کورونا وائرس وبا نے بیرون ملک کام کرنیوالے ہزاروں پاکستانیوں کو بے روزگار کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کام کرنیوالے 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی نوکری چلی گئی ہے۔
دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قیام پذیر 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے وطن واپسی کی رجسٹریشن کے دوران بتایا ہے کہ انکی نوکریاں چلی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ میں 35 ہزار کے لگ بھگ پاکستانیوں نے ملک واپس لوٹنے کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے جن میں سے 10 ہزار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب ان کا وہاں کوئی روزگار نہیں رہا۔
قونصل جنرل احمد امجد علی کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لانے پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاحوں، بیروزگاروں اور بزرگوں کو واپسی کے عمل میں ترجیح دی جائے گی۔
دبئی میں کورونا وائرس کے خلاف ڈرونز کا استعمال شروع
کورونا وباء کے باعث بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ جائے گی، ماہرین معاشیات
کورونا وبا کی روک تھام : غریب ممالک کیلئے تین اہم سبق
انکا مزید کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو واپس لانا بڑا چیلنج ہے۔
گلف نیوز کی جانب سے ایک خبر میں کہا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں لاک ڈاؤن کے باوجود سینکڑوں پاکستانیدبئی میں قونصل خانہ کے سامنے اکٹھے ہوئے اوروطن واپسی کیلئے رجسٹریشن کرائی۔
جیو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 10لاکھ سے زائد پاکستانی رہتے اور کام کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہزار کے لگ بھگ ہے۔
