• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

حکومت سندھ کا بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان، وفاقی حکومت کا شدید ردعمل

by sohail
اپریل 10, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
حکومت سندھ کا بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان، وفاقی حکومت کا شدید ردعمل
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کے عوام کو معاشی ریلیف دینے کے لیے مجوزہ قانون  پر شدید ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صوبائی حکومت وفاق کے اختیارات میں دخل اندازی نہ کرے۔

وزیراعظم ہاؤس اور وزارت توانائی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ وفاقی اداروں سے بجلی اور گیس فراہمی کے بلز وفاق کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور صوبائی حکومت اس معاملے پر قانون سازی نہیں کر سکتی۔

صوبائی حکومت نے صوبے میں بجلی کے صارفین کے لیے 260 یونٹس یا اس سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کا ماہانہ بل معاف کرنے اور اس سے زائد استعمال کرنے والوں کو بتدریج رعایت دینے کے لیے ایک آرڈیننس تجویز کیا تھا۔

خیال رہے وفاق کی ملکیت میں موجود بجلی کی 2 تقسیم کار کمپنیوں سکھر الیکٹرک سپلائی اور حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کے ساتھ ساتھ نجی ادارہ کے الیکٹرک صوبہ سندھ میں اپنی سروسز فراہم کرنا ہے۔

کورونا وائرس: کیا فلاحی ریاست کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے؟

لوگوں‌ کو کھانا نہیں پہنچا سکتے، عمران خان کا لاک ڈاؤن سے انکار

کورونا وباء: وزیراعظم عمران خان کا سیاسی مستقبل خطرے میں؟

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  وفاقی حکومت کورونا وبا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن سے عام صارف کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور اس بابت مناسب اقدامات کیے جا رہے ہیں جس میں 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بجلی کے بلوں اور 2 ہزار روپے تک گیس کے بلوں کی 3 ماہ کی اقساط کر دی گئی ہیں۔

شعبہ توانائی میں ریلیف کے علاوہ وفاقی حکومت نے احساس پروگرام متعارف کرایا ہے جس کے تحت ایک کھرب 44 ارب روپے مستحقین تک پہنچائے جائیں گے اور ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے کی رقم فراہم کی جائے گی۔

 مذکورہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کو کورونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں مستحق شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے سیکڑوں ارب روپے کا ریلیف پیکج دینے کی ہدایت کی تھی۔

شعبہ توانائی کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت سندھ کے عوام کو اضافی ریلیف دینا چاہتی ہے تو اسے اپنے وسائل استعمال کرنے چاہئیں اور کوئی بھی غیر آئینی قدم اٹھانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

محکمہ توانائی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ان یوٹیلیٹیز کے لیے قسطوں کی سہولت کو جب تک ضرورت ہے اس وقت تک جاری رکھے گی۔

محکمہ توانائی کا بیان وزیراعظم کے دفتر اور وزارت قانون سے مشاورت کے بعد جاری کیا گیا۔

Tags: حکومت سندھ کا ریلیف پیکجمہنگی بجلیوزیراعظم ہاؤس
sohail

sohail

Next Post

کورونا وبا سعودی عرب کے شاہی خاندان تک پہنچ گئی

دنیا کے مشہور افراد جو 100 سال قبل وبائی فلو کا شکار ہوئے اور زندہ بچ گئے

دنیا کے مشہور افراد جو 100 سال قبل وبائی فلو کا شکار ہوئے اور زندہ بچ گئے

کورونا کی درست پیش گوئی کرنے والے نوجوان نے ایک اور وبا کی آمد کی خبر دے دی

کورونا کی درست پیش گوئی کرنے والے لڑکے نے ایک اور وبا کی آمد کی خبر دے دی

بھارت میں 48 سالہ ماں 14 سو کلومیٹر سکوٹری چلا کر بیٹے کو گھر لے آئی

بھارت میں 48 سالہ ماں 14 سو کلومیٹر سکوٹری چلا کر بیٹے کو گھر لے آئی

رقص کرتا سماج

رقص کرتا سماج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In