دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 34 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس وبا کے ہاتھوں دو لاکھ 41 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں کیسز 13 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ اس سے ہونیوالی اموات 66 ہزار ہیں۔ امریکہ کے بعد کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اسپین میں ہیں جہاں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 45 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 25 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
کورونا مریضوں پر نئی دوائی کے استعمال کی منظوری، امریکہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی شروع
نیوزی لینڈ نے کن تین باتوں پر عمل کر کے کورونا کے خلاف فتح حاصل کی؟
اسی طرح اٹلی میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ اموات کے لحاظ سے اٹلی امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 28 ہزار 236 اموات ہوچکی ہیں۔
کورونا سے بری طرح متاثر ایک اور یورپی ملک برطانیہ میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ساڑھے 27 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ اب تک ساڑھے 24 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یورپ میں کچھ ممالک نے لاک ڈاؤن میں نرمیوں کا فیصلہ کر لیا ہے، یونان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سوموار سے لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے ہیں جس کے بعد گوشت کے پراسسنگ پلانٹ کھلے رہیں گے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گوشت کے پراسسنگ پلانٹس کھلے رکھنے کا ایگزیکٹو آرڈر ’دفاعی پیداوار ایکٹ‘ کے تحت آتا ہے۔
تین ماہ کے دوران پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ، حکومتی اعدادوشمار سامنے آ گئے
بھارت میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد پراسرار طور پر کم کیوں ہے؟
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا ہولناک خطرہ برقرار ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ روس میں طبی سامان کی کمی ہے، پیوٹن نے یہ بھی کہا ہے کہ 11 مئی کے بعد روس پابندیوں کو بتدریج کم کر سکتا ہے۔