• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو اور دیگر اداکاروں کے رشی کپور کے نام الوداعی پیغامات

by sohail
مئی 3, 2020
in انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

معروف اداکار رشی کپور کے انتقال کی خبر پر ابھی تک فلمی دنیا سوگ میں ڈوبی ہے، رشی کپور کینسر کیخلاف جنگ لڑتے لڑتے 30اپریل بدھ کے روز ممبئی کے مقامی اسپتال میں چل بسے۔ یہ خبر ایک دن بعد آئی جب 29اپریل کو بالی ووڈ کے ایک اور نامور اداکار عرفان خان کی 53 سال کی عمر میں بے وقت موت نے اس کے چاہنے والوں کو جکڑا ہوا تھا کہ ایک دن کے وقفہ سے بالی ووڈ کے دو نامور اداکاروں کی موت نے فلمی دنیا اور کروڑوں مداحوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

معروف اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے رشی کپور کے ساتھ جڑی یادوں کے حوالے سے اپنا الوداعی پیغام شیئر کیا۔

وہ لکھتی ہیں کہ حال ہی میں میری رشی کپور سے ملاقات ہوئی، وہ ہمیشہ پرانے روایتی انداز میں اپنے فیملی فنکشنز کی دعوت دینے خود ہمارے گھر آیا کرتے تھے، رشی ہمیشہ رابطے میں رہتے تھے اور دلیپ کمار اور راج کپور کے درمیان رشتہ زندہ رکھتے تھے۔

بالی وڈ کے متعدد اداکاروں نے رشی کپور کے انتقال پر اپنے دُکھ کا اظہار کیا اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹویٹر، انسٹا گرام پر رشی کپور کے ساتھ اپنی پرانی تصاویر شیئر کر کے اپنے اپنے انداز میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ایشوریہ رائے بچن نے اپنی انسٹا پوسٹ میں رشی کپور کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ چنٹو سر، آپ جیسا کوئی دوسرا نہ ہوگا، صرف قیمتی یادیں ہوں گی ۔ ۔ ۔ خدا آپ کی روح کو سکون پہنچائے ۔ ۔ ہم آپ کو ہمیشہ یاد کریں گے۔

عامر خان نے ٹویٹ کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آج ہم نے سب سے عظیم اداکاروں میں سے ایک کو کھو دیا ہے، شاندار اداکار، حیران کن شخصیت، آپ بہت زیادہ یاد آئیں گے رشی جی ۔ پیار

انوشکا شرما نے لکھا کہ رشی کپور کی موت پر افسوس کے اظہار کے لیے انہیں الفاظ نہیں مل رہے، عرفان کے بعد رشی کپور کا چل بسنا بہت افسوس ناک ہے ۔

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنے ٹویٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چنٹو سر خدا آپ پر رحمت کرے، کہا سنا معاف۔ پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ رشی جی کی موت کا سن کر ان کا دل بہت بھاری ہے، آج ایک عہد اختتام پذیر ہوگیا۔

Tags: انوشکا شرمارشی کپورسائرہ بانوسلمان خانعامر خان
sohail

sohail

Next Post

ایران کے سرحدی محافظوں نے 50 افغان مہاجرین کو دریا میں پھینک دیا

کورونا وائرس کی نئی علامات سامنے آ گئیں، کل تعداد 9 ہو گئی

روس کورونا کا نیا مرکز بن گیا، ایک ہی دن 10 ہزار سے زائد افراد وبا کا شکار

امریکی کمپنی نے دومنٹ میں کورونا وائرس ختم کرنے والا روبوٹ بنا لیا

کیا بازار سے خریدی گئی سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیا سے کورونا کا خطرہ ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In