بالی وڈ اداکار رشی کپور لیوکیما کی بیماری کے ساتھ دو سال کی جنگ کے بعد جمعرات کو انتقال کر گئے تھے، اداکار کی آخری رسومات اسی شام ادا کر دی گئی تھیں جن میں انکی اہلیہ نیتو سنگھ، بیٹے رنبیر کپور کے علاوه کرینہ کپور، سیف علی خان، ابھیشیک بچن، رنبیر کپور اور بہن ریما جین نے شرکت کی.
اس خاندان کے ساتھ رنبیر کپور کی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ بھی موجود تھیں. عالیہ بھٹ نے آخری رسومات کے دوران نیتو کے ساتھ کھڑے ہو کر نہ صرف تسلی دی بلکہ رنبیر کی بہن ردھیما کے ساتھ دہلی میں وڈیو کال کے ذریعے آخری رسومات لائیو دکھاتی رہیں. رشی کپور کی بیٹی ردھیما ملک میں جاری کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہنچ نہیں سکی تھیں.
اس حساس اور سوگوار موقع پر سوشل میڈیا صارفین نے عالیہ بھٹ کو موبائل استعمال کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا اور سوچے سمجھے بنا ان پر شدید تنقید کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ عالیہ بھٹ تم اس وقت فون کیوں استعمال کر رہی ھو؟ یہ وقت کوئی ویڈیو ریکارڈ کرنے کا ہے؟
اسی طرح ‘یہ ڈرامہ بند کرو بے شرم’ اور ‘عالیہ بھٹ تم فون کو بند کرو’ جیسے فقروں کی بھرمار ہو گئی۔
تاہم حقیقت میں عالیہ بھٹ فون سے کوئی ریکارڈنگ نہیں کر رہی تھی بلکہ وہ ویڈیو کال پر دوسری طرف رشی کپور کی غمزدہ بیٹی سیدھیما کپور کے ساتھ تھی کیونکہ خاندان کے دوسرے افراد خود افسردگی کا شکار تھے، ایسے وقت میں عالیہ بھٹ ان کو تسلی دے رہی تھیں اور ان کی بیٹی کو آخری رسومات بھی ویڈیو کال کے ذریعے دکھا رہی تھیں۔
عالیہ بھٹ کا رشی کپور کے ساتھ گزشتہ دو سال سے انتہائی گہرا تعلق تھا اور وہ انہیں نہ صرف ایک اچھا دوست بلکہ باپ کی طرح سمجھتی ہیں، اس دکھ کے موقع پر ان کے پاس صرف یادیں تھیں اور اس موقع پر جذباتی تھیں۔
اس سارے معاملے میں سب سے زیادہ دل شکستہ وہ لمحہ تھا کہ رشی کپور کے اہلخانہ اور عالیہ بھٹ کی غم کی گھڑی میں سوشل میڈیا ٹرولز بغیر حقیقت جانتے ہوئے اور احساس کرتے ہوئے ایک بحث میں کود پڑے اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا.