• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پارک لین ٹاور ریفرنس میں نامزد ملزمان نے آصف زرداری کے خلاف بیان دے دیا

by sohail
اپریل 24, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پارک لین ٹاور ریفرنس میں نامزد دو ملزمان نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اصل فائدہ سابق صدر آصف زرداری اور حسین لوائی نے اٹھایا ہے جو ضمانتوں پر رہا بھی ہو چکے ہیں۔

یہ بات ریفرنس میں نامزد ملزمان اقبال نوری اور محمد حنیف کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کے دوران انکے وکیل نے سپریم کورٹ میں کہی ہے۔

سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر رہا تھا۔

دوران سماعت وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار اقبال نوری اور محمد حنیف کمپنی کے ملازمین تھے، ریفرنس کے مرکزی ملزمان آصف زرداری اور عبدالغنی مجید کی ضمانتیں ہو چکی ہیں۔

اس موقع پر نیب کے وکیل نے کہا کہ آصف علی زرداری اور عبدالغنی مجید کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی گئی۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حال ہی میں نیب نے عبوری ریفرنس داخل کیا ہے اور کیس میں ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ رہن رکھی گئی جائیداد آج بھی موجود ہے، جائیداد کی قیمت قرض کی رقم سے زیادہ ہے، ہائیکورٹ نے جائیداد کی قیمت کو مدنظر نہیں رکھا جبکہ نیب تسلیم کرتا ہے کہ دونوں ملزمان صرف کمپنی کے ملازمین تھے اوراصل فائدہ آصف زرداری، حسین لوائی نے اٹھایا۔

جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ لیے گئے قرضہ کا ایک پیسہ بھی واپس نہیں کیا گیا، قرضہ لینے کا مقصد سامنے نہیں، شادی کیلئے تو قرضہ نہیں لیا گیا ہوگا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان قرض کی رقم واپس دینے کو تیار ہیں۔

نیب کے وکیل نے بینچ کو بتایا کہ یہ کیس قرضہ واپسی  کا نہیں بلکہ منی لانڈرنگ کا ہے، ملزمان نے 3 ارب 77 کروڑ کا غیر قانونی قرضہ لیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف نیشنل بینک اور سمٹ بینک نے قرضہ کی واپسی کیلئے سول مقدمات دائر کررکھے ہیں، عدالت اجازت دے تو رہن رکھی گئی جائداد کے دستاویزات پیش کرنا چاہتا ہوں۔

عدالت نے ملزمان کے وکیل کو دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت دس روز کیلئے ملتوی کردی۔

Tags: آصف زرداریپارک لین ٹاور ریفرنس
sohail

sohail

Next Post

موسمیاتی ماہرین نے جنوب مشرقی ایشیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کس زبان میں سوچااور لکھا جائے؟

کیا کورونا وائرس گرمیوں میں ختم ہو جائے گا؟ امریکی سائنسدانوں کی تحقیق نے امید جگا دی

کورونا وائرس اپنی ساخت بدل کر ویکسین کی تیاری مشکل بنا سکتا ہے، نئی تحقیق

بھارت کا اپنے شہریوں کو لے جانے سے انکار یو اے ای سے تعلقات خراب کر سکتا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In