• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کورونا مریضوں کی بڑی تعداد میں اس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، نئی تحقیق میں انکشاف

by sohail
اپریل 21, 2020
in تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وائرس کے متعلق تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اب تک اس کے شکار افراد کی ایک بڑی تعداد کوئی علامات ظاہر کئے بغیر صحت یاب ہو گئی ہے جس سے امید کی جا سکتی ہے کہ یہ وبا شاید اتنی مہلک نہ ہو جتنا اسے آغاز میں سمجھا گیا تھا۔

تحقیق میں اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ بغیر علامات والے مریضوں کی موجودگی بڑے پیمانے پر نئے افراد میں بیماری کی منتقلی کا ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے جو شاید ان کیلئے خطرناک ثابت ہو۔

بہت سے یورپی ممالک، امریکہ اور پاکستان میں اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ کئی افراد میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور وہ خودبخود ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

دنیا کے کچھ ممالک میں کورونا سے اموات کی تعداد زیادہ کیوں ہے؟

کورونا وبا کے دوران پاکستانیوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟

نئے سروے میں آدھے پاکستانی کورونا وائرس کے خطرات سے لاعلم نکلے

امریکی مرکز برائے ڈیزیز کنٹرول و روک تھام کے سربراہ کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ وائرس سے متاثرہ 25 فیصد لوگوں میں کوئی علامت ظاہر ہی نہ ہو۔ امریکہ کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے وائس چیئرمین جنرل جان ہائیتن کے خیال میں کورونا کا شکار ہونے والے 60 سے 70 فیصد فوجیوں میں اس بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

نیویارک میں ایک اسپتال کی جانب سے تمام حاملہ خواتین کے ٹیسٹ کئے گئے تو اسپتال آنیوالی 14 فیصد خواتین کورونا وائرس کا شکار نکلیں جبکہ ان میں اس کی کوئی علامات موجود نہیں تھیں۔

اسی طرح ڈائمنڈ کروز شپ پر موجود جہاز کے عملہ اور مسافروں کے ٹیسٹ کئے گئے تو کورونا کے شکار آدھے لوگ ایسے تھے جن میں ٹیسٹ کے وقت کورونا کی کوئی علامات نہ تھیں۔

ریسرچرزکا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 18 فیصد لوگوں میں وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتیں۔

تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کسی فرد میں ٹیسٹ کے وقت کورونا کی کوئی علامات نہ ہوں تو بعد میں اس میں علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔ جاپان میں کی گئی ایک اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا سے متاثرہ آدھے افراد جن میں ٹیسٹ کے وقت کوئی علامات نہ تھیں وہ بعد میں بیمار ہوگئے۔

ہارورڈ کے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ڈاکٹر مائکل مینا کا کہنا ہے کہ بغیر علامات مریضوں کے اعداوشمار پر پوری طرح اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے خیال میں ان اعدادوشمار کا انحصار ناقص اور ناکافی ٹیسٹوں پر ہے۔

دنیا کے وہ ممالک جہاں کورونا کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا

کورونا وبا: دنیا نے مصافحہ کے بجائے کئی متبادل طریقے اختیار کر لیے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وبا سے بڑی تعداد میں متاثرہ لوگ بغیر علامات یا معمولی علامات دکھائے صحت یاب ہوگئے ہوں تو اس بات کا امکان ہے کہ اس وائرس کے خلاف بہت سے لوگوں نے مدافعت پیدا کر لی ہو۔

ماہرین کے مطابق اس امکان کی صورت میں ’ہرڈ امیونٹی‘کے تصور سے وبا کا مزید پھیلاؤ رک جائے گا مگر وہ یہ خدشہ بھی ظاہر کر رہے ہیں کہ ابھی اس بارے بہت کچھ سیکھنا رہتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا علم نہیں کہ معمولی بیماری کس حد تک مدافعت پیدا کرتی ہے اور مدافعت کا یہ عمل کب تک رہتا ہے۔

Tags: کورونا وائرسکورونا وائرس کی علامات
sohail

sohail

Next Post

بالر کی کس بات پر غصے میں آ کر یوراج سنگھ نے ایک اوور میں 6 چھکے مار دیے؟

فیصل ایدھی سے ملنے کے بعد وزیر اعظم نے کن افراد سے ملاقات کی؟

کرکٹ اور صوبائی مخاصمت

اسلام کا مذاق اڑانے پر دبئی نے بھارتی شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا

حکومت سابقہ دور کے ایل این جی معاہدے منسوخ کرنے سے پیچھے ہٹ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In