• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

جھوٹے الزام میں 19 سال تک قید کاٹنے والی پنجاب کی رانی بی بی کی المناک کہانی

by sohail
اپریل 17, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
جھوٹے الزام میں 19 سال تک قید کاٹنے والی پنجاب کی رانی بی بی کی المناک کہانی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پنجاب کے گاؤں میڈ رانجھا سے تعلق رکھنے والی رانی بی بی نے زندگی کے 19 قیمتی سال اپنے خاوند کے قتل کے جھوٹے الزام میں جیل میں گزار دیے۔

تفصیلات کے مطابق رانی بی بی کو 2001 میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت اس کی عمر 13 سال تھی، اس کے ساتھ ساتھ قتل کے الزام میں اس کے ماں باپ اور بھائی کو بھی جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

اس کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے خاندان کے تمام افراد کو 19 سال پہلے اپنے والدین کے گھر اکٹھے دیکھا تھا۔

 رانی بی بی کی ماں کی رہائی گرفتاری کے چھ ماہ بعد ہی ممکن ہو گئی تھی لیکن اس کا باپ اور بھائی قتل کے الزام کے میں جیل میں قید رہے۔

اس کے شوہر کی لاش گھر سے 40 کلومیٹر دور ملی تھی اور اس کے سر پر ضرب لگا کر قتل کیا گیا تھا۔

رانی بی بی نے ایک غیر ملکی ادارے ”تھامسن ریوٹر فاونڈیشن“ سے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے جیل میں قید کے دوران صفائی کی، قیدیوں کے لیے کھانے کی تیاری سمیت دیگرمشقت بھی کی۔

اس نے کہا کہ میرا باپ قید کے دوران اس دنیا سے رخصت ہو گیا جبکہ میرا بھائی بھی 15 سال کی قید گذارنے کے بعد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہو کر فوت ہو چکا ہے۔

رانی بی بی کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے مجھے سرکاری وکیل کی سہولت نہ مل سکی اور مجھے اتنے برس جیل رہنا پڑا، اس مقدمے کی وجہ سے میرے ماں باپ کی تمام جائیداد فروخت ہو گئی۔

اس نے بتایا کہ 2014 میں پاکستان میں ایک فلاحی تنظیم نے میری اپیل ہائیکورٹ میں کی، 2017 میں مجھے لاہور ہائیکورٹ نے رہا کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ہمیں افسوس ہے کہ جیل انتظامیہ کے غیر ذمہ داری کی  وجہ سے بے گناہ قید کاٹنی پڑی اور آپ کو یہ عدالت معاوضہ دینے کے معاملے میں بے بس ہے۔

رانی بی بی کی رہائی کے لیے کام کرنے والی فلاحی تنظیم ”ایف ایف آر“ نے پنجاب حکومت کے خلاف ہرجانے کی پٹیشن دائر کر دی اور انصاف کی عدم فراہمی کے بدلے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تنظیم نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت غلط سزاؤں کے خلاف کارروائی کے لیے قانون سازی کرے کیونکہ پاکستان میں رانی بی بی جیسے ہزاروں مقدمات موجود ہیں۔

2019 میں اس فلاحی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے 2010 سے لیکر 2018 کے دوران سزائے موت کے 310 کیسز کی سماعت کی اور ہر 5 میں سے 2 قیدیوں کو جھوٹے الزام کے تحت سزا ہونے کا انکشاف ہوا۔

رانی بی بی نے ہرجانے کے دعویٰ میں پنجاب حکومت سے کوئی خاص رقم کا مطالبہ نہیں کیا ہے بلکہ معاوضہ میں ایک بستر، ایک کمبل، کپڑے، واشنگ مشین اورایک چولہا کی مانگ کی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ اسے معلوم نہیں ہے کہ معاوضہ کی کتنی رقم ملتی ہے لیکن مجھے امید ہے کہ پنجاب حکومت ہرجانے کے طور پر اتنی رقم دے گی کہ یہ چیزیں میں اپنے گھر کے لیے خرید سکوں۔

رانی بی بی اپنی زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ 4 ماہ قبل اس نے دوسری شادی کر لی ہے، وہ اور اس خاوند لوگوں کے گھروں میں کام کر کے گزاراہ کر رہے ہیں۔

کورونا وبا کی وجہ سے کیے جانے والے لاک ڈاؤن  کے باعث ان کا روزگار بھی بند ہے اور ان کے معاوضہ کا کیس بھی کرونا کی وجہ سے عدالت بند ہونے کی وجہ سے تاخیرکا شکار ہے۔

sohail

sohail

Next Post
جیل میں قید سعودی بادشاہ کی بھتیجی کا اپنی رہائی کے لیے خط سامنے آ گیا

جیل میں قید سعودی بادشاہ کی بھتیجی کا اپنی رہائی کے لیے خط سامنے آ گیا

کورنا وبا سے لوگوں کے نفسیاتی مسائل میں کیا اضافہ ہورہا ہے؟

کورنا وبا سے لوگوں کے نفسیاتی مسائل میں کیا اضافہ ہورہا ہے؟

پاکستانی ڈاکٹر کو امریکہ میں فراڈ پر سات لاکھ ڈالرز کا جرمانہ

کیا کرسمس سے قبل کورونا ویکسین تیار ہوجائے گی؟

کیا کرسمس سے قبل کورونا ویکسین تیار ہوجائے گی؟

درست ویزہ نہ ہونے کے باعث برطانیہ میں پی آئی اے کے عملے پر ہزاروں پاؤنڈز جرمانہ عائد

درست ویزہ نہ ہونے کے باعث برطانیہ میں پی آئی اے کے عملے پر ہزاروں پاؤنڈز جرمانہ عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In