بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث 6 غیرملکی سیاحوں سیاح غاروں میں چھپ گئے تھے جہاں سے انہیں تلاش کر لیا گیا ہے۔
شمالی بھارت کی ریاست اترکھنڈ کے علاقے رشی کیش میں یہ سیاح 25 روز سے چھپے ہوئے تھے، آخرکار پولیس نے انہیں تلاش کر کے ایک آشرم میں قرنطینہ کر دیا ہے۔
چار مردوں اور دو خواتین پر مشتمل اس گروہ میں فرانس، ترکی، یوکرین، امریکہ اور نیپال سے تعلق رکھنے والے سیاح شامل ہیں۔
بھارت میں لاک ڈاؤن کے نتائج، بھوک نے انسان اور جانور ایک برابر کر دیے
نائیجیریا کی فوج نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران 18 افراد کو گولی مار دی
اترکھنڈ پولیس کے ترجمان مکیش چند نے سی این این کو بتایا کہ شروع میں یہ لوگ ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے لیکن پھر ان کے پاس رقم ختم ہو گئی تو انہوں نے غاروں میں پناہ لے لی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیاح 24 مارچ سے ان غاروں میں رہ رہے تھے، بظاہر یہ لوگ صحتمند نظر آ رہے ہیں لیکن ہم نے انہیں دو ہفتے کے لیے قرنطینہ میں رہنے کا کہہ دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ لوگ خوراک وغیرہ خریدنے کے لیے بچی کھچی رقم استعمال کر رہے تھے۔
اترکھنڈ کی حکومت نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے باعث 20 مارچ سے سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی تھی، یہ لوگ اس حکم سے پہلے پہنچے تھے اور لاک ڈاؤن کے باعث پھنس کر رہ گئے۔
سویڈن میں حکومت کا لاک ڈاؤن سے انکار زندگیاں نگلنے لگا
وزیراعظم نریندر مودی نے 24 مارچ کو ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا۔
بھارت میں اب تک کورونا کے 18 ہزار 6 سو مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 5 سو 90 تک پہنچ چکی ہے۔