بالی وڈ اداکار سنجے دت اور رشی کپور کے درمیان زندگی میں اتار چڑھاؤ رہے، ایک وقت ایسا بھی تھا جب سنجے دت، رشی کپور کو تقریباً پیٹنے کیلئے جا رہے تھے، اس واقعہ کا ذکر اداکار گلشن گروور نے اپنی سوانح حیات میں بھی کیا ہے۔
تاہم کئی سال گزرنے کے بعد دونوں نے اختلافات ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس دن سے ان کے تعلقات میں مضبوطی آ گئی۔ اس کے بعد سے دونوں نے ایک دوسرے کا خیال رکھا اور ایسی تعریف کی جو کوئی دوسرا نہ کر سکا۔
رشی کپور نے کیوں کہا تھا کہ جب وہ فوت ہوں تو کوئی ان کی میت کو کندھا نہ دے؟
جب عرفان خان کو اداکاری سکھانے والے اسکول میں داخلہ ملا اور جے پور جلنے سے بچ گیا
آج جب رشی کپور اس جہاں سے چلے گئے ہیں تو سنجے دت کا دل جذبات سے بھرا ہوا ہے، وہ لکھتے ہیں کہ چنٹو جی نے ہمیشہ ان کا خیال رکھا اور وہ کہتے تھے کہ جیسے بھی حالات ہوں چہرے پر مسکراہٹ رہے۔
رشی کپور کی جدائی میں لکھے گئے اپنے الوداعی پیغام میں سنجے دت نے اپنی اُس آخری ملاقات کو یاد کیا ہے جو رشی کپور کی واپسی پر انہوں نے ان کے گھر رات کے کھانے پر ملاقات کی تھی۔
وہ اپنے الوداعی پیغام میں لکھتے ہیں کہ پیارے چنٹو صاحب ! پوری زندگی اور کیرئیر کے دوران آپ میرے لیے آگے بڑھنے کا ذریعہ رہے، جب میں زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہا تھا، آپ نے مجھے بھرپور زندگی گزارنے کا طریقہ سکھایا۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے آپ کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے کا اعزاز حاصل رہا جن میں آپ نے ہمیشہ میری رہنمائی کی، آپ نے ایک لمبا عرصہ کینسر کیخلاف لڑائی کی، حتیٰ کہ جب میں نے نیویارک میں آپ سے گفتگو کی آپ نے مجھے کبھی بھی یہ محسوس نہ ہونے دیا کہ آپ تکلیف سے گزر رہے ہیں، آپ اس وقت بھی بھرپور زندگی گزار رہے تھے۔
سنجے دت نے لکھا ہے کہ چند ماہ قبل جب رات کے کھانے پر میں نے آپ سے گھر پر ملاقات کی، آپ اس وقت بھی میرے لیے فکر مند تھے، آپ نے ہمیشہ میرا خیال رکھا۔
سنجے دت کی گرفتاری اور اعتراف جرم کی تفصیلی کہانی سابق پولیس کمشنر کی زبانی
عرفان خان کی اہلیہ کے اپنے مرحوم شوہر کے لیے دل کو چھو لینے والے الفاظ
سنجے دت نے مزید لکھا ہے کہ آج کا دن میرے لیے انتہائی افسوسناک ہے کیونکہ میں نے اپنی فیملی کا ایک ممبر، ایک دوست، ایک بھائی اور ایک ایسے شخص کو کھو دیا ہے جس نے مجھے مسکراہٹ کے ساتھ زندگی گزارنے کا طریقہ سکھا چاہے حالات جیسے بھی ہوں۔ چنٹو سر میں آپ کو مس کروں گا، خدا آپ کو سلامت رکھے اور آپ ہمیشہ جنت میں خوش رہیں، چنٹو صاحب میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور ہمیشہ کرتا رہوں گا۔