وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس کے روزانہ تین ہزار ٹیسٹ ہو رہے ہیں لیکن رواں ماہ یہ صلاحیت بڑھ جائے گی اور ہم یومیہ بنیادوں پر 25 ہزار ٹیسٹ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی ہے ان کی ضروریات پوری کریں گے، اب تک 39 ہزار پانچ سو حفاظتی کٹس صوبوں کو فراہم کر چکے ہیں۔
وفاقی وزیرنے بتایا کہ 9 اپریل سے اسپتالوں کو کورونا وائرس سے حفاظت کا سامان براہ راست بھیجنا شروع کریں گے، احساس پروگرام کے تحت امداد بھی اسی روز شروع ہو جائے گی۔
زندگیاں بچانے والے پاکستانی ڈاکٹرز کو کورونا سے شدید خطرہ لاحق
کورونا وبا میں پھیلتی غربت نے سابق صدر پاکستان کے بیٹے کو بھی رلا دیا
انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت اولین مرحلے میں 16 لاکھ مستحق افراد کو 12 ہزار روپے امداد ملے گی۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسان سے سبق حاصل کریں جو اتنے ترقی یافتہ ملک کا سربراہ ہو کر بھی کورونا وائرس کے باعث آئی سی یو میں داخل ہے۔
Those who think they are immune from serious effects of covid 19, please learn from boris Johnson. If the PM of the country with one of the best health systems in the world can end up in ICU, trust me you are not too powerful for it. The effects can be serious. Very very serious
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 7, 2020
انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ کورونا سے متاثر نہیں ہو سکتا، اس کے اثرات بہت سنجیدہ اور خطرناک ہیں۔
