آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے ریلیف پیکج کے اعلان کے ساتھ ہی ڈالر سستا ہونا شروع ہو گیا ہے، ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں ساڑھے تین روپے سے زائد کمی آ چکی ہے۔
اس وقت انٹر بینک میں ڈالر 166.88 سے کم ہو کر 163.37 روپے کا ہو گیا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا
کورونا ریلیف فنڈ میں کروڑوں روپے کے عطیات جمع
کورونا وائرس سے پاکستانی معیشت کو اربوں ڈالرز نقصانات کا خدشہ
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 38 کروڑ اور 60 لاکھ ڈالرز کے ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 4.25 فیصد کمی کرکے اسے 9 فیصد پر لایا گیا ہے۔
اس سے قبل شرح سود میں کمی کے بعد ہاٹ منی کی صورت میں آنے والے ڈالرز کی واپسی شروع ہو گئی تھی جس کے باعث اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے لگا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کنسٹرکشن سیکٹر کے لیے آرڈیننس بھی لایا گیا ہے جس کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کے کافی امکانات نظر آ رہے ہیں۔
وزیر اعظم کی طرف سے بیرون ملک پاکستانیوں سے امداد کی اپیل کی گئی ہے، وہاں سے عطیات آنے کی صورت میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی کے امکانات ہیں۔