• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت میں لاک ڈاؤن سے جڑا ایک اور المیہ، 12 سالہ بچی پیدل چلتے چلتے دم توڑ گئی

by sohail
اپریل 21, 2020
in تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت میں لاک ڈاؤن غریب طبقے کے لیے تباہی و بربادی لایا ہے اور میڈیا کے ذریعے مسلسل دردناک واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

ایسے ہی ایک المناک واقعے میں ریاست چھتیس گڑھ کی 12 سالہ لڑکی گھر پہنچنے کے لیے پیدل چلتے چلتے دم توڑ گئی۔

12 سالہ جمالو دو ماہ قبل اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ پہلی مرتبہ کمانے کی غرض سے تلنگانہ ریاست میں مرچوں کے باغ میں کام کے لیے گئی تھی جہاں سے واپسی پر والدین کو اس کی میت گھر لانا پڑی۔

لاک ڈاؤن کے باعث غاروں میں چھپ جانے والے سیاح برآمد

بھارت میں لاک ڈاؤن کے نتائج، بھوک نے انسان اور جانور ایک برابر کر دیے

سرکاری ذرائع کے مطابق جمالو مکدم 13 دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ مسلسل تین دن تک سفر کرتی رہی اور 100 کلومیٹر کے اس سفر کے دوران تھکاوٹ اور الیکٹرولائٹس کی کمی کے باعث اپنے آبائی علاقہ بجاپور سے 11 کلومیٹر دور اس کی موت واقع ہو گئی۔

 وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی، چھتیس گڑھ کی قبائلی آبادی کی اکثریت ہر سال تلنگانہ میں مرچوں کے باغات میں کام کرنے جاتی ہے جو ان کی روزی کا بڑا ذریعہ ہے۔

جمالو کے والد اندو رام نے بتایا کہ آخری مرتبہ اس نے اپنی بیٹی کے متعلق یہی سنا کہ وہ تلنگانہ کے گاؤں پیررو سے روانہ ہوگئی ہے۔ ان کے مطابق جب لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی گئی تو کام نہ ہونے کی وجہ سے پورے گروپ نے گھر واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

گھر واپسی کا سفر کرنیوالے 13 افراد کے گروپ میں تین بچوں سمیت 8 خواتین شامل تھیں۔ ذرائع کے مطابق جمالو 18 اپریل کی صبح 8 بجے چل بسی جب وہ چھتیس گڑھ کے ضلع بجاپور کی سرحد پر پہنچ گئے تھے۔

دنیا کا سب سے بڑا لاک ڈاؤن، بھارتی معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوبنے لگا

نریندر مودی کا لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا اعلان

گروپ اس واقعہ سے متعلق جمالو کے والدین کو اطلاع نہ دے سکا کیونکہ ان میں صرف ایک شخص کے پاس موبائل تھا لیکن مسلسل سفر کی وجہ سے اس کی بیٹری ختم ہوچکی تھی۔

جب یہ گروپ بھنڈر پور گاؤں پہنچا تو وہاں گاؤں کے ایک شخص سے موبائل لے کر جمالو کے والدین کو اس کی موت کی اطلاع دی گئی۔

اس واقعہ کے فوری بعد بھنڈر پور میں پولیس اور صحت سے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا۔

بجاپور ضلع کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بی آر پجاری کے مطابق جب انہیں اس واقعہ کی اطلاع ملی تو وہ فوراً وہاں پہنچے لیکن انہیں سفر کرنیوالا گروپ نہ مل سکا۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں میڈیکل ٹیم نے انہیں بھنڈرپور گاؤں کے قریب ٹریس کر لیا جہاں وہ جمالو کی میت لے جا رہے تھے۔ اس گروپ میں شامل دیگر افراد کو قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا۔

اتوار کی شام 32 سالہ اندورام اور ان کی 30 سالہ اہلیہ اپنی بیٹی کی میت لینے کے لیے پہنچ گئے۔ ڈاکٹر پجاری کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ بچی تھکاوٹ اور الیکٹرولائٹس کی کمی کی وجہ سے چل بسی۔

ان کا کہنا ہے کہ 13 افراد پر مشتمل یہ گروپ گزشتہ 3 دن سے 100 کلومیٹر سفر کر چکا تھا، یہ اس دوران جنگلوں سے بھی گزرے اور ایک مقام پر بچی گر گئی۔

جمالو کے انتقال سے ایک دن بعد اس کا کورونا ٹیسٹ آیا جس کا رزلٹ نیگٹو تھا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق وزیر اعلیٰ چھتیس گڑھ بھوپیش باگھل نے جمالو کے خاندان کے لیے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

Tags: بھارت میں‌ لاک ڈاؤن
sohail

sohail

Next Post

وسیم اکرم میچ فکسنگ کے لیے رابطہ کرتے تو قتل کردیتا، شعیب اختر

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

لاک ڈاؤن، سندھ کی حاملہ خاتون فاقوں کے باعث انتقال کر گئی

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 26 کروڑ سے زائد افراد بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ

کورونا مریضوں کی بڑی تعداد میں اس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، نئی تحقیق میں انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In