• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت میں 48 سالہ ماں 14 سو کلومیٹر سکوٹری چلا کر بیٹے کو گھر لے آئی

by sohail
اپریل 10, 2020
in تازہ ترین, دنیا
0
بھارت میں 48 سالہ ماں 14 سو کلومیٹر سکوٹری چلا کر بیٹے کو گھر لے آئی
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کی 48 سالہ اسکول ہیڈ مسٹریس رضیہ بیگم نے دوسری ریاست میں پھنسے اپنے بیٹے کو واپس لانے کے لیے سکوٹری پر تین دن تک 14 سو کلومیٹر کا سفر طے کیا اور  لاک ڈاؤن کے دوران ممتا کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کا بیٹا لاک ڈاؤن کے نتیجے میں آندھراپردیش ریاست کے شہر نیلور میں پھنس گیا تھا جسے وہ ایک طویل سفر کے بعد واپس لے آئی۔

رضیہ بیگم مقامی پولیس کی اجازت سے بیٹے کو گھر لانے کے لیے پیر کے روز اپنی سکوٹری پر اکیلی روانہ ہوئیں اور بدھ کی شام 14 سو کلومیٹر سفر طے کر کے بیٹے کے ساتھ واپس گھر پہنچ گئیں۔

رضیہ بیگم نے بتایا کہ دو پیہوں والی چھوٹی سی سکوٹری پر ایک خاتون کیلئے اتنا لمبا سفر یقینا مشکل تھا لیکن دور دراز علاقے میں پھنسے اپنے بیٹے کو واپس لانے کی خواہش نے اس مشکل پر بھی قابو پا لیا۔

بھارت میں‌لاک ڈاؤن بیروزگاری، اموات، ہجرت اور بھوک کی دردناک داستان بن گیا

بھارت میں لاک ڈاؤن سے دنیا کی آلودہ ترین فضائیں صاف ہو گئیں

یورپ میں لاک ڈاؤن کم کرنے کا آغاز، معاشی سرگرمیاں شروع ہونے کا امکان

انہوں نے بتایا کہ روانہ ہوتے ہوئے انہوں نے اپنے ساتھ کھانے کیلئے روٹیاں باندھ لی تھیں جن پر سفر کے دوران گزارہ کرتی رہیں۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو انہوں نے بتایا کہ وہ راتوں کو خوفزدہ بھی ہوئیں جب اتنے لمبے سفر کے دوران سڑکوں پر گاڑیاں تھیں اور نہ ہی لوگ نظر آ رہے تھے۔ رضیہ بیگم حیدر آباد سے دو سو کلو میٹر دور نظام آباد کے ایک سرکاری سکول میں ہیڈ مسٹریس ہیں۔

ان کے خاوند 15 برس قبل وفات پا گئے تھے، وہ اب اپنے دو بیٹوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں، ان کا ایک بیٹا انجینئرنگ گریجویٹ جبکہ 19 سالہ نظام الدین ڈاکٹر بننے کی خواہش رکھتا ہے۔

نظام الدین اپنے دوست کو چھوڑنے کے لیے 12 مارچ کو نیلور کے علاقہ رحمت آباد گیا، اسی دوران لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا اور وہ وہیں پھنس کر رہ گیا۔

رضیہ بیگم دوسری ریاست میں پھنسے اپنے بیٹے کی گھر آنے کی خواہش پر دل گرفتہ ہو گئیں اور خود ہی اسے لانے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کو اس لیے نہیں بھیجا کہ انہیں خدشہ تھا کہ پولیس اسے حراست میں نہ لے لے۔

رضیہ بیگم نے ابتدائی طور پر کار پر جانے کا سوچا تاہم ذہن تبدیل کرتے ہوئے اپنی دو پہیوں والی سکوٹری پر سفر کا آغاز کر دیا۔

نظام الدین نے حال ہی میں انٹر میڈیٹ پاس کیا ہے اور وہ اب ایم بی بی ایس کے داخلہ امتحان کے لیے کوچنگ کلاسز لے رہا ہے۔

Tags: بھارت میں‌لاک ڈاؤن
sohail

sohail

Next Post
رقص کرتا سماج

رقص کرتا سماج

ویکسین تیار ہونے سے پہلے لاک ڈاؤن کا خاتمہ کورونا وبا کو واپس لا سکتا ہے، ماہرین کا انتباہ

ویکسین تیار ہونے سے پہلے لاک ڈاؤن کا خاتمہ کورونا وبا کو واپس لا سکتا ہے، ماہرین کا انتباہ

کورونا وبا کے خلاف جنگ میں اٹلی کے 100 سے زائد ڈاکٹرز جان کی بازی ہار گئے

کورونا وبا کے خلاف جنگ میں اٹلی کے 100 سے زائد ڈاکٹرز جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی نوکری چلی گئی

کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی نوکری چلی گئی

کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In