سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس جاری رہا تو نماز تراویح اور نماز عید بھی گھر پر ادا کی جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر عید کی نماز باہر نہ ادا کی جا سکے تو خطبے کے بغیر گھر پر پڑھی جائے۔
سعودی حکومت کا کورونا وبا کے خاتمے تک مساجد میں تراویح پر پابندی کا اعلان
آزاد کشمیر کی حکومت کا مسجدوں میں نماز کی ادائیگی سے پابندی ہٹانے کا اعلان
گلف نیوز کے مطابق انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات کی وجہ سے مسجد میں نماز ادا نہ کی جا سکے تو تراویح کی نماز بھی گھر پر پڑھنی چاہیے۔
اس سے قبل سعودی عرب کی وزارت مذہبی ، تبلیغی و رہنمائی امور نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے خاتمے تک نماز باجماعت پر پابندی نہیں اٹھائی جائے گی، اس لیے رمضان کے دوران نماز تراویح صرف گھروں میں پڑھی جائے گی۔
سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامک افیئرز ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے کہا بھی کہا تھا کہ مساجد میں پانچ وقت نماز کی ادائیگی کو معطل کرنا نماز تراویح کو روک دینے سے زیادہ اہم بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ نماز تراویح کو قبول فرمائے چاہے ہم اسے مسجدوں میں ادا کریں یا گھروں پر۔
منسٹری آف ہیلتھ اور دیگر محکموں کی ہدایات کے مطابق نماز جنازہ میں بھی فوت ہونے والے کے پانچ سے چھ رشتہ دار شرکت کر سکیں گے جبکہ دیگر افراد گھر پر دعا کریں گے۔
الشیخ نے کہا کہ نماز جنازہ فرض نمازوں سے زیادہ اہم نہیں ہے اس لیے اکیلے بھی دعا کی جا سکتی ہے، زیادہ ضروری بات یہ ہے کہ ایک ہی جگہ پر زیادہ افراد کا اجتماع نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے
