• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا پھیلانے کے الزامات، بل گیٹس چین کی حمایت میں سامنے آ گئے

by sohail
اپریل 27, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے کہا ہے کہ چین نے کورونا وبا کے آغاز میں بہت کچھ ٹھیک طریقے سے کیا ہے جبکہ امریکہ نے دیگر ممالک کی نسبت اس کا مقابلہ بری طرح سے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے متعلق بہت سی غلط اور غیرمنصفانہ باتیں کہی گئی ہیں لیکن اس بارے میں بات کرنے کا یہ موقع نہیں ہے۔

سی این این سے بات کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ چین پر کورونا کے متعلق جھوٹ بولنے اور اسے چھپانے کے الزامات کا مقصد اپنی غلطیوں سے توجہ ہٹانا ہو سکتا ہے۔

دنیا کے 11 لوگ جنہوں نے برسوں پہلے کورونا کی پیش گوئی کر دی تھی

بل گیٹس اور بارک اوبامہ نے کئی برس پہلے وبا کا خطرہ کن الفاظ میں ظاہر کیا تھا؟

انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک نے کورونا کے چیلنج کا فوری جواب دیا اور تیزی سے حرکت میں آئے، انہوں نے ٹیسٹنگ کا آغاز بھی جلدی سے کیا اور ناقابل یقین معاشی نقصان سے بھی محفوظ رہے۔

بل گیٹس کے مطابق یہ بات افسوسناک ہے کہ امریکہ کے متعلق یہ توقع کی جاتی تھی کہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا مگر اس نے خصوصی طور پر بری کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کا دفاع بھی کیا تھا جس پرچین کے متعلق نرم رویہ رکھنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آگے چل کر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ڈبلیو ایچ او اس سے بہتر کر سکتا تھا لیکن اس ادارے نے شاندار کام کیا ہے اور امریکہ کا اس پر بہت انحصار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت سب سے زیادہ امریکہ سے جڑا ہوا ہے، اس میں سی ڈی سی کے موجودہ اور سابقہ اہلکار موجود ہیں۔

امریکہ اور دیگر ممالک سے ایسی آوازیں سامنے آئی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس عملے کی غفلت کے باعث ووہان کی لیبارٹری سے باہر آ گیا تھا۔

کئی اعلیٰ عہدیداروں نے اس حوالے سے چین پر حقیقت چھپانے کا الزام بھی عائد کیا تھا، صدر ٹرمپ نے کورونا کے پھیلاؤ میں چینی حکومت کے کردار کی تحقیقات کرنے کی بات کی تھی۔

چین نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے جبکہ بہت سی حکومتوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں نے بھی کہا ہے کہ ان باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

سائنسدانوں میں بالعموم اتفاق پایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس چمگادڑوں سے شروع ہوا۔

کورونا کا پھیلاؤ: امریکی ریاست نے چین کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

کورونا وبا سے چین میں امریکہ سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

صدر ٹرمپ، ریپبلکن پارٹی کے عہدیداروں اور ان کے حمایتیوں نے چین اور عالمی ادارہ صحت پر مسلسل الزامات کی بوچھاڑ کیے رکھی ہے، امریکی صدر  نے ڈبلیو ایچ او کو فنڈز کی فراہمی روک دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

بل گیٹس نے صدر ٹرمپ کے اس اعلان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ان کی اہلیہ نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وبا کے دوران عالمی ادارہ صحت کی امداد بند کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، ہمیں عالمی سطح پر اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اتوار کے روز تک امریکہ میں 9 لاکھ 87 ہزار سے زائد کورونا کے مصدقہ مریض سامنے آ چکے تھے جبکہ اموات کی تعداد 55 ہزار 5 سو تک پہنچ چکی تھی۔

Tags: امریکہ کا چین پر الزامبل گیٹس
sohail

sohail

Next Post

چین اور جنوبی کوریا کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی کورونا کے خاتمے کا اعلان کر دیا

کورونا وبا، خلیجی ریاستوں میں کتنے ہزار پاکستانی ملازمت سے ہاتھ دھوبیٹھے؟

کورونا وائرس: دبئی میں پھنسے پاکستانی کو اپنے والد کا آخری دیدار ویڈیو پر کرنا پڑا

شاہ رخ خان کی ایک ایسی خواہش جو پوری نہ ہو سکی

قصہ ساڑھے چار درویش (حصہ اول)

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In