• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سفری پابندیاں: یو اے ای میں مقیم والدین نے بیٹے کی آخری رسومات فیس بک پر دیکھیں

by sohail
اپریل 17, 2020
in تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
1
سفری پابندیاں: یو اے ای میں مقیم والدین نے بیٹے کی آخری رسومات فیس بک پر دیکھیں
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر سے المناک کہانیاں سامنے آ رہی ہیں، وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ہر ملک نے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں جس کے باعث بین الاقوامی سفر تقریباً رک چکا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارت کے ایک خاندان کو سفری پابندیوں کے باعث اپنے نوجوان بیٹے کی آخری رسومات میں شرکت کا موقع نہ مل سکا اور انہوں نے یہ رسومات فیس بک لائیو کے ذریعے دیکھیں۔

اس بدقسمت خاندان کا 16 سالہ بیٹا  جیول جی جومے اپریل 2004 کو پیدا ہوا اور  7 سال سے کینسر کے خلاف مسلسل جنگ لڑتے ہوئے گزشتہ جمعہ کو انتقال کر گیا۔

حکومت نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات کا چند ممالک سے بھرتیوں‌ پر پابندیاں لگانے کا امکان

بھارت میں 48 سالہ ماں 14 سو کلومیٹر سکوٹری چلا کر بیٹے کو گھر لے آئی

گلف نیوز کے مطابق جیول کے کزن نے بتایا کہ جیول شارجہ کے جیمزملینیئم سکول میں دسویں گریڈ  کا طالب علم تھا۔

جیول نے دبئی کے امریکی اسپتال میں زندگی کی آخری سانس لی جہاں اسے دو ہفتے قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر داخل کیا گیا تھا۔

کئی روز کی جدوجہد کے بعد 15 اپریل کو انہیں اپنے بیٹے کی میت کارگو جہاز کے ذریعے بھارت بھیجنے کی اجازت ملی تاہم خاندان کا کوئی فرد میت کے ساتھ نہ جا سکا۔

جیول کے کزن نے بتایا کہ اس کا والد اپنے بیٹے کی میت کے ساتھ سفر کرنا چاہتا تھا لیکن یہ ممکن نہ ہو پایا اور آخر کار انہیں اپنے بیٹے کی آخری رسومات میں فیس بک کے ذریعے شرکت کرنا پڑی۔

لاکھوں لوگوں نے پانچ گھنٹوں پر محیط یہ رسومات فیس بک اور یوٹیوب کے ذریعے دیکھیں۔

جیول کا خاندان ماں، باپ اور دو چھوٹے بھائیوں پر مشتمل ہے۔

Tags: سفری پابندیاںکورونا وائرسیو اے ای میں کورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
20 پاؤنڈ کے نئے نوٹ کا کورونا وائرس سے کیا تعلق ہے؟

20 پاؤنڈ کے نئے نوٹ کا کورونا وائرس سے کیا تعلق ہے؟

جیل میں بند’ ایرانی انجلینا جولی‘ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

جیل میں قید ’ایرانی انجلینا جولی‘ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا

سانحہ بشریٰ زیدی

نئے سروے میں آدھے پاکستانی کورونا وائرس کے خطرات سے لاعلم نکلے

نئے سروے میں آدھے پاکستانی کورونا وائرس کے خطرات سے لاعلم نکلے

Comments 1

  1. پنگ بیک: کورونا وائرس: دبئی میں پھنسے پاکستانی کو اپنے والد کا آخری دیدار ویڈیو پر کرنا پڑا - نقارخانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In