امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھنے کے بعد ریاستی حکومت کو مرنیوالوں کی تدفین کیلئے مزید ملازمین کی ضرورت پڑ گئی جس کے بعد کنٹریکٹ پر مزدوروں کو بھرتی کر لیا گیا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق صرف نیویارک شہر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ چکی ہے جس کے بعد شہر کے حکام کو مرنیوالوں کی تدفین کیلئے نئے مزدور بھرتی کرنے پڑے ہیں۔ ان مزدوروں کو نیویارک کے ہارٹ آئی لینڈ پر ہلاک شدہ افراد کو دفنانے کیلئے کنٹریکٹ پر لیا گیا ہے۔
نیویارک شہر کی جانب سے ہارٹ آئی لینڈ پر ان لوگوں کو دفن کیا جاتا ہے جن کے رشتہ داروں کا علم نہ ہو یا جن کا خاندان انکی تدفین کا انتظام نہ کرسکتا ہو۔ اس جزیرہ پر 19 ویں صدی سے تدفین کا عمل جاری ہے۔
دی گارڈین کے مطابق اس جزیرہ پر عام حالات کے دوران ایک ہفتہ میں لگ بھگ 25 مردوں کو دفنایا جاتا تھا مگر اب کورونا وائرس کے دوران یہاں ایک دن میں 25 سے زائد مردوں کو دفنانا پڑ رہا ہے۔
کورونا وائرس نوجوانوں کیلئے بھی مہلک، امریکہ میں سینکڑوں نوجوان ہلاک
سب کو گھروں میں رہنے کی تلقین کرنیوالے میئر کی اپنی بیوی شراب خانہ میں پکڑ ی گئی
کورونا وبا: نئی دنیا تخلیق کرنے کا موقع
نیویارک کے گورنز اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ 1918ء کا وبائی فلو تین حصوں میں آیا تھا اور اس لحاظ سے امریکہ ابھی کورونا وبا کی پہلی لہر کا سامنا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ایک یہ سمجھ رہا ہے کہ اگر ہم نے اس وبا کے موجودہ پھیلاؤ پر قابو پا لیا تو یہ ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسا نہیں سمجھتے۔
کورونا وائرس سے امریکہ میں اب تک 4 لاکھ 70 ہزار تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 17 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
نیویارک کورونا وائرس سے امریکہ کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے جس میں کورونا سے 7 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
