• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

شہباز شریف کے ستارے گردش میں ہیں، تراویح پر جاتے ہوئے گرفتار ہو جائیں گے، شیخ رشید

by sohail
اپریل 22, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بعض دفعہ زیادہ چالاک لوگ مارے جاتے ہیں، شریف خاندان نے بیماری کو بھی بیچا ہے۔ پیشی پر نہیں آنا تھا تو بہانہ بنایا گیا کہ میں بیمار ہوں ، بوڑھا ہوں، کینسر کا مریض ہوں، کورونا کا ڈر ہے اس لیے پیش نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ اگلی پیشی پر بھی شہباز شریف ایسا ہی بہانہ بنائیں گےاور پھر تراویح کے لیے جاتے وقت گرفتار کر لیے جائیں گے۔

کورونا کے خدشات کے پیش نظر شہبازشریف کا نیب کے سامنے پیشی سے انکار

پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آ گیا، ہوشربا انکشافات

شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کیس بہت اہم ہے اور میرے موکل کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے ستارے گردش میں ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں یہ سب لوگ جی ایچ کیو گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہیں، یہ کاروباری لوگ تھےاور جب کاروباری لوگ سیاست میں آتے ہیں تو پھر وہ اپنا مفاد سوچتے ہیں۔

شیخ رشید نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کمایا ہے گنوایا نہیں ہے لیکن بعض دفعہ اس کمائی پر بھتہ بھی دینا پڑتا ہے، شریف خاندان پر بھتہ دینے کا وقت ہے کیونکہ یہ غلط فیصلے کر بیٹھے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پانچ سال پورے کرنے جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس آیا ہوا ہے اور شہباز شریف یہ سوچ کر آئے تھے کہ لاشوں کے ڈھیر لگ جائیں گے یا پھر معیشت ڈھیر ہو جائے گی۔

ان کے مطابق شہباز شریف کا خیال تھا کہ کورونا کی وجہ سے اتنی اموات ہو جائیں گی کہ یہ ملک بڑے بوٹ پہننے والے کو تلاش کرے گا لیکن اب تک اللہ تعالیٰ کا بڑا کرم ہے کہ پاکستان میں کورونا کی وجہ سے بہت زیادہ اموات نہیں ہوئی ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ معاشی معاملات میں بھی عمران خان کو1.4 ارب ڈالرز مل چکے ہیں۔ ایک سال کی چھوٹ بھی مل چکی ہے اور یہ نواز شریف خاندان کے لیے بری خبریں ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے گھونسلے میں ہے اور خاموش ہے، بس کمپنی کی مشہوری کی جا رہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پہلے دن سے عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، انہوں نے دو سال تو مکمل کر لیے ہیں، بےنظیر بھٹو کی حکومت چودہ ماہ کے بعد ختم ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ قومی حکومت کی تعبیر الٹی نکلی ہے اس لیے اب شہباز شریف دوبارہ لندن واپس جانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن میرے موکلوں کے مطابق شہباز شریف بری طرح پھنس گیا ہے اور لندن واپس نہیں جا سکے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کا خیال ہے کہ عمران خان کو مدت پوری کرنے دی جائے اور نئے الیکشن کا انتظار کیا جائے۔ زرداری ذہنی طور پر عمران خان کو پانچ سال دینے کے لیے تیار ہیں۔

اربوں روپے کی چینی بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے فروخت کیے جانے کا انکشاف

چینی، آٹے کا مصنوعی بحران، وزیراعظم کا تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کا اعلان

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف کو بڑی جلدی ہے اور جلدی کا کام خرابی کا ہوتا ہے، مریم نواز اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے، شہباز شریف کو معلوم ہے کہ اگر میرا داؤ نہ لگا، جو نہیں لگے گا تو پھر میری سیاست کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میری رائے میں نواز شریف اور زرداری خاندان کی سیاست اس ملک سے ختم ہے، اگر سیاست بدلی تو اس میں یہ دونوں خاندان نہیں ہوں گے اور کیا ہو گا یہ ابھی میرے موکل نہیں بتا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف آج  جہاں ہے وہ مریم نواز کی وجہ سے ہے ورنہ شائد کچھ گنجائش ہوتی۔ ہمارے ہاں جو حقییقی قوتیں ہیں ان کے نزدیک مریم نواز کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

شیخ رشید نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بیس ماہ میں اگر کوئی غلطی کی ہے تو سیکھا ہو گا، پاکستان کے چین کے ساتھ اس وقت جتنے اچھے تعلقات ہیں اس سے پہلے کبھی بھی ایسے نہیں تھے، امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نوعیت بہت بہتر ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں غریب اور متوسط طبقے کی حالت بہتر کرنے کی ضرورت ہے، سرکاری تنخواہ دار طبقے کی حالت سب سے بری ہے ، یہ طبقے ہماری مدد کے منتظر ہیں اور ہمیں اس پر کام کرنا چاہیے۔

شیخ رشید نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے حالات معاشی طور پر کورونا سے زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔ اومنی گروپ سے لے کر آصف زرداری تک سب باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس نے فون چھینا ہے، ویل کپ اور ٹائر چوری کیا ہے وہ جیلوں میں رہ گئے ہیں جبکہ جن لوگوں نے لوٹ مار کی ہے اور مال بنایا ہے وہ ضمانتوں پر باہر ہیں، ان سب سے لوٹی ہوئی رقم نکلوائی جائے یا انہوں نے باہر آنا ہے تو پھر لڑائی کس بات کی ہے۔

صابر شاکر نے اپنے پروگرام  ’دی رپورٹرز‘ میں شیخ رشید سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کارٹیلز اوپر جاکر ایک ہو جاتے ہیں جن وزرا کے خلاف رپورٹ تھی وہ آج بھی کابینہ کے اجلاس میں موجود تھے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایسے لوگوں کو موجود ہونا چاہئے جن کے متعلق ساری چیزیں چل رہی ہیں؟

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے 1968 میں کمشنر ”ایوب خان“ کے پاس لے کر گیا اور کہا کہ یہ شیخ رشید ہے۔ ایوب خان نے مجھے کہا کہ تم مجھے چینی چور کہتے ہو۔ میں نے کہا کہ میں نہیں سارا شہر ہی کہتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایوب خان کے خلاف چینی کی تحریک چلی، بھٹو کے خلاف تحریک چلی اور یہ چوتھی تحریک چل رہی ہے، میں مرنے سے پہلے چینی کے چوروں، آٹے کے چوروں، آئی پی پیز کے چوروں اورقرضے کے چوروں کو اندر دیکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان کا امتحان ہے۔ اگر آئی پی پیز، چینی اور آٹے کے چور بچ جاتے ہیں، قرضے کے چوروں کو سزا نہیں ملتی تو پھر ہمارا امیج خراب ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میرا اکیلا ووٹ ہے، میں کسی کو نہیں کہہ سکتا کہ فلاں کو وزیر رکھو اور فلاں کو وزیر نہ رکھو، میں نے آج بھی کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ اگر یہ چور ثابت ہو جاتے ہیں تو مجھے پوری امید ہے کہ عمران خان ان کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑے گا۔

شیخ رشید نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے  کہا کہ میری جوانی سے خواہش ہے کہ طاقتوروں کو کمزور اور کمزوروں کو طاقتور دیکھوں مگر میری خواہش پوری نہیں ہوئی۔ میں نے آج تک ان طاقتوروں کے خلاف فیصلہ ہوتے نہیں دیکھا۔ عمران خان آخری امید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ووٹ بینک اس کے امیج کا ووٹ بینک ہے اور عمران خان پہلی بار رپورٹس کو منظر عام پر لایا ہے۔ رپورٹس منظرعام پر لانے کے بعد اب عمران خان کا اپنا امتحان ہے۔مجھے پوری امید ہے کہ وہ ان سے بہت اچھی طرح نمٹے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر یہ کمیشن بھی پرانے کمیشن کی طرح چھاؤنی ڈال کے بیٹھ جاتا ہے تو ہمارے لیے جوابات دینے بہت مشکل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی مرہون منت ہے، عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے، پانچ رپورٹس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، یہ پانچوں رپورٹس ان کے امتحان کا موجب بھی بن سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے اور مجھے اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ ان رپورٹس سے عمران خان سرخرو ہو کے نکلے گا۔

شیخ رشید سے سوال کیا گیا کہ ان کارٹیلز کو بچانے کے لیے کوئی آئے گا؟ عمران خان پر کوئی دباؤ ڈالے گا؟

شیخ رشید نے کہا کہ یہ مافیا خود ہی بہت طاقتور ہے۔ یہ خاندان ہیں، ان کا نام ہے اور یہ دولت کے مینار ہیں مگر عمران خان ان سے نہ گھبرائے گا اور نہ ہی ان کے سامنے جھکے گا۔

(شیخ رشید نے یہ گفتگو اے آر وائی کے پروگرام ”دی رپورٹرز“ میں کی ہے)

Tags: آصف زرداریشہباز شریفشیخ رشیدنواز شریفوزیراعظم عمران خان
sohail

sohail

Next Post

شاہد آفریدی نے برائن لارا کو دنیا کا مشکل ترین بلے باز قرار دے دیا

کورونا کا پھیلاؤ: امریکی ریاست نے چین کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

مودی حکومت کی آمریت، کشمیری فوٹو گرافر مسرت زہرہ پر قید کے سائے منڈلانے لگے

چین میں کورونا کی دوسری لہر کا آغاز، ہربن شہر میں لاک ڈاؤن نافذ

سویڈن کا 20 فیصد آبادی میں کورونا کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہونے کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In