نیویارک شہر میں 18 اپارٹمنٹس کے مالک ماریو سالارنو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی عمارتوں میں رہائش پذیر لوگ ماہ اپریل کا کرایہ نہ دیں۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے تمام اپارٹمنٹس کے دروازوں پر نوٹس لگا دیا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے نیویارک شہر میں نظامِ زندگی تقریباً معطل ہوکررہ گیا ہے اور بے شمار لوگ ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لہٰذا اس عمار ت میں رہائش پذیر افراد کو اپریل کا کرایہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے یہ تحریر بھی ہر دروازے پر چسپاں کر دی ہے کہ سلامت رہیں، اپنے پڑوسیوں کی مدد کریں اور اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے دوران مالکان کو کرایوں کی ادائیگی کے لیے زور نہیں دینا چاہیے۔
کورونا وائرس کے باعث امریکہ شدید بیروزگاری کے چنگل میں
کورونا وباء کے باعث بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ جائے گی، ماہرین معاشیات
کیا کورونا وائرس مغربی جمہوریتوں کو مستقل تبدیل کر دے گا؟
نیویارک میں لاکھوں افراد کرایہ کی عمارتوں میں رہائش پذیر ہیں جن میں سے اکثریت ماہانہ تنخواہ پر گزارہ کرتی ہے اور ان کی آمدنی کا زیادہ حصہ مکان کے کرایہ کی مد میں چلاجاتا ہے۔
کورونا وباء سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے نتیجے میں نیویارک کے بہت سارے رہائشی کرایوں اور بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے دباؤ کا شکار ہیں۔
نیویارک شہر میں عمارتوں کے مالکان بھی پریشان نظر آتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ کرایہ داروں کی اکثریت ماہانہ کرایہ ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔
گزشتہ ماہ ایک سروے کے ذریعے اندازہ لگایا گیا کہ نیویارک شہر کے 40 فیصد رہائشی ماہ اپریل کا کرایہ ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔