• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

امریکی کمپنی نے دومنٹ میں کورونا وائرس ختم کرنے والا روبوٹ بنا لیا

by sohail
مئی 3, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ٹیکساس کی ایک کمپنی زینکس ڈس انفیکشن سروسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک روبوٹ بنا لیا ہے جو یو وی سی شعاعوں کے جھماکے کے ذریعے دو منٹ میں کورونا وائرس کو ختم کر دیتا ہے۔

کمپنی کے اعلان کے مطابق یہ روبوٹ تیز شعاعوں کے ذریعے کسی بھی سطح پر موجود کورونا وائرس کو دو منٹ میں تباہ کر دیتا ہے، یہ طریقہ کار امریکہ کے فوجی اڈوں، پولیس کی بیرکس اور چند یونیورسٹیوں کے کیمپس میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔

امریکی کمپنی کی دوائی جس سے کورونا کے مریض تیزی سے صحتیاب ہونے لگے

کورونا کی ویکسین ستمبر تک تیار ہو جائے گی، برطانوی سائنسدان کا دعویٰ

کمپنی نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران لائٹ سٹرائیک نامی روبوٹ نے سارس کوو 2 وائرس کو دو منٹ میں ختم کر دیا ہے، اسی وائرس کے باعث کورونا وبا پھیلی ہے۔

یہ ٹیسٹ ٹیکساس بائیومیڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں کیا گیا ہے جو وبائی امراض پر تحقیق کرنے والا ایک معروف ادارہ ہے۔

کمپنی کے چیف سائنٹسٹ افسر ڈاکٹر مارک سٹیبچ کا کہنا ہے کہ اس وقت کورونا نے پوری دنیا کو ساکت کر دیا ہے، پہلے دور میں واپس آنے کے لیے ضروری ہے کہ عوامی مقامات کو وائرس سے پاک کیا جائے تاکہ وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے روبوٹس دنیا کے بہترین اسپتالوں میں استعمال ہو رہے ہیں کیونکہ یہ بہت تیزی سے کام دکھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکساس بائیومیڈ کے پاس اس لیے آئے ہیں تاکہ کورونا کے خلاف کام کرنے کی صلاحیت کو جانچا جا سکے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے موجودہ اور مستقبل کے گاہک پورے یقین سے جان سکیں کہ ان کا یو وی روبوٹ کورونا وائرس کو روک سکتا ہے۔

اس کمپنی کا روبوٹ وسیع پیمانے پر یو وی سی روشنی خارج کرنے کے لیے زینن لیمپ استعمال کرتا ہے جس سے وائرس ختم ہو جاتا ہے، یہ روشنی سورج کی شعاعوں سے زیادہ شدید ہوتی ہے۔

کورونا وائرس کی نئی علامات سامنے آ گئیں، کل تعداد 9 ہو گئی

روس کورونا کا نیا مرکز بن گیا، ایک ہی دن 10 ہزار سے زائد افراد وبا کا شکار

یہ شعاعیں وائرس کو مردہ کر دیتی ہے کیونکہ مختلف ویو لینتھ پر مختلف وائرس اس کا شکار بن جاتے ہیں، یہ روبوٹ اکیلا کام کرتا ہے کیونکہ شعاعوں کی شدت کے باعث انسان اس جگہ پر موجود نہیں رہ سکتے، یہ ان کی آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

وائرس سے نجات کا یہ طریقہ بہت مہنگا ہے، ایک روبوٹ کی قیمت ایک لاکھ ڈالرز ہے، رپورٹس کے مطابق اس وقت کئی امیر گاہک اس کی خریداری کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔

Tags: کورونا وائرسکورونا وائرس ختم کرنے والا روبوٹ
sohail

sohail

Next Post

کیا بازار سے خریدی گئی سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیا سے کورونا کا خطرہ ہے؟

کورونا ویکسین آنے تک بین الاقوامی فضائی سفر کی کیا صورت ہو گی؟

رشی کپور کی آخری رسومات پر عالیہ بھٹ موبائل فون کیوں استعمال کرتی رہیں؟ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

ایک کلو آٹے کے پیکٹس میں 15 ہزار روپے، عامر خان نے وضاحت کر دی

جب بھارت کے فاسٹ بالر محمد شامی خودکشی پر تیار ہو گئے تھے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In