• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بیٹے کی والد کے گلے ملنے کی خواہش، کورونا کے شکار رضا چوہدری کی المناک داستان

by sohail
مئی 4, 2020
in تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو کے 57 سالہ بزنس مین رضا چوہدری کورونا وائرس کا شکار ہوکر چل بسے، ان کی غمزدہ اہلیہ اپنے خاوند سے جڑی یادوں کو دہراتے ہوئے رو پڑیں۔

رضا چوہدری اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں پراپرٹی کے شعبہ کے کامیاب بزنس مین تھے جو کورونا وائرس کاشکار ہوکر 15 روز تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد وفات پا گئے۔

معذرت میں اب آپ کا بوسہ نہیں لے سکوں گی، دو کورونا مریض اور ان کی بیٹیوں کا دکھ

کورونا کے شکار اٹلی کے 72 سالہ پادری نے قربانی کی لازوال داستان رقم کر دی

سمیرہ چوہدری نے آئی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب میرے خاوند وینٹی لیٹر پر تھے تو میں نے اُن کا ہاتھ تھام کر انہیں کہا کہ آپ کے بچے آپ سے بہت پیار کرتے ہیں، جو کچھ آپ کے ساتھ ہو رہا ہے یہ بہت دکھ دینے والا ہے۔

وہ بتاتی ہیں کہ جب میرے خاوند نے میرا ہاتھ تھاما تو مجھے ایسے محسوس ہوا کہ کوئی لہر میرے جسم میں دوڑ گئی ہو اور وہ مجھ تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہوں، اس کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ اُن کے بازو ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

سمیرہ چوہدری نے بتایا کہ ان کی شادی کے 23 سال کے دوران انہوں نے کبھی انہیں کسی بیماری میں اتنا تکلیف میں مبتلاء نہیں دیکھا جتنا وہ گلے کی سوزش کی وجہ سے تھے۔

رضا چوہدری کے تین بچے ہیں اور انہوں نے گلاسکو میں پراپرٹی ڈویلپمنٹ کا کامیاب بزنس کیا، مسز چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے بچے اس دُکھ کی وجہ سے بہت تکلیف محسوس کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا چھوٹا بچہ 14 سال کا ہے اوروہ اپنے والد کے بہت زیادہ قریب تھا۔ وہ اس تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے مجھ سے بار بار کہتا ہے کہ ماما کیوں، آخر میرا والد ہی اس بیماری کا نشانہ کیوں بنا؟

وہ کہتا ہے کہ میں اپنے پاپا سے گلے ملنا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں پاپا مجھے اپنے گلے سے لگا لیں، لیکن اب اُن کے پاپا کبھی انہیں گلے سے نہ لگا پائیں گے۔

Tags: کورونا سے جنم لینے والے المیےکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

موت کے متعلق نئی تحقیق سے سائنسدان پریشان، مرنے کے بعد زندہ ہو جانے والے جینز دریافت

وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر یکساں قومی پالیسی بنائیں، چیف جسٹس

معروف بالی وڈ اداکارہ مدھوبالا پر آخری دنوں میں کیا بیتی؟ بہن نے دکھ بھری تفصیل بتا دی

میں بلے بازوں کو خوفزدہ کر کے نہیں بلکہ بیوقوف بنا کر آؤٹ کرتا تھا، محمد آصف

ملکی جی ڈی پی کی شرح نمو منفی 3 فیصد تک گرنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In