• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کورونا وائرس پھیلاؤ: برطانوی تھنک ٹینک کی چین کے خلاف مقدمہ کی تجویز

by sohail
اپریل 6, 2020
in تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
کورونا وائرس پھیلاؤ: برطانوی تھنک ٹینک کی چین کے خلاف مقدمہ کی تجویز
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایک برطانوی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ ابتدا میں پوشیدہ رکھنے کے الزام میں دیگر ممالک کو چین کے خلاف عالمی قوانین کے تحت ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ’ہینری جیکس سوسائٹی نامی برطانوی تھنک ٹینک کی جانب سے دنیا بھر میں 70ہزار سے زائد اموات کا باعث بننے والی کورونا وبا پر چین سے ہزاروں ارب ڈالرز نقصانات کی وصولی کیلئے مقدمہ دائر کرنے کا کہا گیا ہے۔

ہینری جیکس سوسائٹی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ G7ممالک کی جانب سے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے معاشی نقصانات کو پورا کرنے کیلئے چین سے ساڑھے چھ ہزار ارب ڈالرز وصول کیے جانے چاہئیں۔

تھنک ٹینک کے مطابق صرف برطانیہ کی جانب سے چینی حکومت سے 351 ارب ڈالرز وصولی کیلئے دعویٰ دائر کیا جاسکتا ہے۔

کورونا وباء کے باعث بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ جائے گی، ماہرین معاشیات

کورونا کے اثرات کے متعلق دنیا کے بڑے بنکوں‌ کی پیش گوئیاں

کورونا وائرس کا آغاز چین سے نہیں اٹلی سے ہوا؟ نئے حیران کن حقائق منظرعام پر

’کورونا وائرس ہرجانے‘کے نام سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر چین کورونا کے متعلق آغاز میں بتا دیتا تو یہ وائرس چین تک ہی محدود رہتا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کے دوران چین نے عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کیں، چین کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کو کورونا وائرس کے بارے میں پہلی بار 31 دسمبر 2019 کو بتایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے انسان سے انسان میں پھیلنے کے شواہد نہیں ہیں۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی مختلف ر پورٹس کے مطابق 27 دسمبر تک چین میں کورونا وائرس کے 200 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے تھے۔

انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کے مطابق دنیا بھر کے ممالک کو مرض پھیلانے والے ان جرثوموں، جن کے دنیا بھر میں پھیلنے کا اندیشہ ہو، کی شدت اور ترسیل کے متعلق اعدادوشمار کو مانیٹر کر کے دیگر ممالک کے ساتھ شیئر کرنا چاہئے۔

ہینری جیکسن تھنک ٹینک کے مطابق چین نے عالمی ہیلتھ ریگولیشنز کے اصولوں کے الٹ کام کیا اور دنیا کو سچ بتانے والے ڈاکٹروں کو بھی سزا دی، یہ عالمی صحت کے قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

تھنک ٹینک کے مطابق چین کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کیلئے عالمی عدالت انصاف، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن، دوطرفہ معاہدوں اور اقوام متحدہ کے لاء آف دا سی کنونشن کی آپشن کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Tags: British Think TankCoronavirusCoronavirus in Chinaبرطانوی تھنک ٹینکچین میں کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
آئرلینڈ کے وزیراعظم بطور ڈاکٹر کورونا مریضوں کا علاج کریں گے

آئرلینڈ کے وزیراعظم بطور ڈاکٹر کورونا مریضوں کا علاج کریں گے

کورونا وبا کے خلاف حکومت کی ناقص حکمت عملی پر چیف جسٹس برس پڑے

کورونا وبا: نئی دنیا تخلیق کرنے کا موقع

کورونا وبا: نئی دنیا تخلیق کرنے کا موقع

چینی اور گندم اسکینڈل کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں

چینی اور گندم اسکینڈل کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں

چینی، آٹا اسکینڈل : ٹویٹر پر جہانگیر ترین اور شہباز گل آمنے سامنے آ گئے

چینی، آٹا اسکینڈل : ٹویٹر پر جہانگیر ترین اور شہباز گل آمنے سامنے آ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In