• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

فیصل ایدھی سے ملنے کے بعد وزیر اعظم نے کن افراد سے ملاقات کی؟

by sohail
اپریل 22, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی کی 15 اپریل کو وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تاہم بعد ازاں ان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد یہ سوال سامنے آیا ہے کہ عمران خان کا اس ملاقات کے بعد کن افراد سے رابطہ ہوا ہے اور کون سے اہم لوگ ہیں جنہیں اپنا ٹیسٹ کرانا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان 15 اپریل ہی کو عامر محمود کیانی سے ملے جنہوں نے 16 تاریخ کو وفاقی وزراء سید فخر امام اور میاں اسلم سمیت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ناصر محمود قصوری اور وزیر اعظم کے مشیر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گے

فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 19 اپریل کو موبائل نیٹ ورک کمپنی جاز کے سی ای او عامر ابراہیم سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کورونا ریلیف کے لیے عطیہ وصول کیا۔

اسی طرح بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نے 20 اپریل کو 30 سے زائد وی آئی پی افراد سے ملاقات کی۔

ان افراد میں صدر عارف علوی، ٹیلی نار کے سی ای او عرفان وہاب، وزیر اعظم کے دیرینہ ساتھی و مشیر سید زلفی بخاری، سینیٹر فیصل جاوید، وزیر برائے صنعت حماد اظہر، عبدالحفیظ شیخ اور وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر شامل ہیں۔

اسی طرح وزیراعظم نے پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس الامین، پیر نقیب الرحمان، مولانا محمد حفیظ جالندھری، مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا حمید الحق حقانی اور حافظ غلام محمد سیالوی سے ملاقات کی۔

اس دوران  انہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ پیر سلطان فیاض حسین، مولانا سید چراغ دین شاہ، مولانا ضیااللہ شاہ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود، مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز، مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، این ڈی ایم اے کے چییرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل، وفاقی وزیر خسرو بختیار اور مشیر معید یوسف سے بھی ملاقات کی ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلی تھون میں بھی حصہ لیا اور کابینہ اجلاس کی سربراہی بھی کی، وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ تو ہو گیا ہے تاہم وہ ابھی تک اپنی مصروفیات جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ انہیں بغیر ماسک اور دستانوں کے بھی دیکھا گیا ہے۔

اسی طرح وزیر اعظم کی جانب سے خود کو الگ تھلگ رکھنے کا اعلان بھی نہیں کیا گیا، ذرائع کے مطابق زلفی بخاری نے اپنے کورونا ٹیسٹ کے لیے این آئی ایچ میں سیمپل دے دیا ہے جسکی رپورٹ آنا باقی ہے۔

Tags: فیصل ایدھیکورونا وائرسوزیراعظم عمران خان
sohail

sohail

Next Post

کرکٹ اور صوبائی مخاصمت

اسلام کا مذاق اڑانے پر دبئی نے بھارتی شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا

حکومت سابقہ دور کے ایل این جی معاہدے منسوخ کرنے سے پیچھے ہٹ گئی

الٹی گنگا

شہباز شریف کے ستارے گردش میں ہیں، تراویح پر جاتے ہوئے گرفتار ہو جائیں گے، شیخ رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In