• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

اسلام کا مذاق اڑانے پر دبئی نے بھارتی شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا

by sohail
اپریل 22, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی سفیر پون کپور نے متحدہ عرب امارات میں مقیم اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ مذہبی طور پر توہین آمیز پوسٹوں کے معاملے میں احتیاط برتیں، کسی بھی طرح کا امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کسی بھی سطح پر عدم تفریق کی اہمیت پر یقین رکھتے ہیں، امتیازی سلوک ہمارے اخلاقی تانے بانے اور قانون کی حکمرانی کیخلاف ہے، یہ بات یواےای میں بسنے والے بھارتی شہریوں کو ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے۔

سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹیں، متحدہ عرب امارات میں دو بھارتی شہری مشکل میں پھنس گئے

بھارتی سفیر کا یہ بیان وزیراعظم نریندر مودی کے اُس بیان کی طرف اشارہ کرتا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس نسل یا مذہب کو نہیں دیکھتا۔ بھارت میں مسلمانوں کو منظم انداز میں نشانہ بنانے کے بعد نریندری مودی کے اس بیان کو بھارت کی معروف صحافی رعنا ایوب نے متحدہ عرب امارات حکومت کے دباؤ کا نتیجہ قرارد یا تھا۔

بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران یواے ای میں 6 بھارتی ملازمین کو سوشل میڈیا پر بھارت میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کو مسلم کمیونٹی سے جوڑنے کے الزام میں نوکریوں سے برخاستگی اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلم مخالف مہم کے بعد یواے ای اور نیو دہلی سرکار کے درمیان سفارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے، متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے بھارت پر یواے ای کی کمپنیوں سے ملازمت ختم ہونیوالے ہزاروں بھارتیوں کو اپنے ملک لیجانے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ایک اندازہ کے مطابق 33 لاکھ بھارتی شہری متحدہ عرب امارات میں ملازمت کی غرض سے رہائش پذیر ہیں۔ 18 اپریل کو شارجہ کے بزنس مین اور فلمساز سوہن رائے کو ایک ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی شکایت کے بعد سرعام معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا۔

سفری پابندیاں: یو اے ای میں مقیم والدین نے بیٹے کی آخری رسومات فیس بک پر دیکھیں

کورونا وائرس ایک بہانہ، بھارتی مسلمان اصل نشانہ

اسی طرح اپریل کے اوائل میں دبئی کی سروس کمپنی میں کام کرنیوالے راکیش بی کیتورمتھ، اکاؤنٹنٹ بالا کرشنا ناکا اور ابوظہبی کے رہائشی متیش ادیشی کو سوشل میڈیا پر توہین مذہب کی پوسٹس شیئر کرنے کے جرم میں نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

مارچ میں دبئی کے رہائشی شیف ترلوک سنگھ کو ایک شہری ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کرنے والے نوجوان کو آن لائن ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزامات میں نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے۔

دبئی کی ایونٹ منیجمنٹ کمپنی کے سربراہ سمیر بھنڈاری کیخلاف ملازمت کی درخواست دینے والے ایک بھارتی مسلم نوجوان کو نفرت انگیز لہجہ میں پاکستان چلے جانے کے آن لائن پیغام پر کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے میڈیا میں بھارتی شہریوں کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف کی گئی سماجی رابطے کی ایپس پر متعدد شکایات رپورٹ ہوئی ہیں۔ شاہی خاندان کی فرد، شارجہ کی شہزادی ہند فیصل القاسمی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں کام کرنیوالے بھارتیوں کو ملک چھوڑنے کی دھمکی پر سنسنی پھیل گئی ہے۔

انہوں نے ایک پوسٹ کے جواب میں ٹویٹ کیا تھا کہ حکمران خاندان بھارتیوں کا دوست ہے لیکن ایک شاہی فیملی کے فرد ہونے کے ناطے آپ کی بدتمیزی کو خوش آئند قرار نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ آپ اپنی روزی روٹی اس دھرتی سے کماتے ہیں، جسے آپ نے طنز کا نشانہ بنایا ہے، آپ کی تضحیک آمیز رویہ کو نوٹس لیے بغیر نظر انداز نہیں کیا جائے گا، جو بھی شخص متحدہ عرب امارات میں کسی کو تضحیک کا نشانہ بنائے گا اسے جرمانہ کی سزا کے ساتھ ملک چھوڑنا ہوگا۔

انہوں نے اپنا یہ ٹویٹ دبئی کی ایک ایونٹ منیجمنٹ کمپنی کے سربراہ سورب اوپادھے کی ان ٹوئٹس پر کیا تھا جس میں انہوں نے مسلمانوں کے سوشل اور معاشی بائیکاٹ کے حوالے سے بات کی تھی۔

 سورب اوپادھے نے بعد میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے اور پھر ان کی کمپنی کی ویب سائیٹ کو بھی بند کر دیا گیا۔

Tags: دبئی میں بھارتی باشندے
sohail

sohail

Next Post

حکومت سابقہ دور کے ایل این جی معاہدے منسوخ کرنے سے پیچھے ہٹ گئی

الٹی گنگا

شہباز شریف کے ستارے گردش میں ہیں، تراویح پر جاتے ہوئے گرفتار ہو جائیں گے، شیخ رشید

شاہد آفریدی نے برائن لارا کو دنیا کا مشکل ترین بلے باز قرار دے دیا

کورونا کا پھیلاؤ: امریکی ریاست نے چین کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In