• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

یو اے ای کی شہزادی جس کی دھمکی کے بعد بھارتی حکمرانوں کا لہجہ بدل گیا

by sohail
اپریل 23, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

متحدہ عرب امارات میں مقیم ہندوؤں کی طرف سے اسلام مخالف پراپیگنڈہ پر یو اے ای کی شہزادی ہیند القاسمی نے خبردار کیا ہے کہ ایسے افراد پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور انہیں ملک سے نکال بھی دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات ٹویٹر پر کہی جس کے بعد یو اے ای کے دیگر لوگ بھی ان کی حمایت میں بولنا شروع ہو گئے۔

دی ٹیلی گراف سے بات کرتے ہوئے شہزادی نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ بھارتی میرے مذہب، میرے پیغمبر، میرے ملک اور اس کے کارناموں کا مذاق اڑا رہے ہیں، وہ ہمیں ہماری ہی سرزمین پر دھمکی دے رہے تھے۔

اسلام کا مذاق اڑانے پر دبئی نے بھارتی شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا

سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹیں، متحدہ عرب امارات میں دو بھارتی شہری مشکل میں پھنس گئے

انہوں نے کہا کہ بعد میں کئی بھارتیوں نے کہا کہ میں تبلیغی جماعت کا دفاع کر رہی ہوں حالانکہ میں انسانوں کے قتل کے خلاف بات کر رہی تھی۔

شہزادی ہیند القاسمی نے استفسار کیا کہ بھارت کو کیا ہو گیا ہے؟

دی ٹیلی گراف سے بات کرتے ہوئے شہزادی ہیند کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک اور ہٹلر کی ضرورت نہیں ہے بلکہ مارٹن لوتھر، نیلسن منڈیلا اور گاندھی کا طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔

15 اپریل کو انہوں نے ایک بھارتی باشندے سوراب اپادھے کے سکرین شاٹس ٹویٹر پر دکھا کر کہا تھا کہ جو بھی نسل پرستی یا امتیازی سلوک کا مظاہرہ کرے گا اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ملک سے نکال دیا جائے گا۔

سوراب اپادھے نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی لیکن پھر حکومت کے خوف سے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر دیا تھا۔

ان کی ٹویٹ کو عرب ایکٹویسٹس اور دانشوروں کی جانب سے غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔

شہزادی ہیند القاسمی کی طرف سے سخت ردعمل کے بعد یو اے ای کے بااثر افراد نے بھی بھارتی سیاستدانوں کے مسلمان مخالف بیانات اور بھارت میں تشدد کی ویڈیوز شیئرکرنا شروع کر دیں۔

یو اے ای کے دباؤ کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے وزرا کے بیانات آنے شروع ہو گئے۔

19 اپریل کو مودی نے ٹویٹ کیا کہ کورونا وائرس حملہ کرنے سے قبل نہ نسل دیکھتا ہے اور نہ ہی مذہب، رنگ، ذات، عقیدہ، زبان اور سرحدیں دیکھتا ہے۔

اگلے ہی روز یواےای میں بھارتی سفیر پون کپور نے اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انسانوں میں امتیاز ہمارے اخلاقی وجود اور قانون کی حکمرانی کے تصور کے خلاف ہے۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی باشندوں کو یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے۔

اس وقت تقریباً 33 لاکھ بھارتی باشندے یو اے ای میں مقیم ہیں، یہ اپنے ملک سے باہر بھارت کی سب سے بڑی آبادی ہیں، مجموعی طور پر خلیجی ممالک میں 89 لاکھ بھارتی کام کرتے ہیں۔

Tags: نریندر مودییو اے ای کی شہزادییو اے ای میں بھارتی باشندے
sohail

sohail

Next Post

ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے

کورونا وائرس کے خلاف جنگ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ نے جمہوریت کا بھرم رکھ لیا

پارک لین ٹاور ریفرنس میں نامزد ملزمان نے آصف زرداری کے خلاف بیان دے دیا

موسمیاتی ماہرین نے جنوب مشرقی ایشیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کس زبان میں سوچااور لکھا جائے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In