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ جائے گی، ماہرین معاشیات

بل گیٹس کا کورونا وبا کی روک تھام کے لیے اربوں ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان

بل گیٹس کا کورونا وبا کی روک تھام کے لیے اربوں ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 50 ہزار تک پہنچ سکتے ہیں، حکومتی رپورٹ

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 50 ہزار تک پہنچ سکتے ہیں، حکومتی رپورٹ

کورونا وائرس کی تباہی، ایکواڈور کے ایک شہر کی گلیوں میں لاشیں نظر آنے لگیں

کورونا وائرس کی تباہی، ایکواڈور کے ایک شہر کی گلیوں میں لاشیں نظر آنے لگیں

سات کھرب روپے اکٹھا کرنے کے لیے جناح ایئرپورٹ کو گروی رکھنے کا فیصلہ

سات کھرب روپے اکٹھا کرنے کے لیے جناح ایئرپورٹ کو گروی رکھنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In