• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاک بھارت کرکٹرز کی دوستیاں اور دشمنیاں، شاہد آفریدی کی زبانی

by sohail
اپریل 21, 2020
in تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سابق پاکستانی کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان اور ہندوستان کے کرکٹرز کے درمیان اچھے تعلقات تھے جبکہ گذشتہ کچھ برسوں سے ان کی نوعیت تبدیل ہو چکی ہے، علاقائی سیاست اب کھیل کے میدان میں بھی اثرانداز ہونے لگی ہے۔

شاہد آفریدی کے مطابق جب 1996 میں انھوں نے پاکستان کی طرف سے کرکٹ ڈیبیو کیا عین اس وقت ہندوستان کے دو بہترین کھلاڑی سوراو گنگولی اور راہول ڈریوڈ نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں ڈییبیو کیا اور دونوں نے اس میچ میں بالترتیب 131 اور 96 اسکور کیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے 1996 میں نیروبی میں ون ڈے کی ورلڈ ریکارڈ سنچری سچن ٹنڈولکر کے بیٹ سے بنائی۔

سابق انگلش کپتان ناصر حسین کے چار پسندیدہ ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں سعید انور بھی شامل

جاوید میانداد کو ٹیم سے نکالنے کے پیچھے عمران خان کا ہاتھ تھا، سابق کرکٹر باسط علی کا انکشاف

انہوں نے لکھا ہے کہ سچن ٹنڈولکر نے اپنا بیٹ وقار یونس کو دیا تھا کہ وہ سیالکوٹ سے ایک اس طرح کا نیا بیٹ بنوا کر دیں گے لیکن اس سے میں نے سنچری داغ دی۔ شاہد آفریدی نے اپنی 37 گیندوں پر سینچری کا کریڈٹ سچن کے ساتھ شئیر کیا۔

شاہد آفریدی کےمطابق جب میں اپنا کیرئر شروع کیا تو سچن ٹنڈولکر واحد بلے باز تھے جن کی بیٹنگ کو پالش کرنے کی کبھی ضرورت نہیں تھی، وہ قدرتی طور پر منجھے ہوئے کھلاڑی تھے، اس عظیم بلے باز کا اپنا ایک منفرد انداز تھا

ٹنڈولکر کے بعد ڈریوڈ، گنگولی اور نئے لڑکوں کا سیلاب آیا جو وقت کے ساتھ بڑے کھلاڑی بنے لیکن ٹنڈولکر کا انداز منفرد تھا۔

باؤلرز میں آفریدی انیل کمبلے کے بارے میں انتہائی احترام سے لکھتے ہیں کہ 1999 میں دوطرفہ سیریز کے درمیان جب کمبلے نے ایک اننگز میں پاکستان ٹیم کے خلاف 10 وکٹیں لیں تو ان پر انڈین ایمپائر کی معاونت کےالزام کے باوجود  پچ کا شاندار استعمال کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں کمبلے نے ہمارے خلاف شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 21 وکٹ حاصل کیے تھے لیکن اس سیریز میں ہندوستان کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا۔

سابق بھارتی کرکٹر نے شاداب خان کو پی ایس ایل کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا

شاہد آفریدی لکھتے ہیں کہ وہ گوتھم گمبھیر اور شین وارن کے خلاف کھیل کر زیادہ لطف اندوز ہوتے تھے، گوتم گھمبیر ایک عام سا کھلاڑی تھا لیکن اپنے آپ کو ڈان بریڈ مین اور جمیز بانڈ سمجھتا تھا اس نے کرکٹ میں کوئی ریکارڈ اننگز نہیں کھیلی تھی اور اس کے رویے کا مسئلہ تھا۔

ہندوستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ قریبی تعلقات کے بارے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میدان سے باہر ذاتی تعلقات کی اجازت تھی، ہم ایک دوسرے کے کمروں میں آتے جاتے تھے، ہربھجن سنگھ، یوراج سنگھ اور اجے جدیجا سے اچھے تعلقات تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا لیکن دوستی کے باوجود میدان میں ہم ایک دوسرے کے مخالف تھے، جہاں تک ہندوستانی کھلاڑیوں سے تعلقات کی بات ہے سب ہمارے دوست تھے لیکن سیاست ہر جگہ غلبہ پا چکی ہے۔

اتفاق سے حال ہی میں پاکستان میں کورونا وبا کے خلاف آفریدی کی فاؤنڈیشن کے لیے چندہ مانگنے کی اپیل پر ہندوستانی شائقین نے یوراج اور ہربھجن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا لیکن وہ اپنی بات پر قائم رہے۔

شاہد آفریدی نے کتاب میں وریندر سہواگ کو فاسٹ باؤلرز کا قاتل قرار دیا ہے لیکن ان کے ٹوئیٹر پر تبصروں کو غیر ذمہ دار کہا ہے۔

شاہد آفریدی نے 2019 میں ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کے فوجی کیپ پہن کر کھلینے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کے مطابق کرکٹرز کو سیاستدان نہیں بلکہ سفیر ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وریندر سہواگ کے پاکستان مخالف بیانات سے پاکستان میں ان کے مداح رنجیدہ ہیں، انہوں نے کوہلی سہواگ اینڈ کمپنی کو کہا ہے کہ ہمیں میدان کے باہر سفیر ہونا چاہیے کیونکہ کرکٹرز کے پرستار پوری دنیا میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محمد اظہر الدین کی کپتانی کے دوران ہم نے اکٹھے کھانا بھی کھایا، ایک دوسرے کے کمروں میں جا کر موسیقی بھی سنتے تھے اور باہر گھومنے بھی اکٹھے جایا کرتے تھے۔

عرفان پٹھان کے ساتھ دشمنی کے بارے میں آفریدی لکھتے ہیں کہ میدان میں ایک ہی پٹھان ہو سکتا ہے جیسے جنگل میں ایک شیر ہوتا ہے اور شاید ایک شیرنی اور اس کا بچہ ہو سکتا ہے۔

آفریدی نے کہآ کہ ویرات، یووی، بھجی اور ظہیر خان سے صحتمند رقابتیں تھی لیکن پچھلے چار پانچ سالوں میں دونوں ممالک کے سیاسی تعلقات کی خرابی کی وجہ سے کرکٹ کے تعلقات میں بھی اثر آیا ہے۔

آفریدی ویرات کوہلی کے ساتھ اپنی دشمنی کو اس طرح بیان کرتے ہیں کہ ہندوستان کے بلے باز اسپن باؤلنگ کو اچھا کھیلتے ہیں، میرے آخری سالوں میں میرا جوڑ ویرات کوہلی سے رہا لیکن میرے لیے مقابلے کا وقت غلط تھا کیونکہ میرا کیرئر ختم ہو رہا تھا جبکہ ویرات کوہلی کی بیٹنگ عروج پر تھی۔

آفریدی نے ایم ایس دھونی کو انڈیا الیون کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیا انہوں نےکہا کہ دھونی  بہترین ہٹر، میچ فنشر کیپر اور سپاہی تھا۔

شاہد آفریدی نے یہ تمام باتیں اپنی کتاب گیم چینجر میں کہی ہیں۔

Tags: پاک بھارت کرکٹسچن ٹنڈولکرشاہد آفریدیویرات کوہلی
sohail

sohail

Next Post

معاشرے کی بے حسی نے ایک بہترین طالب علم اور سول انجینئیر کو خواجہ سرا بنا دیا

عرفان پٹھان کے والد کراچی میں جاوید میانداد پر ناراض کیوں ہو گئے؟

بھارت میں لاک ڈاؤن سے جڑا ایک اور المیہ، 12 سالہ بچی پیدل چلتے چلتے دم توڑ گئی

وسیم اکرم میچ فکسنگ کے لیے رابطہ کرتے تو قتل کردیتا، شعیب اختر

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In