• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ورکرز کی ملازمتیں برقرار رکھنے والے اداروں کے لیے اسٹیٹ بینک کا قرض اسکیم کا اعلان

by sohail
اپریل 11, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, معیشت
0
ورکرز کی ملازمتیں برقرار رکھنے والے اداروں کے لیے اسٹیٹ بینک کا قرض اسکیم کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے روزگار کا سب سے بڑا مسئلہ در پیش ہے، اس سے نمٹنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کا نام ”ری فنانس اسکیم فار پیمنٹ آف ویجز اینڈ سیلریز ٹو دی ورکرز اینڈ ایمپلائز آف بزنس کنسرنس“رکھا گیا ہے۔

اس اسکیم کے مطابق جو بھی ادارہ اگلے تین ماہ تک اپنے ورکرز کی ملازمت یقینی بنائے گا اسے تین ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 5 فیصد شرح سود پر قرض دیا جائے گا اور اگر کاروبار ٹیکس ادا کرنے والوں کی ایکٹو لسٹ میں شامل ہے تو اسے 4 فیصد شرح سود پر قرض ملے گا۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق چھوٹے کاروبار کو اس سے زیادہ فائدہ حاصل ہو گا، اگر ان کی تنخواہوں کے اخراجات 20کروڑ روپے تک ہیں تو انہیں یہ ساری رقم قرض پر مل سکے گی۔

کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی نوکری چلی گئی

آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے 1.4 ارب ڈالر کی فوری امداد کا اعلان

کورونا وباء کے باعث بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ جائے گی، ماہرین معاشیات

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اگر تنخواہوں کی ادائیگی کے اخراجات 50 کروڑ روپے تک ہیں تو پھر آدھی رقم 25 کروڑ روپے تک سستے ریٹ پر قرض حاصل کی جا سکتی ہے۔

اسی طرح اگر تنخواہ کی رقم 20 کروڑ سے لے کر 50 کروڑ کے درمیان ہے تو 75 فیصد تک سستے ریٹ پر قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ اسکیم بینک کے ذریعے ہی حاصل ہو سکے گی اور بینک ہر ہفتے اسٹیٹ بینک کو رپورٹ کرے گا۔ یہ اسکیم فی الحال تین ماہ کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اور حالات کے مطابق اس کی مدت میں توسیع بھی کی جا سکے گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے متعارف کرائی گئی اس اسیکم کے تحت بینک قرض کی طرف سے پروسیسنگ فیس،کریڈٹ لمٹ فیس اور پری پیمنٹ پینالٹی چارجز بھی وصول نہیں کیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس اسکیم کے تحت حاصل کی گئی رقم کی واپسی دو سال میں کی جا سکے گی اس کے ساتھ ساتھ قرض لینے والوں کو 6 ماہ کی اضافی مہلت بھی دی جا سکے گی۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ بینک ہفتہ وار رپورٹ فراہم کریں گے اور خاص طور پر اسٹیٹ بینک کو ان درخواستوں کے بارے میں بتایا جائے گا جن کو کسی بھی وجہ سے رد کیا جائے گا۔

Tags: اسٹیٹ بینک آف پاکستانپاکستان میں بیروزگاری
sohail

sohail

Next Post
اسمارٹ فون اب کورونا وائرس سے بھی بچائے گا، اہم پیش رفت سامنے آ گئی

اسمارٹ فون اب کورونا وائرس سے بھی بچائے گا، اہم پیش رفت سامنے آ گئی

ووہان میں طویل لاک ڈاؤن سے نکلنے والے پاکستانی طلبہ ایک نئی مصیبت میں گرفتار

ووہان میں طویل لاک ڈاؤن سے نکلنے والے پاکستانی طلبہ ایک نئی مصیبت میں گرفتار

کال می مبارکہ

چینی اور آٹے کے بعد پاور سیکٹر اسکینڈل کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

چینی اور آٹے کے بعد پاور سیکٹر اسکینڈل کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

اربوں روپے کی چینی بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے فروخت کیے جانے کا انکشاف

اربوں روپے کی چینی بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے فروخت کیے جانے کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In