ایپل نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ آئی فون 12 سیریزکے مختلف ماڈلز اور فیچرز کیا ہوں گے اور اسے کب لانچ کیا جائے گا مگر ایپل لیکس کے لیے معروف جون پروسر نے ایک مرتبہ پھر کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
آئی فون 12 کے ماڈلز اور فیچرز
لیک ہونے والی معلومات کے مطابق 2020 میں آئی فون 12 کے چار ممکنہ ماڈل متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ اس کی دو اقسام میں ایک آئی فون 12 پرو جبکہ دوسری آئی فون 12 پرو میکس شامل ہیں۔
آئی فون 12 دو سائز 5.4 اور 6.1 انچ پر مشتمل ہو گا اور اس میں دو کیمرے ہوں گے۔ آئی فون 12 کی باڈی ایلومینم کی بنی ہو گی۔
نئے آئی فون میں اے 14 چپ سیٹ ہو گی اور یہ فائیو جی کو بھی سپورٹ کرے گا۔
گوگل پر یہ پانچ چیزیں کبھی سرچ نہ کریں
ان پانچ ایپس کو اپنے موبائل سے فوراً نکال دیں
5 جی ٹیکنالوجی دنیا میں کونسے انقلاب لا رہی ہے؟
آئی فون پرو کا سائز 6.1 انچ ہو گا۔ اس کی باڈی سٹین لیس اسٹیل کی ہے، اس ماڈل میں تین کیمرے دیے گئے ہیں۔
آئی فون 12پرو میکس کے فیچر آئی فون 12 پرو جیسے ہی ہوں گے۔ آئی فون پرو میکس کی باڈی بھی سٹین لیس اسٹیل سے بنائی جا رہی ہے۔
لیکن اس کی اسکرین کا سائز 6.7 انچ ہو گا۔ اس میں بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں۔ نئے آنے والے آئی فون 12 میں آئی او ایس 14 چلانے کا امکان ہے۔
آئی فون 12 کب لانچ ہو گا؟
اس بات کا قوی امکان ہے کہ ستمبر میں آئی فون 12 لانچ کیا جائے گا مگر اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ کورونا وائرس کے معاشی اثرات کے باعث اس سال آئی فون کی لانچنگ منسوخ ہو جائے۔
ایک حلقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی فون کے مداحوں کی ایک خاص تعداد ہے جو ہر صورت یہی فون استعمال کرتے ہیں، وہ نئے ماڈل کا شدت سے انتظار کرتے ہیں اس لیے یہ ناممکن دکھائی دے رہا ہے کہ نئے ماڈل کو لانچ نہ کیا جائے۔

