• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پشاور کا پٹھان جسے ترکی میں ایک صدی سے ہیرو کا مقام حاصل ہے

by sohail
اپریل 6, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
پشاور کا پٹھان جسے ترکی میں ایک صدی سے ہیرو کا مقام حاصل ہے
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

عبدالرحمان پشاوری ایک ایسے پاکستانی ہیں جنہیں ایک صدی بعد بھی ترکی میں عزت و احترام سے یاد کیا جاتا ہے اور انہیں اس برادر ملک میں ایک ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان پشاوری ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے بانیوں میں سے ہیں۔

انہیں ترک نیوز ایجنسی کا پہلا رپورٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی ’انادولو‘ نے  اپنی 100 سالہ تقریبات میں انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

ایک صدی قبل جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے احکامات پر بننے والی ترکی کی نیوز ایجنسی انادولو کے پہلے رپورٹر عبدالرحمان پشاوری کا تعلق شہر کی ایک پٹھان فیملی سے تھا۔

انہیں ’لالہ ترکی‘ اور چاچا ترکی کے القابات سے بھی جانا جاتا ہے، انہوں نے ترکی کی جنگ آزادی میں بھی حصہ لیا تھا۔

ترکی میں کورونا وائرس سے حفاظت کے انوکھے طریقے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئے

کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے والے قومی ہیروز کی واپسی کی کہانی

نومبر 2016 میں پاکستان میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے خطاب میں ترکی کے صدر طیب اردگان نے بھی عبدالرحمان پشاوری کی ترکی کیلئے خدمات کو سراہا تھا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پشاوری نے اپنی ماں کی گھر واپس آنے کی التجاؤں کو یہ دلائل دیکر نہیں مانا تھا کہ وہ زیرحملہ ملک ترکی کو چھوڑ کر نہیں لوٹ سکتے۔

 عبدالرحمان پشاوری نے ترکی کے سفر کیلئے علی گڑھ یونیورسٹی میں اپنا سامان بیچ کر پیسے اکٹھے کئے تھے۔ وہ ترکی کیلئے پہلی جنگ عظیم میں لڑے تھے اس کے بعد مصطفیٰ کمال اتاترک کے ہمراہ جنگ آزادی میں بھی حصہ لیا۔

ترکی نیوز ایجنسی انادولو کو انٹرویو میں عبدالرحمان پشاوری کے بھتیجے محمد سلیم جان نے بتایا کہ پشاوری بلقان کی جنگ میں زخمیوں کو طبی امداد دینے والے کے طور پر ایک وفد کے ساتھ 1912 میں ترکی گئے تھے۔

ان کے مطابق اس وفد میں شامل دیگر افراد آٹھ ماہ بعد لوٹ آئے تھے مگر عبدالرحمان پشاوری نہ لوٹے، وہ ترک فوج میں شامل ہوگئے اور جنگ عظیم اول میں حصہ لیا۔

محمد سلیم جان کے مطابق پشتو، فارسی اور انگریزی میں روانی کے باعث عبدالرحمان پشاوری کو ترکی کی جانب سے افغانستان کا سفیر مقرر کیا گیا۔

وہ 1920 سے 1922 تک افغانستان میں ترکی کے سفیر رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب عبدالرحمان کو ترکی نے افغانستان میں اپنا سفیر مقرر کیا تھا تو پشاور میں انکے والد نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ ایک بار گھر آ کر فیملی سے مل لیں۔ تاہم انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انگریز کے زیرقبضہ بھارت میں قدم نہیں رکھیں گے۔

محمد سلیم جان کے مطابق ان کے صاف جواب کے بعد خاندان کے لوگ عبدالرحمان پشاوری سے افغانستان جا کر ملے تھے۔

Tags: ترکی کا ہیروعبدالرحمان پشاوریکمال اتاترک
sohail

sohail

Next Post
تائیوان کس طرح کورونا سے نجات حاصل کر کے دیگر ممالک کے لیے ایک مثال بن گیا؟

تائیوان کس طرح کورونا سے نجات حاصل کر کے دیگر ممالک کے لیے ایک مثال بن گیا؟

کورونا وائرس پھیلاؤ: برطانوی تھنک ٹینک کی چین کے خلاف مقدمہ کی تجویز

کورونا وائرس پھیلاؤ: برطانوی تھنک ٹینک کی چین کے خلاف مقدمہ کی تجویز

آئرلینڈ کے وزیراعظم بطور ڈاکٹر کورونا مریضوں کا علاج کریں گے

آئرلینڈ کے وزیراعظم بطور ڈاکٹر کورونا مریضوں کا علاج کریں گے

کورونا وبا کے خلاف حکومت کی ناقص حکمت عملی پر چیف جسٹس برس پڑے

کورونا وبا: نئی دنیا تخلیق کرنے کا موقع

کورونا وبا: نئی دنیا تخلیق کرنے کا موقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In