• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کورنا وبا سے لوگوں کے نفسیاتی مسائل میں کیا اضافہ ہورہا ہے؟

by sohail
اپریل 17, 2020
in تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
کورنا وبا سے لوگوں کے نفسیاتی مسائل میں کیا اضافہ ہورہا ہے؟
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ماہرین نفسیات نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وبا لوگوں کی نفسیات پر انتہائی گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

دی لانسٹ سائیکیٹری نامی طبی جریدے میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی نفسیات کی نگرانی سمارٹ فونز سے کی جانی چاہیے۔

بی بی سی کے مطابق ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بے چینی اور تنہائی سے عوام پہلے ہی سے متاثر ہو رہے ہیں۔

لندن میں نفسیاتی صحت کی مائنڈ نامی فلاحی تنظیم نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران لوگ مدد کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق نفسیاتی صحت کے چوبیس سرکردہ ماہرین بڑے پیمانے پر آبادی کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی چاہتے ہیں تاکہ گھر میں لوگوں کی مدد کے لیے موثر منصوبہ پیش کیا جا سکے۔

گلاسگو یونیورسٹی کے اس مقالے کے مصنفین میں سے ایک پروفیسر روری او کونر نے کہا ہے کہ بڑھتی سماجی دوری، صحت کی پریشانی، تناؤ اور معاشی بدحالی لوگوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی اقدامات نہ کرنے سے تناؤ اور ڈپریشن میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے جس سے لوگوں کا رجحان شراب، منشیات، جوئے، گھر چھوڑنا جیسے مسائل کی طرف ہو جائے گا۔

مقالے کے مصنفین کا خیال ہے کہ بے چینی کی بڑھتی ہوئی شرح، ڈپریشن، خود کو زخمی کر کے نقصان پہنچانا، خودکشی کرنا اور دیگر نفسیاتی مسائل کی نگرانی ترجیحات میں شامل ہونی چاہئیں۔

ڈیپریشن کی شکار 57 سالہ کیٹ کنگ کے مطابق یہ وقت خاص طور پر نفسیاتی صحت کے مسائل سے دوچار افراد کے لیے مشکل گھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بے چینی ایک قدرتی عمل ہے، کیٹ نے خود کو مصروف رکھنے اور موسیقی کا آلہ بجا کر نفسیاتی حالات پر قابو پانا سیکھا۔

 انہوں نے کہا کہ اس انداز سے انکے مسائل میں کمی آ گئی ہے۔

مارچ میں اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز نے دو آن لائن سروے کیے ہیں جو لوگوں کی موجودہ ذہنی حالت کا ایک جائزہ پیش کرتے ہیں۔

ان میں سے ایک سروے برطانیہ کے فلاحی ادارے ایم کیو نے کیا ہے اور اس میں اکیس سو افراد کو شامل کیا گیا ہے جن میں بہت سے ذہنی امراض کا شکار ہیں۔

اس سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ لوگ وبا کے دوران مدد کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ ان کے موجودہ ذہنی مسائل مزید ابتری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

دوسرا سروے میں 1099 عام افراد پر مشتمل ہے، اس میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ وبا کے دوران سماجی تنہائی اور مالی مشکلات کے باعث لوگ فکرمند ہیں۔

مقالے میں کہا گیا ہے کہ 2003 میں سارس وبا سے 65 سال سے زیادہ افراد میں خودکشیوں کا رجحان 30 فیصد زیادہ ہوا۔

مقالے میں 8 ایسے گروپس کا ذکر کیا گیا ہے جن میں وبا کے اثرات دیگر عام آبادی سے مختلف ہو سکتے ہیں۔

ان 8 گروپس میں بچے، جوان لوگ اور ایسے خاندان جن پر اسکولز کے بند ہونے یا گھریلو لڑائیوں کے اثرات ہو سکتے ہیں، شامل ہیں۔

اسکے علاوہ درمیانی عمر کے افراد اور طبی مسائل والے لوگوں پر تنہائی اور ڈیپریشن کا شکار افراد شامل ہیں۔

مقالے میں ایک ایسے گروپ کا بھی ذکر ہے جن پر معمولات میں تبدیلی کی وجہ سے نفسیاتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جبکہ مالی مسائل کے شکار افراد، قیدیوں، بے گھر اور پناہ گزینوں پر نفسیاتی اثرات کے حوالے سے بھی گروپ مقالے میں شامل ہے۔

نفسیات کے حوالے سے لندن میں فلاحی ادارے مائنڈ کے سربراہ پاول فارمر کہتے ہیں کہ اگرچہ نقصان کا اندازہ قبل ازوقت ہے لیکن ہم سن رہے ہیں کہ لوگ پہلے سے ہی مدد حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جس کی انہیں ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ لوگوں کو برطانوی ادارے نیشنل ہیلتھ سروسز میں نفسیاتی صحت کی خدمات سے فارغ کیا جارہا ہے اور بچوں و نوعمروں کو ذہنی صحت کی سروسز کے حصول اور علاج کے لیے بھیجنے کی شرح بھی گر گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت اور اداروں کو نہ صرف یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اب نفسیاتی صحت کے لیے لوگوں کی مناسب طور پر مدد کس طرح کی جا نی چاہیے بلکہ یہ بھی دیکھا جائے کہ طویل المدتی اثرات کے کیا امکانات ہیں۔

 فارمر نے کہا کہ جتنا طویل عرصے تک لوگ علاج اور مدد کے بغیر ہونگے اتنے ہی وہ بیمار ہوتے چلے جائینگے۔

 انہوں نے کہا کہ اس کا حتمی نتیجہ خود کو نقصان پہنچانے اور خودکشیوں میں اضافہ کی صورت میں ہوگا۔

کیے گئے لوگوں کے سروے کے مطابق دوستوں اور خاندان سے آن لائن رابطوں میں رہنا، مشاغل میں خود کو مصروف رکھنا، مطالعہ کرنا اور فلمیں دیکھنا ذہنی صحت اور بھلائی کے لیے فائدہ مند ہے۔

اسی طرح پیدل چلنا، دوڑ لگانا اور جسمانی ورزش سمیت عبادات کرنا، مراقبہ کرنا، زیادہ سے زیادہ معلومات سوشل میڈیا سے حاصل کرنا بھی اس حوالے سے کارگر ہو سکتا ہے۔

مقالے میں شامل ماہرین کہتے ہیں کورونا وبا کے دماغ اور اعصاب پر اثرات کا کوئی سراغ نہیں لگایا گیا۔

کورونا کی دیگر اقسام کے اعصاب پر اثرات ظاہر ہوئے ہیں تو اس بنا پر کووڈ19 کے اثرات پر بھی مزید تحقیقات ہونی چاہیے۔

انفیکشن میں مبتلا افراد میں دماغ سے وابستہ علامات جن میں سر درد ، چکر آنا، بو اور ذائقہ میں کمی ، پٹھوں میں درد اور کمزوری شامل ہیں رپورٹ ہوئے ہیں۔

 محققین کا کہنا ہے کہ کوڈ 19 کے نفسیاتی یا دماغی اثرات کی نگرانی کے لیے ایک ڈیٹا بیس قائم کیا جانا چاہئے۔

Tags: کورونا وائرس سے نفسیاتی مسائل
sohail

sohail

Next Post

پاکستانی ڈاکٹر کو امریکہ میں فراڈ پر سات لاکھ ڈالرز کا جرمانہ

کیا کرسمس سے قبل کورونا ویکسین تیار ہوجائے گی؟

کیا کرسمس سے قبل کورونا ویکسین تیار ہوجائے گی؟

درست ویزہ نہ ہونے کے باعث برطانیہ میں پی آئی اے کے عملے پر ہزاروں پاؤنڈز جرمانہ عائد

درست ویزہ نہ ہونے کے باعث برطانیہ میں پی آئی اے کے عملے پر ہزاروں پاؤنڈز جرمانہ عائد

شعیب اختر کا کیرئیر بچانے میں جگموہن ڈالمیا کا اہم کردار تھا، سابق چیئرمین پی سی بی کا انکشاف

سر سے چھت چھن جانے کے خوف نے کورونا کے مریض اوبر ڈرائیور کی جان لے لی

سر سے چھت چھن جانے کے خوف نے کورونا کے مریض اوبر ڈرائیور کی جان لے لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In